تازہ ترین
بریلی: سینیٹائزیشن کے نام پر مزدوروں پر کیا گیا کیمیکل اسپرے

دہلی، نوئیڈا، ہریانہ اور ملک کی دیگر ریاستوں سے بریلی آنے والے غریب مزدوروں کے ساتھ انتظامیہ نے غیر انسانی سلوک کیا گیا۔ اُنہیں سڑک پر بیٹھاکر فائڑ برگیڈ اور ٹریفک محکمہ نے پانی کی تیز دھار سے سینی ٹائز کرنے کا ڈارمہ کیا۔
جانوروں کی مانند سینی ٹائز کرنے کے اس معاملے میں ضلع مجسٹریٹ نے جانچ کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ خاطی پائے جانے والے محکمہ فائڑ اور ٹریفک کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔
اترپردیش کے ضلع بریلی میں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے نام پر انسانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا۔ کسی ڈیری یا گئوشالہ میں جس طرح جانوروں کو نہلایا جاتا ہے۔
اُسی طرز پر بریلی کے سیٹلائٹ بس اسٹینڈ پر دہلی، نوئیڈا، ہریانہ اور ملک کی دیگر ریاستوں سے اپنے گھر لوٹ رہے غریب مزدورں کو اُن کی اہلیہ اور معصوم بچّوں کے سمیت سڑک پر بٹھا دیا گیا۔
پھر ان مزدوروں سے آنکھیں بند کرنے کے لیے کہا گیا اس کے بعد فائر بریگیڈ اور ٹریفک محکمہ کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر فائر برگیڈ کی گاڑیوں سے ان غریب مزدوروں پر کیمیکل کی بوچھار کر دی۔
پانی کی تیز دھار اور اُس میں کیمیکل کی ملاوٹ سے ہونے والی تکلیف کو مزدوروں نے تو برداشت کر لیا، لیکن اُن کے ساتھ آئی خواتین اور معصوم بچّے اس تکلیف سے رونے لگے۔ اُن کی آنکھوں میں تیز جلن اور انھیں قئے ہونے لگیں۔
فائر محکمہ کی اس حرکت کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اعلیٰ افسران پورے معاملے پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حالانکہ وہ یہ بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ یہ کیمیکل انسان کی صحت کے لیے خطرناک ہے۔
دراصل اس ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ افسران مزدوروں کو بیٹھاکر باقائدہ ان پر کیمیکل کی بارش کر رہے ہیں۔ مزدوروں پر سوڈیم ہائپوکلورائٹ نامی جس کیمیکل کا چھڑکاؤ کیا گیا ہے، وہ آنکھوں کے لیے بہت خطرناک ہے، اس کیمیکل کی بارش کے بعد تمام بھوکے اور پیاسے مزدوروں کے لیے چلنا تک مشکل ہو گیا۔
اس شرمناک معاملے میں اُس وقت ہنگامہ کھڑا ہو گیا جب کانگریس کی قد آور لیڈر و جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش حکومت پر سیاسی طنز کرتے ہوئے ٹوئیٹ کر دیا۔
اس کے فوراً بعد بریلی انتظامیہ غفلت کی نیند سے بیدار ہوئی اور ضلع مجسٹریٹ نِتیش کمار نے اس معاملے کی جانچ کا حکم دیا۔
سیٹلائٹ بس اسٹینڈ پر مجبور مزدوروں کے انسانی حقوق کو پامال کرنے والی اس غیر انسانی حرکت کے معاملے میں بریلی کے سی ایم او کا کہنا ہے کہ یہ خطرناک ہے۔ مگر جن لوگوں پر کیمیکل کی بارش کی گئ تھی وہ فوری علاج کرانے کے بعد اپنے گھر چلے گئے۔
اُنہوں نے کیمیکل کا موازنہ تیزاب سے کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انسان کے جسم پر تیزان نہیں ڈال سکتے، اُسی طرح یہ کیمیکل بھی نہیں ڈالا جا سکتا۔
حالانکہ اس معاملے میں کانگریس کی قد آور لیڈر و جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئیٹ کرکے اتر پردیش حکومت پر سیاسی طنز کیا ہے اور انسانوں کے ساتھ انسانوں جیسا سلوک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس سلسلہ میں ڈی ایم نے جانچ کرکے غیر انسانی حرکت کرنے والے اہلکاروں کی فہرست طلب کی ہے اور جانچ کا حکم دیا ہے۔
دنیا
برطانیہ اور فرانس اپنی جوہری صلاحیتوں میں اضافہ کر کے ہتھیاروں کی دوڑ شروع کر رہے ہیں: روس
ماسکو، روس نے کہا ہے کہ برطانیہ اور فرانس اپنی جوہری صلاحیتوں کو بڑھا کر جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کو ہوا دے رہے ہیں۔ یہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کے اہداف سے مطابقت نہیں رکھتا۔
یہ بات روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نے روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کا نیا نظریاتی نقطہ نظر کئی طریقوں سے ایشیا پیسیفک کے علاقے میں امریکہ کی توسیع شدہ جوہری ڈیٹرنس پالیسی کی یاد دلاتا ہے اور وہ کھلے طور پر نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے مشترکہ ایٹمی مشنز میں حمعاون بننے کے منصوبوں کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔
مسٹر گرشکو نے کہا، “اس طرح کے اقدامات نیٹو کے رکن ممالک کی اشتعال انگیز فوجی جوہری سرگرمیوں کے عمومی پیٹرن کے مطابق ہیں، جو ہمارے ملک کے خلاف ہیں۔” برطانیہ اس سے قبل بھی اپنی جوہری صلاحیتوں کو بڑھانے کا اعلان کیا تھا اور وہ بھی روس مخالف نعروں کے تحت۔ یہ بذات خود اسلحے کی دوڑ کو بڑھانے کا کام کرتا ہے، جو نہ صرف این پی ٹی کے اہداف سے مطابقت نہیں رکھتا بلکہ معاہدے کی براہ راست ذمہ داریوں سے بھی متصادم ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ فرانسیسی حکام نے صورتحال کو اس طرح پیش کیا جیسے ان کا تازہ ترین “جوہری ڈیٹرنس” کا نظریہ فرانس اور اس کے اتحادیوں کی سلامتی کو مضبوط کرے گا۔ اس نظریے میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد کے حوالے سے شفافیت کو ترک کرنا اور دیگر یورپی یونین اور نیٹو ممالک کے علاقوں میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے امکانات شامل تھے۔
مسٹر گرشکو نے کہا، “دراصل، وہ علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے ایک اور دھچکا لگا رہے ہیں، جس سے اضافی اسٹریٹجک خطرات اور ایک جوہری ہتھیاروں کی نئی دوڑ کے لیے ترغیبات پیدا کر رہے ہیں،” ۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
معاہدہ طے پانے تک امریکہ ایرانی بندرگاہوں سے ناکہ بندی نہیں ہٹائے گا: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب تک ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہو جاتا، تب تک امریکہ ایرانی بندرگاہوں سے اپنی ناکہ بندی نہیں ہٹائے گا۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق مسٹر ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب اس بارے میں غیر یقینی صورتحال ہے کہ آیا جنگ کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان نئی بات چیت ہو گی۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر لکھا کہ ایک ہفتہ قبل شروع ہونے والی ناکہ بندی ایران کو مکمل طور پر تباہ کر رہی ہے اور امریکہ اس تنازع میں بہت آگے ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی بدھ کو ختم ہونے والی ہے تاہم اس بات کا کوئی یقین نہیں ہے کہ پاکستان میں امن مذاکرات کا دوسرا دور آگے بڑھے گا یا نہیں۔
اجلاس کے پیش نظر پاکستان کے دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاہم امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ابھی تک واشنگٹن روانہ نہیں ہوئے ہیں جب کہ ایران کا کہنا ہے کہ اس نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ وہ اس میں شرکت کرے گا یا نہیں۔ مسٹر وینس دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق، ناکہ بندی شروع ہونے کے بعد سے، امریکی فوج نے 27 بحری جہازوں کو واپس جانے یا ایرانی بندرگاہ کی طرف موڑنے کی ہدایت کی ہے۔
امریکہ نے تنازع کے دوران پہلی بار ایک ایرانی پرچم والے کارگو جہاز کو بھی روکا اور قبضے میں لیا۔ اس جہاز نے اتوار کو ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی تھی۔ سینٹ کام کے ذریعے شیئر کی گئی ویڈیو میں مبینہ طور پر دکھایا گیا ہے کہ جہاز پر فوجیوں کے اترنے سے پہلے اسے وارننگ دی گئی تھی۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
امریکہ پر انحصار اب ’کمزوری‘ بن گیا ہے: کینیڈین وزیرِ اعظم
اوٹاوا، کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ کینیڈا کے لیے امریکہ کے ساتھ طویل عرصے سے قائم معاشی تعلقات اب ’کمزوری‘ میں تبدیل ہو چکے ہیں جنہیں درست کرنا ضروری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مارک کارنی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ دنیا زیادہ خطرناک اور تقسیم شدہ ہو چکی ہے جبکہ امریکہ نے تجارتی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے محصولات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ کارنی کے مطابق کینیڈا کو اب کسی ایک ملک پر انحصار کم کرتے ہوئے دیگر ممالک کے ساتھ معاشی تعلقات مضبوط بنانے ہوں گے۔ م
یکرون اور مارک کارنی نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیدیا مارک کارنی نے اپنے بیان میں ’War of 1812‘ کے برطانوی کمانڈر جنرل آئزک بروک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا ماضی میں بھی ایسے چیلنجز کا سامنا کر چکا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات میں اضافے کی پالیسی نے عالمی تجارت سمیت کینیڈا اور امریکہ کے تعلقات کو بھی متاثر کیا ہے۔ واضح رہے کہ مارک کارنی 2025ء میں وزیرِ اعظم بنے تھے، انہوں نے عندیہ دیا ہے کہ کینیڈا اب چین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھا کر امریکا پر انحصار کم کرے گا۔
یواین آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا4 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
دنیا1 week agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
ہندوستان1 week agoخواتین کو بااختیاربنانے کے لیے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے حکومت: مودی
دنیا4 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
جموں و کشمیر5 days agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا1 week agoہم اسلام آباد معاہدے سے چند انچ کے فاصلے پر تھے: ایرانی وزیر خارجہ
دنیا1 week agoٹرمپ دوبارہ جنگ کی طرف نہیں جائیں گے ، وہ سمجھ چکے ہیں انہیں یہ جنگ شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی: دی اکنامسٹ
جموں و کشمیر4 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا






































































































