تازہ ترین
بھاجپا نے کشمیر کو ووٹ بینک سیاست کیلئے آزمائش گاہ بنا رکھا ہے : نیشنل کانفرنس

سری نگر، یکم فروری (یو این آئی) بھاجپا نے جموں وکشمیر کو اپنی ووٹ بینک سیاست کیلئے ایک آزمائش گاہ بنا رکھا ہے جبکہ حقیقی معنوں میں انہیں جموں وکشمیر کے عوام کی فلاح وبہبود کیساتھ کوئی لینا دینا نہیں جس کا برملا ثبوت مرکزی کابینہ میں منظور کئے گئے بجٹ سے بخوبی ملتا ہے۔ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا.
انہوں نے م مرکزی بجٹ کو جموں وکشمیر کیلئے مایوس کُن قرار دیتے ہوئے کہا کہ 5اگست 2019کے مرکز کے غیر سنجیدہ اور غیر دانشمندانہ فیصلوں اور مسلسل کورونا لاک ڈاﺅن سے جہاں یہاں کا ہر ایک شعبہ زوال پذیر ہے وہیں اُمید کی جارہی تھی کہ سالانہ بجٹ میں جموں وکشمیر کے کلیدی شعبوں کو فروغ دینے کیلئے کسی پیکیج کا اعلان کیا جائیگا اور ساتھ ہی بے روزگاری کے پر قابو پانے اور تعمیر و ترقی کیلئے بجٹ میں کچھ خاص ہوگا لیکن بجٹ میں ایسا کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال بھی مرکزی بجٹ میں جموں وکشمیرکیلئے کچھ بھی نہیں رکھا گیا تھا۔ گذشتہ سال مرکز بجٹ میں جس گیس پائپ لائن کا ڈھنڈورا پیٹا تھا لیکن اُسکا اعلان 2011ہی کیا گیاتھا۔ترجمان نے سوال کیا کہ وزیر اعظم نے جموں و کشمیرکیلئے 80ہزار کروڑ روپے پیکیج کا اعلان کیا تھا وہ کہاں گئے؟ وہ 80ہزار کروڑ کب اور کہاں خرچ کئے گئے؟
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کیلئے ایمز، آئی آئی ٹی اور سنٹریل یونیورسٹیوں کے اعلانات کئے گئے لیکن ابھی تک ان پر کام شروع کیوں نہیں کیا گیا؟انہوں نے کہا کہ 5اگست کے بعد جموں وکشمیر میں غیر یقینی صورتحال اور کورونا لاک ڈاﺅنوں سے زندگی کا ہر ایک شعبہ بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔ تجارت ہو، سیاحت ہویا دوسرے شعبہ جات، نیز ہر ایک شعبہ شدید مالی خسارے سے دوچار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادیات اور مالیات لوگوں کے جذبات اور احساسات کا نعم البدل نہیں ہوسکتے تاہم لوگوں کے احساسات اور جذبات کی قدر کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی کی زندگی معیاری بنانا حکومت کا فرض ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی بجٹ پیوندکاری کے سوا کچھ نہیں ہے۔ جموں وکشمیر کیلئے جو بجٹ پیش کیا گیا ہے اُس میں جموں وکشمیر کیلئے مختص رکھے گئے رقومات بالکل ناکافی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حالات کی خرابی، قبل از وقت برفباری اور ایرانی سیبوں کی درآمد سے یہاں کی میوہ صنعت کو گذشتہ برسوں کے دوران بہت زیادہ نقصان اُٹھانا پڑا ہے ۔
یہاں تک کہ قبل از برف باری کو حکومتی سطح پر قدری آفت بھی قرار دیا گیالیکن یہ سب کچھ کاغذوں تک ہی محدود رہا اور زمینی سطح پر مالکانِ باغات کو زخموں پر نمک پاشی کے برابر امداد دی گئی۔ توقع کی جارہی تھی کہ مرکزی بجٹ میں جموں وکشمیر کی میوہ صنعت سے جڑے افراد کیلئے کوئی خاص اعلان کیا جائیگا لیکن مرکز نے اس جانب بھی اپنی آنکھیں موندھ لی۔
ترجمان نے کہا کہ بجٹ میں دستکاروں، کاریگروں، ہنرمندوں کیلئے کچھ بھی نہیں رکھا گیا حالانکہ یہ طبقہ جی ایس ٹی کے اطلاق سے نان شبینہ کے محتاج بن گئے ہیں جبکہ گذشتہ اڑگائی سال کی گراں بازاری نے اس طبقہ کی کمر مکمل طور پور توڑ کر رکھ دی ہے۔
ترجمان نے صدرِ جمہوریہ نے گذشتہ سال کی تقریر دہرائی اور جموں وکشمیرمیں اُن پروجیکٹوں کا ذکر کیا جو سابق حکومتوں کے دوران قائم کئے گئے ہیں۔
دنیا
ایران نے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا
تہران، ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں مذاکرات کا امکان نہیں، اسرائیل اور اس کے حامیوں کو جوابدہ بنایا جائے گا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور باب المندب سمیت دیگر تمام محاذ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ عوام اور انقلاب کے راستے میں اپنی جان قربان کرنے کے لیے حاضر ہیں اور ہم کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ طاقت کے ساتھ اپنا راستہ جاری رکھیں گے یا شہید ہو جائیں گے۔ طاقت سے آگے بڑھیں یا شہادت ملے، دونوں صورتوں میں کامیابی ہماری ہی ہے۔ مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ میری جان ہمارے شہید رہبر کی جان سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔ ہم میدان میں ایماندار رہیں گے تو اللہ ہماری ضرور مدد کرے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
نیتن یاہو کا اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان کے علاقوں پر بمباری کا حکم
تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے ضاحیہ پر بمباری کا حکم دے دیا، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں میں شہریوں کو جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 7 دیہات کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ہومین الفوقا، بنافول، عرب سالم، رومین، عازہ، ارکی اور جباع شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کےترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ ان دیہات کے مکین فوری طور پر کم از کم 1,000 میٹر دور منتقل ہوجائیں کیونکہ اسرائیل ان علاقوں میں حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ کو خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر حزب اللّٰہ نےاسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھے تو جوابا ٹاؤن ضاحیہ پر حملے کریں گے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ حکم ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر کشیدگی اور جھڑپوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے مقامی آبادی اور انسانی امدادی سرگرمیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
دوسری جانب حزب اللّہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی، ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 25 ہوگئی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون سے رابطے کیے، امریکا نے پہلے حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل پر حملے روکنے، جواب میں اسرائیل کے بیروت میں حملے روکنے کی تجویز دی ہے۔ جرمنی، برطانیہ، مصر اور قطر نے اسرائیل سے حملے روکنے، لبنانی علاقوں سے مکمل انخلا کا مطالبہ کردیا، فرانس نے اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز میں بڑا اقدام
تہران، ایران نے عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز سے متعلق بڑا اقدام اٹھایا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ صرف ایران اور عمان وہ 2 ملک ہیں، جنہیں آبنائے ہُرمُز پر خود مختاری کے استعمال کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے آبی گزرگاہ میں ٹریفک اور نیویگیشن کے کنٹرول کا نیا ضابطہ عمل نافذ کیا ہے اور یہ انتظامات عمان کو اعتماد میں لے کر کیے گئے ہیں۔
کاظم غریب آبادی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے عمان پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں کی پروا نہ کرے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اگر عمان نے آبنائے ہُرمُز پر دوسرے ملکوں کی طرح برتاو نہ کیا تو وہ اسے تباہ کردیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا2 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
ہندوستان1 week agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا1 week agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
ہندوستان1 week agoایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی
دنیا2 days agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا6 days agoجس طرح بھی ممکن ہو آبنائے ہرمز نے کھلنا ہی ہے، امریکی وزیر خارجہ
دنیا3 days agoامریکہ اسرائیل کے تمام جرائم میں شریک ہے: ترجمان ایرانی دفترِ خارجہ
































































































