تازہ ترین
جعلی میڈیا گروپس اور نام نہاد صحافیوں کی نشاندہی کریں / ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کا ایس ایس پی کو مکتوب

جموں، (یو این آئی): غیر قانونی طور پر چلائے جارہے ویب نیوز پورٹلز کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ رام بن نے پولیس کو جعلی میڈیا گروپوں اور جعلی صحافیوں کی نشاندہی کرنے کو کہا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ رام بن مسرت اسلام نے ضلع میں غیر قانونی طور پر چلائے جارہے ویب نیوز پورٹل، فیس بک نیوز چینلوں اور جعلی صحافیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی خاطر ایس ایس پی رام بن کو ایک خط تحریر کیا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ نے ایس ایس پی رام بن موہت شرما کے نام خط میں لکھا کہ فیس بک اور دوسری سماجی رابط سائٹوں خاص کر فیس بک پر غیر تسلیم شدہ فیس بک نیوز پیج چلائے جارہے ہیں جو جعلی خبروں کے ذریعے سرکاری آفیسران کو بلیک میل کررہے ہیں۔
انہوں نے خط میں مزید لکھا ہے کہ زیادہ تر مواقع پر ایسی غیر تسلیم شدہ سوشل میڈیا نیوز چینلز انتظامی امور میں مداخلت کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت مخالف پروپگنڈا بھی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس کا مقصد انتظامیہ کی شبیہ کو خراب کرنا اور اْنہیں لوگوں کے سامنے غلط رنگ میں پیش کرنا مقصود ہوتا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ کے مطابق ضلع کے متعدد افیسران نے اس حوالے سے مذکورہ نیوز پورٹل اور فیس بک چینلوں کے ایڈمن اور نام نہاد رپورٹروں کی جانب سے اْنہیں ہراساں کئے جانے کی شکایت درج کی ہیں اور یہ کہ خود ساختہ میڈیا پرسن بغیر کسی مستند شناخت کے سرکاری دفتروں میں گھس کر ویڈیوز ریکارڈ کرنا شروع کردیتے ہیں اور مختلف سوشل میڈیا سائٹوں پر مذکورہ ویڈیو اپ لوڈ بھی کیا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر غیر قانونی طور پر سوشل میڈیا سائٹوں پر چلائے جارہے نیوز چینلوں اور خود ساختہ صحافیوں پر نظر گزر نہیں رکھی گئی تو امن و امان کی صورتحال بگڑنے کا بھی خدشہ ہے جس سے ضلع کے پْر امن حالات میں خلل پڑنے کا امکان ہے۔
ضلع مجسٹریٹ نے مزید لکھا ہے کہ عوام کے وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے تمام جعلی میڈیا گروپس کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے جو ضلع میں بغیر کسی مناسب رجسٹریشن کے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تمام جعلی میڈیا گروپس اور جعلی صحافیوں کو ہو رہی فنڈنگ کے بارے میں بھی پتہ لگانے کی ضرورت ہے جو مجاز اتھارٹی سے بغیر کسی قابلیت اور اجازت کے یہ غیر قانونی پورٹل چلاتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے لکھا کہ ایسے جعلی میڈیا گروپس اور خود ساختہ صحافیوں کی ایک لسٹ ترتیب دے کر اْس سے فوری طورپر ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر میں وقت مقررہ کے اندرا ندر کے پیش کریں۔
دریں اثنا ورکنگ جرنسلٹ ایسوسی ایشن رام بن نے ضلع انتظامیہ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
جموں و کشمیر
چاندن واری میں امرناتھ یاترا سے قبل پولیس کا موک ڈرل
سری نگر، جموں و کشمیر پولیس نے اننت ناگ میں مرکزی مسلح پولیس فورسز کے ساتھ مل کر امرناتھ یاترا 2026 سے قبل چاندن واری، پہلگام میں ایک جامع موک ڈرل کا انعقاد کیا۔
یہ مشق یاترا کے دوران سکیورٹی کو مؤثر، محفوظ اور بلا رکاوٹ بنانے کے لیے اداروں کی تیاریوں کو جانچنے اور بہتر بنانے کے مقصد سے کی گئی۔موک ڈرل کے دوران مختلف ہنگامی حالات کی فرضی مشق کی گئی، جن میں شامل تھے:
بھیڑ پر قابو پانا
زخمیوں کا انخلاء
ریسکیو آپریشنز
ممکنہ سکیورٹی خطرات سے نمٹنا
ان مشقوں کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ ہنگامی صورتحال میں مختلف ادارے کتنی تیزی اور مؤثر طریقے سے ردعمل دیتے ہیں۔
پولیس کے مطابق اننت ناگ پولیس اور سی اے پی کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر تیز اور مربوط کارروائی کا مظاہرہ کیا۔
اس دوران مواصلاتی نظام، بین الادارہ جاتی تعاون اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کارکو بھی جانچا گیا۔اننت ناگ پولیس اور سکیورٹی فورسز کے سینئر افسران نے اس مشق کی نگرانی کی اور اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ حکام نے یاترا کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کی چوکسی، پیشہ ورانہ مہارت اور باہمی تعاون پر زور دیا۔حکام کے مطابق یہ موک ڈرلز آئندہ دنوں میں بھی جاری رہیں گی تاکہ سکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور امرناتھ یاترا کے راستوں پر مجموعی حفاظتی انتظامات کو بہتر بنایا جا سکے۔یہ مشق اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کے دوران لاکھوں زائرین کی حفاظت کے لیے سکیورٹی ادارے مکمل طور پر متحرک اور تیار ہیں۔
یواین آئی ۔م ا ع
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دوبارہ دینے کا وعدہ پورا کیا جائے گا، وزیرِ اعظم کی یقین دہانی: فاروق عبداللہ
سرینگر، نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز انکشاف کیا ہے کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مرکز جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کے اپنے عزم کو پورا کرے گا۔اننت ناگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کو دوبارہ ریاست کا درجہ دینا ہمارا سب سے بڑا اور بنیادی مطالبہ ہے۔
نیشنل کانفرنس کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کوئی عام یقین دہانی نہیں تھی، بلکہ یہ ایک ایسا وعدہ تھا جو بین الاقوامی سطح پر کیا گیا تھا۔
“ریاست کے درجے کی بحالی کا وعدہ پوری دنیا کے سامنے کیا گیا تھا۔ ہم سب اب اس وعدے کے پورا ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ حال ہی میں جب وزیرِ اعظم مودی کی عمر عبداللہ سے ملاقات ہوئی، تو انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ اس عزم کا احترام کریں گے اور اسے پورا کریں گے۔”
جموں و کشمیر کی حکمراں جماعت ‘نیشنل کانفرنس’ نے ریاست کے درجے کی بحالی کے لیے اپنی مہم کو تیز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں درج ذیل اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔پارلیمنٹ کے باہر احتجاج: نیشنل کانفرنس پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس کے پہلے ہی دن نئی دہلی میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔اپوزیشن اتحاد کی دعوت: وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ‘انڈیا’ بلاک کے تمام مرکزی رہنماؤں کو اس احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے تاکہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق میں آواز کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔یاد رہے کہ اگست 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کو دو مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا، اور تب سے ہی تمام مقامی سیاسی جماعتیں ریاست کا پرانا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
یواین آئی ۔م ا ع
دنیا
اسرائیلی غنڈہ گردی نہ روکی گئی تو نتائج پوری انسانیت کو بھگتنا پڑیں گے، ترک صدر
انقرہ، ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔
ترک پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ شام اور لبنان پر اسرائیلی حملے ترکیے کے لیے بھی خطرہ بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی غنڈہ گردی نہ روکی گئی تو نتائج پورے خطے اور تمام انسانیت کو بھگتنا پڑیں گے۔
ترک صدر نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت روکنی چاہیے، یہ ذمہ داری انسانیت اور انسانی ہمدردی کے محاذ کی ہے، تاریخ دوبارہ دُہرانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
کھیل1 week agoعاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
جموں و کشمیر4 days agoجموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کی ہر کڑی توڑ رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
ہندوستان6 days agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
دنیا6 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا6 days agoامریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا
دنیا4 days agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
دنیا1 week agoجنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب
دنیا1 week agoامریکی سفارت کاری نہیں، میزائلوں کی زبان سمجھتے ہیں: ایران
جموں و کشمیر5 days agoجموں و کشمیر: شوپیاں کے دبجن علاقے میں کار سڑک سے پھسل گئی، 5 افراد زخمی
دنیا6 days agoوزیراعظم مودی میرے اچھے دوست، ہندوستان کے ساتھ جلد ہوگا تجارتی معاہدہ:ٹرمپ
دنیا1 week agoیہ بھی ممکن ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر سے کبھی ملاقات کروں: ٹرمپ




































































































