دنیا
وزیراعظم مودی میرے اچھے دوست، ہندوستان کے ساتھ جلد ہوگا تجارتی معاہدہ:ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ہندوستان اور امریکہ جلد ہی ایک تجارتی معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہی ۔ انہوں نے کہا، “ہم ایک معاہدے تک ضرور پہنچیں گے، کیونکہ میں ہندوستانی وزیراعظم کو بہت پسند کرتا ہوں۔ وہ میرے اچھے دوست ہیں۔ ہمارے درمیان بہترین تال میل ہے اور ہم مل کر یہ ڈیل کرنے جا رہے ہیں۔”
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اب “ہندوستان کے ساتھ کافی منافع کما رہا ہے۔” پہلے صورتحال مختلف تھی اور ہندوستان بھاری ٹیرف لگا کر امریکہ سے پیسے کماتا تھا۔ اپنی بات کو سمجھانے کے لیے مسٹر ٹرمپ نے امریکی موٹرسائیکل برانڈ ‘ہارلے ڈیوڈسن’ کی مثال دی۔ انہوں نے دلیل دی کہ ماضی میں ہندوستان کے لگائے گئے اونچے ٹیرف کی وجہ سے اس باوقار مینوفیکچرر کے لیے ہندوستان میں اپنی گاڑیاں بیچنا بے حد مشکل ہو گیا تھا۔
مسٹر ٹرمپ نے کہا، “ماضی میں، وہ ہارلے ڈیوڈسن کو اپنی موٹرسائیکلیں نہیں بیچنے دیتے تھے۔ انہوں نے 200 فیصد کا ٹیرف لگا رکھا تھا، جس سے ہارلے ڈیوڈسن کے لیے راستے بند ہو گئے تھے۔ آخر کار کمپنی کو ہندوستان جا کر اپنے خود کے پلانٹ لگانے پڑے۔ جو ہوا وہ بدقسمت تھا، لیکن ایسا ہوا۔ یہ سب میرے دورِ اقتدار سے پہلے کی بات ہے۔” انہوں نے کہا، “وہ بھی یہاں موٹرسائیکلیں بیچتے تھے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم ان سے کتنا محصول لیتے تھے؟ کچھ بھی نہیں۔ اور اب صورتحال اس کے بالکل الٹ ہے۔ ہم ہندوستان کے ساتھ کافی منافع کما رہے ہیں۔”
امریکی صدر نے یہ بھی الزام لگایا کہ ہندوستان برسوں سے امریکی پالیسیوں کا فائدہ اٹھا رہا تھا اور بھاری بھرکم ٹیرف وصول کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا، “وہ ہماری کمپنیوں سے بھاری مقدار میں ٹیرف وصولتے تھے اور ہم ان سے کچھ بھی نہیں لیتے تھے۔”
مسٹر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب امریکی وفد نے نئی دہلی میں ایک عبوری دو طرفہ معاہدے پر چار دنوں تک چلی بات چیت کو جمعرات کو مکمل کیا ہے۔ ہندوستان کی وزارتِ تجارت نے اس بات چیت کے بارے میں کہا کہ تجارتی بات چیت تعاون اور عملیت پسندی کی روح سے بھری رہی۔ دونوں فریقین نے ایک ایسے باہمی طور پر فائدہ مند معاہدے تک پہنچنے کے عزم کا اعادہ کیا، جو دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرے۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
امریکہ ایران جنگ، پاکستانی ثالثی میں جاری مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں: روس
ماسکو، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ممکنہ معاہدے میں ایران اور پڑوسی ممالک کے مفادات کو مدنظر رکھنا چاہیے، امریکہ، ایران کے ساتھ کشیدگی کو تسلیم کرتا ہے۔
ماسکو میں ایک روسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکہ اس صورتحال سے پریشان ہے اور اسے حل کرنے کا طریقہ نہیں جانتا، امریکہ خود بنیادی طور پر اس صورتحال کا ذمہ دار ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی ثالثی میں جاری مذاکرات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب اور مصر بھی مذاکراتی عمل میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ بہت ضروری ہے کہ بات چیت جاری رہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
یوکرین کے صدر زیلنسکی اور پوتن ملاقات کریں تو بہت اچھا ہوگا: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن ملاقات کریں تو یہ بہت اچھا ہوگا۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین تنازع کے حل کے لیے مصالحت ضروری ہے۔
ایران کی صورتحال سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایرانی قیادت، نیوی اور فضائیہ کو ختم کردیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی جانب سے امریکی فوج پر حملہ جنگ کے دوبارہ آغاز کا جواز بن سکتا ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل کیے بغیر بھی افزودہ یورینیم حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیل کے تحت ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکے گا، آپ جلد جان جائیں گے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات نہیں کرنا چاہتا، ایران کے ساتھ ڈیل کی صورت میں سپریم لیڈر سے ملاقات ممکن ہے۔ ڈونلد ٹرمپ نے کہا کہ لبنان کی صورتحال پر نظر رکھنی ہوگی، امن قائم ہونا لبنان کے لیے اچھا ہوگا، حزب اللّٰہ سے لبنان کی صورتحال پر گفتگو کی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی وزیرخارجہ کا صدر ٹرمپ کے سپریم لیڈر سے ملاقات پر ردعمل، حقیقی دنیا میں رہتے ہیں
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے صدر ٹرمپ کے سپریم لیڈر سے ملاقات سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہم حقیقی دنیا میں رہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سپریم لیڈر سے ملاقات سے متعلق بیان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر واضح کیا کہ “ہمیں حقیقت پسند ہونا چاہیے کیونکہ ہم حقیقی دنیا میں رہتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے اس مخصوص بیان سے متعلق کچھ نہیں جانتے۔
انٹرویو کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ نے ملکی قیادت اور سیاسی ڈھانچے پر کھل کر بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر ہیں اور ملک کے تمام امور پر ان کا مکمل کنٹرول ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ وزارتِ خارجہ اور حکومت سپریم لیڈر سے مسلسل رابطے میں رہتی ہے، ان کے احکامات باقاعدگی سے ہم تک پہنچتے ہیں اور ملکی پالیسیاں انہی احکامات کے مطابق وضع کی جاتی ہیں اور ان پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔
خیال رہے امریکی صدسر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر سے ملنا نہیں چاہتا لیکن معاہدہ ہوجائے تو ممکن ہے سپریم لیڈر سے ملاقات ہوجائے، ڈیل ہونے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات ہو تو اچھا ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا6 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا1 week agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا6 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز کے قریب دشمن کے ڈرونز گرانے کے لیے بڑا انتظام
دنیا6 days agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
جموں و کشمیر1 week agoامرناتھ یاترا: اعلیٰ سطح کی چوکسی اور ہم آہنگی برقرار رکھیں، جموں کے ایس ایس پی کی پولیس کو ہدایت
دنیا5 days agoایران نے صدر پزشکیان کے استعفی کی خبروں کی تردید کی
دنیا6 days agoامریکہ نے ایران کے ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کر لیے
دنیا1 week agoایران کے شہید رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی: برطانوی اخبار کا دعویٰ
دنیا1 week agoامریکہ اسرائیل کے تمام جرائم میں شریک ہے: ترجمان ایرانی دفترِ خارجہ
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر حج کمیٹی کے سامان سے متعلق فیصلے سے واپس آرہے حاجیوں میں نظر آئی ناراضگی
جموں و کشمیر2 days agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع





































































































