دنیا
آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کیلئے برطانیہ اور فرانس متحرک
لندن، برطانیہ اور فرانس امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد آبنائے ہرمز کو بحری بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کیلئے ایک وسیع بین الاقوامی مشن کی قیادت کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن اور پیرس اس مشن کے بنیادی منصوبوں کو حتمی شکل دے چکے ہیں۔ خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق اس آپریشن کے امریکہ اور ایران کے درمیان تجارتی جہاز رانی کی بحالی سے متعلق کسی مفاہمت کے چند روز بعد شروع ہونے کا امکان ہے۔
آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی تیل اور گیس کی برآمدات کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔ حالیہ کشیدگی کے باعث اس علاقے میں بحری نقل و حرکت شدید متاثر ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 15 ممالک پر مشتمل ایک اتحاد اس مشن میں شامل ہوگا اور متعدد ممالک پہلے ہی افرادی قوت اور سازوسامان فراہم کرنے کا عہد کر چکے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوجی منصوبہ ساز ان بارودی سرنگوں کو ہٹانے کیلئے اعلیٰ سطح کی ہم آہنگی کر رہے ہیں جو مبینہ طور پر پاسداران انقلاب کی جانب سے آبنائے کے بعض حصوں میں بچھائی گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ لاجسٹک تیاریاں تقریباً مکمل ہیں، تاہم خصوصی معاون بحری جہازوں سمیت کچھ اضافی وسائل کی ضرورت اب بھی موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق دستوں کی تعیناتی اس وقت تک شروع نہیں ہوگی جب تک امریکہ اور ایران کے درمیان ایسا معاہدہ طے نہیں پا جاتا جو تجارتی جہاز رانی کی مکمل بحالی اور آپریشنز کیلئے محفوظ ماحول کی ضمانت فراہم کرے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکی افواج آبنائے میں موجود بیشتر بحری بارودی سرنگیں ہٹانے میں کامیاب ہو چکی ہیں، جبکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ ایران نے آبنائے کے وسیع علاقوں میں بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے باعث بات چیت پیچیدگی کا شکار ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ یورپی اقدام خلیج میں سلامتی اور عالمی توانائی کی سپلائی کو مستحکم بنانے کیلئے برطانیہ اور فرانس کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔
اس سلسلے میں رائل نیوی نے جبرالٹر سے سپورٹ جہاز “آر ایف اے لیمے بے” روانہ کیا ہے، جو بارودی سرنگوں کا پتہ لگانے اور انہیں ناکارہ بنانے والے جدید اور بغیر پائلٹ نظاموں سے لیس ہے۔
ماہرین کے مطابق اس مشن کی کامیابی عالمی توانائی کی منڈیوں میں استحکام اور دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں سے ایک کے ذریعے تیل کی ترسیل کی بحالی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
یواین آئی ۔ م س
دنیا
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکروں میں دھماکوں کا دعویٰ، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
تہران، آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے عائد پابندیوں اور امریکی ناکہ بندی کے باعث کشیدگی برقرار ہے، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد دو آئل ٹینکروں میں دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریباً ایک گھنٹہ قبل امریکی انٹیلی جنس اداروں نے مبینہ طور پر دو آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز کے جنوب میں واقع بارودی سرنگوں والے علاقے سے گزارنے کی کوشش کی، جہاں وہ سرنگوں سے ٹکرا گئے۔
بیان کے مطابق بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد زوردار دھماکے ہوئے اور دونوں آئل ٹینکروں میں آگ لگ گئی۔
ایران نے متاثرہ آئل ٹینکروں کی شناخت ظاہر نہیں کی، تاہم ملاحوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی جان و مال کے تحفظ کے لیے جاری ہدایات پر عمل کریں اور بارودی سرنگوں والے علاقوں میں داخل ہونے سے گریز کریں۔
اس واقعے پر امریکی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
کویت میں پیٹرولیم تنصیب پر ایران کا حملہ، متعدد افراد زخمی، بڑے پیمانے پر نقصان
تہران، ایرانی حملے میں کویت پیٹرولیم کارپوریشن کی ایک تیل تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔
اس حوالے سے جاری کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
اس سے قبل ایران کے سینئر فوجی مشیر محسن رضائی نے خبر دار کیا کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملے جاری رکھے تو تہران تنازع کو مکمل علاقائی جنگ میں تبدیل کر دے گا۔
محسن رضائی نے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب جنگ یا مذاکرات کی پالیسی ختم ہو چکی ہے، 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کی حکمتِ عملی تنازع کو خطے میں پھیلنے سے روکنا تھی۔
سینئر فوجی مشیر کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران نے کویت یا دیگر امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ نہیں بنایا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ
تہران، لبنان کے صدر جوزف عون اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ روانہ ہوگئے۔
بیروت میں ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لبنانی صدر کی امریکہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔ وائٹ ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ سربراہی اجلاس منعقد ہو گا۔
اجلاس میں امریکی حکام کے ساتھ لبنان کی موجودہ صورتِ حال، جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے ممکنہ اقدامات، بالخصوص جنوبی لبنان میں امن و استحکام کی بحالی، اسرائیل کے زیرِ قبضہ لبنانی علاقوں سے اسرائیلی فوج کے انخلاء اور ریاستی عملداری کو لبنان کے تمام علاقوں تک وسعت دینے جیسے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان4 days agoپیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط
دنیا4 days agoاگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
دنیا2 days agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
ہندوستان5 days agoہندستان نے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی امیدواری پیش کی، کہا وہ محفوظ اور خوشحال دنیا کے لیے پرعزم
دنیا4 days agoامریکہ نے ایران کی 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے
دنیا1 week agoایران نے اقوام متحدہ سے امریکہ کے احتساب کا مطالبہ کر دیا
دنیا4 days agoامریکی ناکہ بندی سے قبل ایران سے وابستہ 9 جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کی
دنیا1 week agoوینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی، ہنگامی امداد کی اپیل
ہندوستان5 days agoخردہ مہنگائی 17 مہینے کی بلند ترین سطح پر، کانگریس نے مرکزی حکومت پر عوام پر بوجھ بڑھانے کا لگایا الزام
جموں و کشمیر1 day agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
دنیا5 days agoآبنائے ہرمز میں ایران نے 2 اماراتی ٹینکرز کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنا دیا، ہندوستانی ہلاک








































































































