تازہ ترین
جموں و کشمیر میں ووٹ شماری کے لئے تمام تر انتظامات مکمل

خبراردو: ملک بھر کی طرح جموں وکشمیر میں بھی عام انتخابات کے دوران ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ ریاست کی چھ پارلیمانی نشستوں کے لئے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کے لئے دس مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور سیکورٹی اور گنتی عملے کا بھی بھر پور بندوبست کیا گیا ہے۔
ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے ووٹوں کی گنتی کے لئے عمل میں لائے گئے انتظامات کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سری نگر، بارہمولہ، اننت ناگ، جموں اور ادھم پور پارلیمانی نشستوں کے ووٹوں کی گنتی کے لئے الگ الگ گنتی کے مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ صوبہ لداخ کے لئے دو گنتی کے مراکز، ایک لیہہ میں اور ایک کرگل میں، کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مہاجر پنڈتوں کے ووٹوں کی گنتی کے لئے جموں، ادھم پور اور دلی میں ایک ایک مرکز قائم کیا گیا ہے۔ ایک سیکورٹی عہدیدار نے بتایا کہ ووٹوں کی گنتی کے لئے معقول تعداد میں ریاستی پولس اور فورسز اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی طرف سے گنتی کے مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ بتادیں کہ جموں کشمیر میں پارلیمانی انتخابات کو اسمبلی انتخابات کے لئے سیمی فائنل کے بطور دیکھا جارہا ہے۔
پارلیمانی انتخابات میں جن سیاست دانوں کے سیاسی قسمت کا فیصلہ 23 مئی کو ہوگا ان میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، کانگریس کے غلام احمد میر، بی جے پی کے ڈاکٹر جتیندر سنگھ، کانگریس کے وکرم آدتیہ سنگھ اور رمن بھلہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ووٹوں کے دس گنتی مراکز میں 90 ہال قائم کیے گئے ہیں جن میں قریب 900 میز دستیاب رکھی گئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سال 2019 کے عام انتخابات کے دوران جموں کشمیر میں مجموعی پولنگ شرح 44.5 فیصد ریکارڑ ہوئی جس میں سے اننت ناگ پارلیمانی حلقے میں پولنگ شرح محض 8.76 فیصد ریکارڑ کی گئی جبکہ سری نگر اور بارہمولہ پارلیمانی حلقوں میں پولنگ شرح بالترتیب 14.8 فیصد اور 34.6 فیصد ریکارڑ کی گئی۔
وادی کشمیر کے تین پارلیمانی حلقوں میں مجموعی پولنگ شرح محض 19 فیصد ریکارڑ ہوئی جبکہ 80.9 فیصد ووٹروں نے بائیکاٹ کیا۔ اس نوعیت کا بڑے پیمانے پر بائیکاٹ سال 1999 میں ہوا تھا جب83.39 فیصد ووٹروں نے بائیکاٹ کیا تھا۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وادی میں بڑے پیمانے پر ووٹروں کی طرف سے بائیکاٹ کشمیر کے تئیں نئی دلی کی سخت گیر پالیسوں کا نتیجہ ہے۔
دنیا
اسرائیل نے ذمے داریاں پوری نہ کیں تو امن معاہدے پر عمل نہیں ہو گا: حماس
غزہ، حماس کے مذاکراتی وفد کے رکن غازی حمد نے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی قابض افواج نے معاہدے کے تحت اپنی ذمے داریاں پوری نہ کیں تو حماس بھی غزہ امن معاہدے کے کسی مرحلے پر عمل درآمد نہیں کرے گی۔
عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غازی حمد نے کہا کہ یہ مذاکرات نہایت مشکل اور پیچیدہ تھے، تاہم ہم نے ایسی بہترین قابلِ عمل صورت تک پہنچنے کی کوشش کی جو تمام فریقوں کے لیے قابلِ قبول ہو۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غازی حمد نے واضح کیا کہ غزہ سے متعلق معاہدہ مرحلہ وار ہے اور اس پر مختلف مراحل میں عمل درآمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کی جانب سے معاہدے کے متن کی منظوری کے بعد اسرائیل کو پہلے مرحلے پر عمل درآمد شروع کرنا ہوگا، جبکہ اسرائیل کو غزہ سے اپنی تمام افواج بھی واپس بلانا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی قومی کمیٹی اور بین الاقوامی فورس کی تعیناتی ضروری ہے اور اسرائیلی حمایت یافتہ مسلح ملیشیاؤں کو بھی ختم کیا جائے گا۔
حماس عہدیدار کے مطابق ہتھیار فلسطینی قومی کمیٹی کے حوالے کرنے کا عمل اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی مکمل پاسداری پر منحصر ہے اور اگر اسرائیلی افواج نے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے اپنی ذمے داریاں پوری نہ کیں تو حماس بھی معاہدے کے کسی حصے پر عمل درآمد نہیں کرے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ اسلحہ چھوڑنے کا عمل اسرائیلی افواج کے غزہ سے انخلاء اور فلسطینی علاقے کی تعمیرِ نو میں پیش رفت سے مشروط ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے تاحال اس معاہدے پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
ادھر بورڈ آف پیس نے حماس کے غیر مسلح ہونے کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
غزہ میں جنگ کے بعد عبوری انتظامات کی نگرانی کے لیے قائم بورڈ آف پیس نے اعلان کیا ہے کہ حماس نے باضابطہ طور پر جنگ بندی کے آئندہ مراحل پر عمل درآمد کے لیے ایک تفصیلی لائحۂ عمل پر اتفاق کر لیا ہے۔
بورڈ آف پیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پہلی مرتبہ حماس نے باضابطہ طور پر غیر مسلح ہونے کے قابلِ عمل منصوبے پر اتفاق کیا ہے، جس کے بعد اسرائیلی افواج غزہ سے انخلاء کریں گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ کئی ماہ پر محیط سنجیدہ اور نیک نیتی پر مبنی مذاکرات کا نتیجہ ہے، جن کا مقصد صدر ٹرمپ کے اس وژن کو عملی شکل دینا ہے جس کے تحت غزہ میں نئی حکمرانی، سیکیورٹی، انسانی امداد، تعمیرِ نو اور معاشی بحالی کا نظام قائم کیا جانا ہے، جیسا کہ جامع امن منصوبے اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 میں بیان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حماس اور دیگر فلسطینی مسلح گروہوں نے غزہ میں غیر مسلح ہونے کے منصوبے پر مشتمل ایک دستاویز پر اتفاق کر لیا ہے، جسے امریکی صدر ٹرمپ نے امن اور سلامتی کی جانب ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔
حماس کے غیر مسلح ہونے کے عمل کا تفصیلی لائحہ عمل 14 روز کے اندر تیار کیا جائے گا، جبکہ ضرورت پڑنے پر اس مدت میں توسیع بین الاقوامی نگرانی کے ادارے کی منظوری اور تمام فریقوں کی رضامندی سے کی جا سکے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی نگرانی میں آبنائے ہرمز عبور کرنیوالے 2 جہازوں کو نشانہ بنایا: پاسداران انقلاب
تہران، ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فضائی نگرانی میں آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کرنے والے 2 جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکروں کو نشانہ بنا کر روک دیا گیا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ دیگر 4 آئل ٹینکروں نے فوری طور پر اپنا راستہ تبدیل کیا اور سابقہ پوزیشنوں کی جانب واپس لوٹ گئے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں بے قصور لوگوں پر انتظامیہ کی بربریت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہندوستان نے
نئی دہلی، ہندوستان نے پاکستان کے قبضے والے جموں و کشمیر میں پاکستانی انتظامیہ کی بربریت میں 40 سے زیادہ لوگوں کی موت کی شدید مذمت کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ بین الاقوامی برادری پاکستان کی کارروائیوں کی تحقیقات کر کے اسے ان مظالم کے لیے جوابدہ ٹھہرائے گی۔
ہندوستان نے یہ بھی کہا ہے کہ اب پاکستان کو اپنی کارروائیوں کا اندازہ ہو رہا ہے جب ہندوستان میں خون خرابا کرنے کے لیے تیار کیے گئے ‘مجاہدین’ نے اب پاکستان کے خلاف ہی ہتھیار اٹھا لیے ہیں۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کو میڈیا بریفنگ میں پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں لوگوں کے خلاف ظالمانہ کارروائی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اس سے زیادہ دکھ کی بات کیا ہوگی کہ پاکستان نے احتجاج کر رہے اپنے ہی شہریوں کو دشمن مان لیا ہے۔
ترجمان نے کہا، “جیسا کہ آپ نے خود دیکھا ہے، پاکستانی انتظامیہ پاکستان کے قبضے والے جموں و کشمیر میں پرامن شہریوں کے خلاف ظالمانہ طریقے سے فورس کا استعمال کر رہی ہے۔ اس کارروائی میں 40 سے زیادہ شہریوں کی دردناک موت ہوئی ہے اور کئی لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بے حسی کا اس بات سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے اپنے ہی شہریوں کو دشمن مان لیا ہے۔
مسٹر جیسوال نے کہا، “پاکستان کے قبضے والے کشمیر کے بے قصور لوگوں کے تئیں پاکستان انتظامیہ کی مکمل بے حسی تب سامنے آئی جب ان کے وزیرِ دفاع نے احتجاج کر رہے شہریوں کو دشمن قرار دیا۔” انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کو اپنی کارروائیوں کا اندازہ ہو رہا ہے کیونکہ کبھی ہندوستان میں خون خرابا کرنے کے لیے تیار کیے گئے مجاہدین نے اب اپنے ملک کے خلاف ہی ہتھیار اٹھا لیے ہیں۔
ترجمان نے کہا، “سیاسی امور میں پاکستانی وزیراعظم کے خصوصی معاون نے کھلے طور پر تسلیم کیا کہ جن “مجاہدین” کو پاک انتظامیہ نے ہندوستان کو نقصان پہنچانے کے لیے تربیت دی، ہتھیار دیے اور بھیجا تھا، انہوں نے اب اپنی بندوقیں ملک کی طرف ہی موڑ لی ہیں اور وہ ملک کے خلاف ہی ہتھیار اٹھا رہے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں نام نہاد انتخابات اس بات کا ثبوت ہیں کہ لوگوں نے پاکستانی انتظامیہ کو توہین آمیز طریقے سے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے تشدد کا سامنا کر رہے لوگوں نے بین الاقوامی تنظیموں سے غیر قانونی ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان بھی ان کے اس مطالبے کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا، “ہم اپیل کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری پاکستان کی پرتشدد کارروائی کی تحقیقات کرے اور اس کے مظالم کے لیے اسے جوابدہ ٹھہرائے۔”
قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان کے قبضے والے جموں و کشمیر میں پاکستانی انتظامیہ نیز فوج کے مظالم سے پریشان لوگ گزشتہ ڈیڑھ مہینے سے بھی زائد عرصے سے احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ انتظامیہ نے احتجاجی مظاہرے کو کچلنے کے لیے پرتشدد کارروائی کی ہے جس میں 40 سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے
ہندوستان1 week agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
دنیا1 week agoابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی، بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ کی دھمکی
دنیا1 week agoایران پر امریکی میزائل حملے میں 2 افراد شہید، 11 زخمی
ہندوستان1 week agoپیپر لیک کی ذمہ داری بھی لیں مودی: پرینکا
جموں و کشمیر1 week agoسکیورٹی فورسز نے اننت ناگ میں دہشت گردوں سے منسلک دو مکانات منہدم کر دیے
جموں و کشمیر1 day agoپاکستان سے دہشت گردانہ سرگرمیاں انجام دینے والے پانچ دہشت گردوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم
دنیا1 week agoامریکہ سعودی جوہری معاہدہ ہماری قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتا ہے: سابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینٹ
دنیا1 week agoامریکی حملے جاری رہے تو نئی حکمتِ عملی اپنائیں گے: ایران کا انتباہ
دنیا1 week agoہم تیل نہیں بیچیں گے تو کوئی اور بھی نہیں بیچ سکے گا: باقر قالیباف
دنیا1 week agoحزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے اسرائیل کا مکمل انخلاء ضروری ہے: صدر عون
دنیا1 week agoہمیں دشمن پر ذرہ برابر بھی بھروسہ نہیں ہے: ایرانی آرمی چیف
دنیا6 days agoیمن بحران پر ایران کو ذمے دار ٹھہرانا درست نہیں: عباس عراقچی



































































































