تازہ ترین
27 مئی سے شاہراہ پر پابندیاں ختم ہونگی

خبراردو: ریاست میں سیکورٹی صورتحال اور حفاظتی دستوں کی ضرورت کا جائزہ لینے کے بعد ریاستی گورنر نے سرینگر جموں قومی شاہراہ پر عام گاڑیوں کے چلنے پر عائد پابندی کو 27 مئی 2019 سے مکمل طور ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
پلوامہ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کی نقل و حمل مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ پابندیاں لازمی بن گئی تھیں ۔ ریاست میں امن و قانون برقرار رکھنے اور عام انتخابات کے انعقاد کیلئے اضافی فورسز کی ضرورت پڑی تھی ۔ فورسز کی کانوائی کی بلا خلل آوا جاہی کو یقینی بنانے کیلئے شاہراہ کے بارہمولہ سے اودھمپور تک کے حصے پر سول ٹریفک کے چلنے پر ہفتے میں دو بار اتوار اور بدھ کو صبح چار بجے سے شام پانچ بجے تک پابندی عائد کی گئی تھی تا ہم پابندی کے دوران مجبوری کی حالت میں سول ٹریفک کے چلنے کیلئے مقامی انتظامیہ نے مناسب انتظامات کئے تھے ۔
اس سے قبل 22 اپریل 2019 کو شاہراہ کے سرینگر بارہمولہ حصے پر عائد پابندی میں نرمی برتی گئی اور اس کو صرف ہر اتوارتک محدود کیا گیا تھا اور بعد میں 2 مئی 2019 سے یہ پابندی مکمل طور ہٹائی گئی تھی جبکہ سرینگر اودھمپور حصے پر عائد پابندی کو 13 مئی 2019 سے نرم کر کے ہفتے میں ایک دن تک محدود کیا گیا تھا ۔ ت
مام سیکورٹی ایجنسیوں ، پولیس و سول انتظامیہ کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد گورنر نے امر ناتھ یاترا کے احسن انعقاد کیلئے 27 مئی 2019 سے شاہراہ پر عائد پابندیاں مکمل طور ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گورنر نے اس سلسلے میں لوگوں کے تعاون کیلئے اُن کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
جموں و کشمیر
محبوبہ مفتی کا پاکستان سے پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین کے خلاف کارروائی روکنے کا مطالبہ
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کے روز پاکستان سے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین کے خلاف جاری سخت کارروائی بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے طاقت کے بجائے انسانی ہمدردی پر مبنی رویہ اور بات چیت کا راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔
محترمہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ “کنٹرول لائن کے اُس پار کشمیر کے دوسرے حصے” سے سامنے آنے والے مناظر انتہائی دل دہلا دینے والے ہیں۔ انہوں نے ان اطلاعات پر تشویش ظاہر کی کہ پُرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “پُرامن مظاہرین کے ساتھ وحشیانہ طاقت کا استعمال دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ حکومت پاکستان کو زیادہ انسانی ہمدردی پر مبنی رویہ اپنانا چاہیے اور طاقت کے بجائے بات چیت کو ترجیح دینی چاہیے۔”
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مظاہرین کے مطالبات بظاہر حقیقی ہیں اور انہیں سنا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک اپنے ہی عوام کو بااختیار بنانے کے بجائے انہیں دباکر یا بندوق کے زور پر خاموش کرا کے مضبوط نہیں بن سکتا۔
انہوں نے کہا، “حکومت کو کریک ڈاؤن فوری طور پر بند کرنا چاہیے اور پُرامن مظاہرین پر گولیاں برسانا بھی روکنا چاہیے۔ کشمیری عزت، انصاف اور اپنی بات کہنے کے حق کے مستحق ہیں، نہ کہ جبر کے۔”
پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں معاشی اور سیاسی مطالبات کو لے کر جون سے احتجاج جاری ہے، جو حالیہ دنوں میں مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پیر اور منگل کو ہونے والے مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہوئے۔
جموں و کشمیر کے متعدد سیاسی رہنماؤں نے بھی پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش ظاہر کی ہے۔
بدھ کو نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ اگر حکومت ہند پاکستانی مقبوضہ جموں و کشمیر کو ملک کا اٹوٹ حصہ سمجھتی ہے تو وہاں ہونے والی ہلاکتوں اور عوام کو درپیش مشکلات پر بھی آواز اٹھانی چاہیے۔
سی پی آئی (ایم) کے رہنما اور کولگام سے رکن اسمبلی ایم وائی تاریگامی نے کہا کہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں تشدد کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے نہتے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کو فوری طور پر روکنے، تمام زیر حراست افراد کی رہائی، خوراک اور طبی سہولیات تک بلا رکاوٹ رسائی فراہم کرنے اور ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔
یو این آئی۔ م س
جموں و کشمیر
15 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی: ای او ڈبلیو کشمیر نے چار افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کی
سری نگر، جموں و کشمیر کرائم برانچ کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کشمیر نے 15 لاکھ روپے کی مبینہ دھوکہ دہی کے ایک معاملے میں جمعرات کو چار افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کر دی۔ حکام نے یہ اطلاع دی۔ چارج شیٹ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ، سری نگر کی عدالت میں 2022 میں درج ایف آئی آر کے سلسلے میں پیش کی گئی، جو تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعات 420 اور 120-بی کے تحت درج کی گئی تھی۔ ملزمان کی شناخت سری نگر کے خانیار علاقے کے رہنے والے محمد امین بھٹ، سری نگر کے گسیار ہوال کے خالد حسین خان، راجستھان کے جے پور کے ستیہ نگر، جھوٹواڑہ کے انیل کمار مہیشوری اور اتر پردیش کے میرٹھ کے ادے سٹی، پلاپورم-2، مودی پورم کے ششانک کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
تحقیقات کے مطابق یہ مقدمہ ایک شکایت کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا کہ محمد امین بھٹ نے ایم/ایس ایشورڈ ایگرو فوڈ انڈسٹریز کے ایریا سیلز منیجر خالد حسین خان اور ریجنل سیلز منیجر انیل کمار مہیشوری کے ساتھ ملی بھگت کر کے شکایت کنندہ کو خوردنی تیل کی سپلائی کے لیے سکیورٹی رقم کے طور پر 15 لاکھ روپے جمع کرانے پر آمادہ کیا۔ تحقیقات میں بتایا گیا کہ ملزمان نے خود کو خوردنی تیل تیار کرنے والی کمپنی کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی تھی کہ ایک ہفتے کے اندر مال سپلائی کر دیا جائے گا، لیکن رقم وصول کرنے کے باوجود کوئی سامان فراہم نہیں کیا گیا۔ ای او ڈبلیو کی تحقیقات میں یہ بھی ثابت ہوا کہ ملزمان نے باہمی سازش کے تحت سرسوں کے تیل کی سپلائی کا جھانسہ دے کر شکایت کنندہ سے دھوکہ دہی کی۔ حکام کے مطابق راجستھان کے رجسٹرار آف کمپنیز سے کی گئی جانچ میں یہ بھی سامنے آیا کہ ایم/ایس ایشورڈ ایگرو فوڈ انڈسٹریز کے نام سے کوئی کمپنی رجسٹرڈ ہی نہیں ہے۔ تحقیقات کے دوران میرٹھ (اتر پردیش) کے رہائشی ششانک کمار کے مبینہ کردار کا بھی انکشاف ہوا، جسے کمپنی کا مالک ظاہر کیا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد عدالتی کارروائی کے لیے چارج شیٹ پیش کر دی گئی ہے۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
اگر مجھےبیرون ملک گرفتارکیا گیا تو میرے لیے ‘خصوصی دستے’ تیار ہیں، نیتن یاہوکا دعویٰ
واشنگٹن، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےد عویٰ کیا ہےکہ اگر انہیں بیرون ملک حراست میں لینےکی کوشش کی گئی تو ان کے پاس اس صورتحال سے نمٹنےکے لیے خصوصی دستے تیار ہیں۔
خیال رہےکہ آئندہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیتن یاہو کو نیویارک جانا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کے بعد امریکی ٹی وی چینل کو دیےگئے انٹرویو میں نیتن یاہوکا کہنا تھا کہ وہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک ضرور جائیں گے۔ اگر مجھےگرفتار کرنےکی کوشش کی گئی تو میرے گرد خصوصی دستے موجود ہیں۔
نیتن یاہو نے یہ واضح نہیں کیا کہ خصوصی دستےکیا کردار ادا کریں گے، تاہم انہوں نے کہا کہ ان کا نیویارک کا دورہ منسوخ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
نیتن یاہوکا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب نیویارک کے میئر زہران ممدانی ان کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ذرائع ابلاغ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے ان کے خلاف جاری وارنٹ کا ذکر ہو رہا ہے۔
دی اکانومسٹ اور یوگووکے ایک حالیہ سروے میں پوچھا گیا کہ نیتن یاہو کو نیویارک آمد پر آئی سی سی کے وارنٹ کے تحت گرفتار کیا جانا چاہیے یا نہیں؟ اس پر 49 فیصد امریکی بالغ افرادکا خیال تھا کہ انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے، جب کہ 27 فیصد نے مخالفت کی اور 23 فیصد غیر یقینی کا شکار تھے۔
نیتن یاہو نے ممدانی پر یہودیوں کے خلاف نفرت کو ہوا دینےکا الزام عائد کیا اورکہا کہ وہ نیویارک کے شہریوں کو شہرکی یہودی آبادی کے خلاف کرنےکی کوشش کر رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے آئی سی سی کےگرفتاری وارنٹ کو بھی مسترد کرتے ہوئے عدالت کو بدعنوان اور برائی پر مبنی ادارہ قرار دیا اور کہا کہ آئی سی سی کی کارروائیاں مستقبل میں امریکی حکام اور فوجیوں کے خلاف بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔
نیتن یاہو نے ایران کو خبردار کیا کہ اگر اس نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسے زبردست طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
علاقائی معاملات پر بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نےکہا کہ اسرائیل معاہدہ ابراہیمی کو سعودی عرب تک وسعت دینے پر خوش ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
ہندوستان1 week agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا1 week agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
ہندوستان1 week agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
دنیا6 days agoابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی، بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ کی دھمکی
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے رامسو میں چٹان کھسکنے سے دو لوگوں کی موت، پانچ زخمی
جموں و کشمیر1 week agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا7 days agoایران پر امریکی میزائل حملے میں 2 افراد شہید، 11 زخمی
دنیا1 week agoایرانی مذاکرات میں سنجیدہ نہیں: مارکو روبیو
ہندوستان7 days agoپیپر لیک کی ذمہ داری بھی لیں مودی: پرینکا




































































































