دنیا
ایرانی حملوں میں کسی ایف 35 یا دیگر طیارے کو نقصان نہیں پہنچا: امریکہ
واشنگٹن، سینٹ کام نے ایرانی سرکاری میڈیا اور آئی آر جی سی (پاسداران انقلاب) کے تین دعوؤں کو مسترد کر دیا۔
سینٹ کام کے مطابق آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو خطرہ آئی آر جی سی کی دھمکیوں اور حملوں سے ہے تاہم ایرانی حملوں میں کسی امریکی ایف 35 یا دیگر طیارے کو نقصان نہیں پہنچا، تمام ایرانی میزائل اور ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ یا ناکام ہو گئے۔
سینٹ کام نے کہا کہ ایم ٹی نورا نے امریکی ناکہ بندی نہیں توڑی، ایرانی دعویٰ غلط ہے، اس وقت 20 سے زائد امریکی جنگی جہاز، سیکڑوں طیارے اور ہزاروں اہلکار ناکہ بندی پر تعینات ہیں، امریکی بحری ناکہ بندی مکمل طور پر نافذ ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے امریکہ کے خلاف جوابی کارروائیوں کے دوران شدید نقصان اٹھانے والے امریکی فوجی اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ آئی آر جی سی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کے مطابق 8 جولائی سے 22 جولائی تک جاری رہنے والے پندرہ روزہ طاقتور ایرانی حملوں میں امریکی عسکری تنصیبات کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ریڈار اور فضائی دفاعی شعبے میں 7 کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، 3 سیٹلائٹ مواصلاتی سسٹمز، پیٹریاٹ ڈیفنس کے 6 ریڈار، ابتدائی وارننگ اور نگرانی کے متعدد ریڈار سسٹمز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد پیٹریاٹ نظام کو اس حد تک کمزور کر دیا گیا ہے کہ اب ایرانی میزائل اور ڈرون بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے اہداف تک پہنچ رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق لاجسٹک اور معاونت کے شعبے میں لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی مرمت کے 6 مراکز، 3 سپورٹ اور لاجسٹک تنصیبات، ایندھن کے 12 بڑے ذخائر، ہتھیاروں اور اسپیئر پارٹس کے 17 گودام اور میزائلوں کے 6 ذخیرہ خانے تباہ کیے گئے تاکہ امریکی آپریشنل صلاحیتوں کو کمزور کیا جا سکے۔ آ
پریشنل انفرااسٹرکچر کے شعبے میں ایم کیو-9 ڈرونز کے 6 ہینگرز، ایف-15 لڑاکا طیاروں کی تیاری کی تنصیب، 8 نئے ڈرونز پر مشتمل ہینگر، طیارہ بردار جہاز کا رلنگ پلیٹ فارم، پی-8 طیارے کا ہینگر، ہیمارس میزائل پلیٹ فارمز، پیٹریاٹ ڈیفنس کے 4 کمپلیکسز اور ایمیزون سے وابستہ مصنوعی ذہانت کا مرکز اور ڈیٹا پروسیسنگ ہب بھی شدید نقصان کا شکار ہوئے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
مڈٹرم الیکشن ٹرمپ کے لیے بڑا دھچکہ، نئی سروے رپورٹ
واشنگٹن، امریکہ میں رواں برس نومبر میں ہونے والے مڈٹرم الیکشن صدر ٹرمپ کے لیے بڑا دھچکہ ثابت ہو سکتے ہیںامریکی ٹی وی چینل سی این این کی نئے سروے رپورٹ کے مطابق امریکہ میں تین ماہ بعد نومبر میں ہونے والے مڈٹرم صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹس کی ریپبلکنز پر برتری کا امکان ہے سروے رپورٹ میں ڈیموکریٹ پارٹی کو ریپبلکنز پر پوائنٹس کی برتری حاصل ہے اور ووٹرز کی بڑی تعداد کانگریس میں وسیع پیمانے پر تبدیلی کی خواہاں ہے۔
نئی سروے رپورٹ کے مطابق موجودہ کانگریس کے بیشتر ارکان مڈٹرم الیکشن میں ہارجائیں گے، کیونکہ ووٹرز کی اکثریت کی رائے کے مطابق ریپبلکنز مہنگائی پر خاطر خواہ توجہ نہیں دے رہے۔ سروے میں 63 فیصد امریکیوں کی رائے ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی اور معاشی مسائل کا حل ہی ووٹرز کی اولین ترجیح ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی فضائی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ
تہران، ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی مسلح افواج نے کویت میں واقع احمد الجابر امریکی فضائی اڈے پر ڈرون حملہ کرکے اہم امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، جسے حالیہ امریکی کارروائیوں کا جواب قرار دیا گیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملوں میں لڑاکا طیاروں کے ہینگرز، سیٹلائٹ مواصلاتی نظام اور فوجی سازوسامان کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی جزیرہ قشم میں ایک رہائشی مکان پر ہونے والے امریکی حملے کے ردعمل میں کی گئی۔
ایرانی فوج کے مطابق کویت میں واقع احمد الجابر فضائی اڈہ خطے میں امریکی فضائی نگرانی اور عسکری کارروائیوں کے لیے ایک اہم مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔
ایرانی حکام کی جانب سے حملے کا یہ دعویٰ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ تاہم اس دعوے پر امریکہ یا کویت کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
مسلم ممالک اسرائیل کی سازشوں سے ہوشیار رہیں: عباس عراقچی
تہران، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مصر کی ایک بندرگاہ پر دو جہازوں کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کے واقعے کو اسرائیل کا “فالس فلیگ آپریشن” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات کا مقصد خطے کے امن کو سبوتاژ کرنا اور مسلم ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنا ہے۔
عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ سب کو اسرائیل کی ان سازشوں اور فالس فلیگ آپریشنز سے ہوشیار رہنا چاہیے، جن کا مقصد خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا اور امن کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ خطرہ واضح اور مشترکہ ہے، جو پوری مسلم دنیا کے اتحاد کو لاحق ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران مصر کو اپنا دوست اور خطے میں ایک اہم شراکت دار سمجھتا ہے، جبکہ مصر کی سلامتی اور استحکام تہران کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔
یو این آئی۔ م س
ہندوستان1 week agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے رامسو میں چٹان کھسکنے سے دو لوگوں کی موت، پانچ زخمی
دنیا1 week agoابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی، بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ کی دھمکی
دنیا1 week agoایران پر امریکی میزائل حملے میں 2 افراد شہید، 11 زخمی
ہندوستان1 week agoپیپر لیک کی ذمہ داری بھی لیں مودی: پرینکا
جموں و کشمیر1 week agoسکیورٹی فورسز نے اننت ناگ میں دہشت گردوں سے منسلک دو مکانات منہدم کر دیے
جموں و کشمیر1 day agoپاکستان سے دہشت گردانہ سرگرمیاں انجام دینے والے پانچ دہشت گردوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم
دنیا1 week agoامریکہ سعودی جوہری معاہدہ ہماری قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتا ہے: سابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینٹ
دنیا1 week agoامریکی حملے جاری رہے تو نئی حکمتِ عملی اپنائیں گے: ایران کا انتباہ
دنیا1 week agoہم تیل نہیں بیچیں گے تو کوئی اور بھی نہیں بیچ سکے گا: باقر قالیباف
دنیا1 week agoحزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے اسرائیل کا مکمل انخلاء ضروری ہے: صدر عون
دنیا1 week agoہمیں دشمن پر ذرہ برابر بھی بھروسہ نہیں ہے: ایرانی آرمی چیف





































































































