جموں و کشمیر
دہشت گردی کو نیست و نابود کرنے کی خاطر اہم نوعیت کے اقدامات ناگزیر: امت شاہ

سری نگر،مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیر داخلہ کو جموں و کشمیر کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال کے بارے میں مفصل جانکاری فراہم کی گئی۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کو مزید تیز تر کرنا اب ناگزیر بن گیا ہے۔
ان کے مطابق موجودہ مرکزی حکومت ایک پرامن اور خوشحال جموں و کشمیر کے لیے پرعزم ہے۔
اطلاعات کے مطابق، وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو سرینگر میں یونائیفائیڈ کمانڈ کونسل اجلاس کی صدارت کی، جس میں پولیس، فوج، انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان اور سول انتظامیہ سے وابستہ افسران نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق، اجلاس کے دوران وزیر داخلہ کو جموں و کشمیر کی موجودہ سیکورٹی صورتحال اور سرگرم دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کو پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے جموں و کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی، اور کہا گیا کہ حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں اور کسی کو بھی امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یونائیفائیڈ کمانڈ کونسل اجلاس کے دوران پولیس سربراہ نالین پربھات اور فوج کی شمالی کمان کے سربراہ نے جموں کے جنگلاتی علاقوں میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں مکمل تفصیلات پیش کیں۔
وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ جموں کے سرحدی علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکے۔
امت شاہ نے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں مکمل امن و امان کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔
اس اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران انسداد دراندازی گرڈ کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے اور سرگرم دہشت گردوں کے خلاف نئی حکمت عملی اپنانے پر بھی زور دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، اجلاس کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر میں امن و امان واپس لوٹ آیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ وزیر داخلہ کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی، اور بتایا گیا کہ پاکستان کے ساتھ ملحقہ سرحدوں پر انسدادِ دراندازی کا نظام مستحکم ہے۔
دریں اثنا، اجلاس کے بعد امت شاہ نے ’ایکس‘ پر ایک بیان میں کہا:’جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔‘
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے کثیر الجہتی نقط نظر کی بدولت جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا موثر خاتمہ ہوا ہے۔
وزیر داخلہ کے مطابق، دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے مقصد کے حصول کے لیے جدید چوکسی اور بلاتعطل باہمی تعاون کے ذریعے انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت ایک محفوظ اور خوشحال جموں و کشمیر کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے۔
یو این آئی، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
ڈپٹی کمشنر جموں نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، نقد انعامات سے نوازا
جموں، ڈپٹی کمشنر جموں راکیش منہاس نے بشنہ کے نوجوان کھلاڑی کنہیا چودھری اور جیا چودھری کو تائیکوانڈو اور کک باکسنگ میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیوں پر اعزاز سے نوازا۔
حوصلہ افزائی کے طور پر ڈپٹی کمشنر نے دونوں کھلاڑیوں کو پانچ، پانچ ہزار روپے کے نقد انعامات بھی پیش کیے۔
راکیش منہاس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ان دونوں کھلاڑیوں کی محنت اور کامیابیاں ضلع کے دیگر نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب ہونے اور اعلیٰ کارکردگی کے لیے جدوجہد کرنے کی ترغیب دیں گی۔
یہ اعزاز نوجوان کھلاڑیوں کی کاوشوں کے اعتراف کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لیے انتظامیہ کے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
یو این آئی۔ م س
جموں و کشمیر
محبوبہ مفتی کا پاکستان سے پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین کے خلاف کارروائی روکنے کا مطالبہ
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کے روز پاکستان سے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین کے خلاف جاری سخت کارروائی بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے طاقت کے بجائے انسانی ہمدردی پر مبنی رویہ اور بات چیت کا راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔
محترمہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ “کنٹرول لائن کے اُس پار کشمیر کے دوسرے حصے” سے سامنے آنے والے مناظر انتہائی دل دہلا دینے والے ہیں۔ انہوں نے ان اطلاعات پر تشویش ظاہر کی کہ پُرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “پُرامن مظاہرین کے ساتھ وحشیانہ طاقت کا استعمال دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ حکومت پاکستان کو زیادہ انسانی ہمدردی پر مبنی رویہ اپنانا چاہیے اور طاقت کے بجائے بات چیت کو ترجیح دینی چاہیے۔”
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مظاہرین کے مطالبات بظاہر حقیقی ہیں اور انہیں سنا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک اپنے ہی عوام کو بااختیار بنانے کے بجائے انہیں دباکر یا بندوق کے زور پر خاموش کرا کے مضبوط نہیں بن سکتا۔
انہوں نے کہا، “حکومت کو کریک ڈاؤن فوری طور پر بند کرنا چاہیے اور پُرامن مظاہرین پر گولیاں برسانا بھی روکنا چاہیے۔ کشمیری عزت، انصاف اور اپنی بات کہنے کے حق کے مستحق ہیں، نہ کہ جبر کے۔”
پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں معاشی اور سیاسی مطالبات کو لے کر جون سے احتجاج جاری ہے، جو حالیہ دنوں میں مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پیر اور منگل کو ہونے والے مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہوئے۔
جموں و کشمیر کے متعدد سیاسی رہنماؤں نے بھی پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش ظاہر کی ہے۔
بدھ کو نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ اگر حکومت ہند پاکستانی مقبوضہ جموں و کشمیر کو ملک کا اٹوٹ حصہ سمجھتی ہے تو وہاں ہونے والی ہلاکتوں اور عوام کو درپیش مشکلات پر بھی آواز اٹھانی چاہیے۔
سی پی آئی (ایم) کے رہنما اور کولگام سے رکن اسمبلی ایم وائی تاریگامی نے کہا کہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں تشدد کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے نہتے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کو فوری طور پر روکنے، تمام زیر حراست افراد کی رہائی، خوراک اور طبی سہولیات تک بلا رکاوٹ رسائی فراہم کرنے اور ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔
یو این آئی۔ م س
جموں و کشمیر
15 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی: ای او ڈبلیو کشمیر نے چار افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کی
سری نگر، جموں و کشمیر کرائم برانچ کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کشمیر نے 15 لاکھ روپے کی مبینہ دھوکہ دہی کے ایک معاملے میں جمعرات کو چار افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کر دی۔ حکام نے یہ اطلاع دی۔ چارج شیٹ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ، سری نگر کی عدالت میں 2022 میں درج ایف آئی آر کے سلسلے میں پیش کی گئی، جو تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعات 420 اور 120-بی کے تحت درج کی گئی تھی۔ ملزمان کی شناخت سری نگر کے خانیار علاقے کے رہنے والے محمد امین بھٹ، سری نگر کے گسیار ہوال کے خالد حسین خان، راجستھان کے جے پور کے ستیہ نگر، جھوٹواڑہ کے انیل کمار مہیشوری اور اتر پردیش کے میرٹھ کے ادے سٹی، پلاپورم-2، مودی پورم کے ششانک کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
تحقیقات کے مطابق یہ مقدمہ ایک شکایت کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا کہ محمد امین بھٹ نے ایم/ایس ایشورڈ ایگرو فوڈ انڈسٹریز کے ایریا سیلز منیجر خالد حسین خان اور ریجنل سیلز منیجر انیل کمار مہیشوری کے ساتھ ملی بھگت کر کے شکایت کنندہ کو خوردنی تیل کی سپلائی کے لیے سکیورٹی رقم کے طور پر 15 لاکھ روپے جمع کرانے پر آمادہ کیا۔ تحقیقات میں بتایا گیا کہ ملزمان نے خود کو خوردنی تیل تیار کرنے والی کمپنی کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی تھی کہ ایک ہفتے کے اندر مال سپلائی کر دیا جائے گا، لیکن رقم وصول کرنے کے باوجود کوئی سامان فراہم نہیں کیا گیا۔ ای او ڈبلیو کی تحقیقات میں یہ بھی ثابت ہوا کہ ملزمان نے باہمی سازش کے تحت سرسوں کے تیل کی سپلائی کا جھانسہ دے کر شکایت کنندہ سے دھوکہ دہی کی۔ حکام کے مطابق راجستھان کے رجسٹرار آف کمپنیز سے کی گئی جانچ میں یہ بھی سامنے آیا کہ ایم/ایس ایشورڈ ایگرو فوڈ انڈسٹریز کے نام سے کوئی کمپنی رجسٹرڈ ہی نہیں ہے۔ تحقیقات کے دوران میرٹھ (اتر پردیش) کے رہائشی ششانک کمار کے مبینہ کردار کا بھی انکشاف ہوا، جسے کمپنی کا مالک ظاہر کیا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد عدالتی کارروائی کے لیے چارج شیٹ پیش کر دی گئی ہے۔
یو این آئی۔ م س
دنیا1 week agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا1 week agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
ہندوستان1 week agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
دنیا6 days agoابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی، بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ کی دھمکی
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے رامسو میں چٹان کھسکنے سے دو لوگوں کی موت، پانچ زخمی
جموں و کشمیر1 week agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
جموں و کشمیر1 week agoسکیورٹی فورسز نے اننت ناگ میں دہشت گردوں سے منسلک دو مکانات منہدم کر دیے
دنیا1 week agoایران پر امریکی میزائل حملے میں 2 افراد شہید، 11 زخمی
دنیا1 week agoایرانی مذاکرات میں سنجیدہ نہیں: مارکو روبیو
ہندوستان1 week agoپیپر لیک کی ذمہ داری بھی لیں مودی: پرینکا




































































































