جموں و کشمیر
مودی حکومت ترقی یافتہ جموں و کشمیر کی تعمیر کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے: امت شاہ

سری نگر،مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر کی سیکیورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ کو جموں و کشمیر کی تازہ ترین سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں مفصل جانکاری فراہم کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق، وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو سری نگر میں یونائیفائیڈ کمانڈ کونسل میٹنگ کی صدارت کی، جس میں پولیس، فوج، انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان اور سول انتظامیہ سے وابستہ افسران نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق، میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ کو جموں و کشمیر کی تازہ ترین سیکیورٹی صورتحال اور سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف جاری آپریشنز کے بارے میں بریف کیا گیا۔
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کو پاورپوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے جموں و کشمیر کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ حالات پوری طرح قابو میں ہیں اور کسی کو بھی امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یونائیفائیڈ کمانڈ کونسل میٹنگ کے دوران پولیس سربراہ نالین پربھات اور فوج کی شمالی کمان کے سربراہ نے جموں کے جنگلاتی علاقوں میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کیں۔
وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ جموں کے سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھا دی گئی ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکے۔
میٹنگ کے دوران انسداد دراندازی گرڈ کو مزید مضبوط و مستحکم کرنے اور سرگرم دہشت گردوں کے خلاف نئی حکمت عملی اپنانے پر بھی زور دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر میں امن و امان واپس لوٹ آیاہے۔
دریں اثنا، میٹنگ کے بعد امت شاہ نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا:”مودی حکومت ترقی یافتہ جموں و کشمیر کی تعمیر کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔”
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی انتھک کوششوں اور فلاحی اقدامات کے نتیجے میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے۔ جموں و کشمیر ہر شعبے میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
اس سے قبل، وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران جموں و کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بروقت نفاذ، حائل رکاوٹوں کے خاتمے، اور عوامی خدمات کی موثر ترسیل پر زور دیا۔
اجلاس کے دوران وزیر داخلہ نے بہتر طرزِ حکمرانی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی کے ثمرات بنیادی سطح تک پہنچنے چاہئیں۔
ذرائع کے مطابق، اجلاس میں امت شاہ کو جموں و کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، اور بتایا گیا کہ تمام تعمیراتی کام مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
یو این آئی- ارشید بٹ
جموں و کشمیر
ڈپٹی کمشنر جموں نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، نقد انعامات سے نوازا
جموں، ڈپٹی کمشنر جموں راکیش منہاس نے بشنہ کے نوجوان کھلاڑی کنہیا چودھری اور جیا چودھری کو تائیکوانڈو اور کک باکسنگ میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیوں پر اعزاز سے نوازا۔
حوصلہ افزائی کے طور پر ڈپٹی کمشنر نے دونوں کھلاڑیوں کو پانچ، پانچ ہزار روپے کے نقد انعامات بھی پیش کیے۔
راکیش منہاس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ان دونوں کھلاڑیوں کی محنت اور کامیابیاں ضلع کے دیگر نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب ہونے اور اعلیٰ کارکردگی کے لیے جدوجہد کرنے کی ترغیب دیں گی۔
یہ اعزاز نوجوان کھلاڑیوں کی کاوشوں کے اعتراف کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لیے انتظامیہ کے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
یو این آئی۔ م س
جموں و کشمیر
محبوبہ مفتی کا پاکستان سے پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین کے خلاف کارروائی روکنے کا مطالبہ
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کے روز پاکستان سے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین کے خلاف جاری سخت کارروائی بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے طاقت کے بجائے انسانی ہمدردی پر مبنی رویہ اور بات چیت کا راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔
محترمہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ “کنٹرول لائن کے اُس پار کشمیر کے دوسرے حصے” سے سامنے آنے والے مناظر انتہائی دل دہلا دینے والے ہیں۔ انہوں نے ان اطلاعات پر تشویش ظاہر کی کہ پُرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “پُرامن مظاہرین کے ساتھ وحشیانہ طاقت کا استعمال دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ حکومت پاکستان کو زیادہ انسانی ہمدردی پر مبنی رویہ اپنانا چاہیے اور طاقت کے بجائے بات چیت کو ترجیح دینی چاہیے۔”
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مظاہرین کے مطالبات بظاہر حقیقی ہیں اور انہیں سنا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک اپنے ہی عوام کو بااختیار بنانے کے بجائے انہیں دباکر یا بندوق کے زور پر خاموش کرا کے مضبوط نہیں بن سکتا۔
انہوں نے کہا، “حکومت کو کریک ڈاؤن فوری طور پر بند کرنا چاہیے اور پُرامن مظاہرین پر گولیاں برسانا بھی روکنا چاہیے۔ کشمیری عزت، انصاف اور اپنی بات کہنے کے حق کے مستحق ہیں، نہ کہ جبر کے۔”
پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں معاشی اور سیاسی مطالبات کو لے کر جون سے احتجاج جاری ہے، جو حالیہ دنوں میں مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پیر اور منگل کو ہونے والے مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہوئے۔
جموں و کشمیر کے متعدد سیاسی رہنماؤں نے بھی پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش ظاہر کی ہے۔
بدھ کو نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ اگر حکومت ہند پاکستانی مقبوضہ جموں و کشمیر کو ملک کا اٹوٹ حصہ سمجھتی ہے تو وہاں ہونے والی ہلاکتوں اور عوام کو درپیش مشکلات پر بھی آواز اٹھانی چاہیے۔
سی پی آئی (ایم) کے رہنما اور کولگام سے رکن اسمبلی ایم وائی تاریگامی نے کہا کہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں تشدد کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے نہتے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کو فوری طور پر روکنے، تمام زیر حراست افراد کی رہائی، خوراک اور طبی سہولیات تک بلا رکاوٹ رسائی فراہم کرنے اور ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔
یو این آئی۔ م س
جموں و کشمیر
15 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی: ای او ڈبلیو کشمیر نے چار افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کی
سری نگر، جموں و کشمیر کرائم برانچ کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کشمیر نے 15 لاکھ روپے کی مبینہ دھوکہ دہی کے ایک معاملے میں جمعرات کو چار افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کر دی۔ حکام نے یہ اطلاع دی۔ چارج شیٹ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ، سری نگر کی عدالت میں 2022 میں درج ایف آئی آر کے سلسلے میں پیش کی گئی، جو تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعات 420 اور 120-بی کے تحت درج کی گئی تھی۔ ملزمان کی شناخت سری نگر کے خانیار علاقے کے رہنے والے محمد امین بھٹ، سری نگر کے گسیار ہوال کے خالد حسین خان، راجستھان کے جے پور کے ستیہ نگر، جھوٹواڑہ کے انیل کمار مہیشوری اور اتر پردیش کے میرٹھ کے ادے سٹی، پلاپورم-2، مودی پورم کے ششانک کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
تحقیقات کے مطابق یہ مقدمہ ایک شکایت کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا کہ محمد امین بھٹ نے ایم/ایس ایشورڈ ایگرو فوڈ انڈسٹریز کے ایریا سیلز منیجر خالد حسین خان اور ریجنل سیلز منیجر انیل کمار مہیشوری کے ساتھ ملی بھگت کر کے شکایت کنندہ کو خوردنی تیل کی سپلائی کے لیے سکیورٹی رقم کے طور پر 15 لاکھ روپے جمع کرانے پر آمادہ کیا۔ تحقیقات میں بتایا گیا کہ ملزمان نے خود کو خوردنی تیل تیار کرنے والی کمپنی کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی تھی کہ ایک ہفتے کے اندر مال سپلائی کر دیا جائے گا، لیکن رقم وصول کرنے کے باوجود کوئی سامان فراہم نہیں کیا گیا۔ ای او ڈبلیو کی تحقیقات میں یہ بھی ثابت ہوا کہ ملزمان نے باہمی سازش کے تحت سرسوں کے تیل کی سپلائی کا جھانسہ دے کر شکایت کنندہ سے دھوکہ دہی کی۔ حکام کے مطابق راجستھان کے رجسٹرار آف کمپنیز سے کی گئی جانچ میں یہ بھی سامنے آیا کہ ایم/ایس ایشورڈ ایگرو فوڈ انڈسٹریز کے نام سے کوئی کمپنی رجسٹرڈ ہی نہیں ہے۔ تحقیقات کے دوران میرٹھ (اتر پردیش) کے رہائشی ششانک کمار کے مبینہ کردار کا بھی انکشاف ہوا، جسے کمپنی کا مالک ظاہر کیا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد عدالتی کارروائی کے لیے چارج شیٹ پیش کر دی گئی ہے۔
یو این آئی۔ م س
دنیا1 week agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا1 week agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
ہندوستان1 week agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
دنیا6 days agoابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی، بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ کی دھمکی
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے رامسو میں چٹان کھسکنے سے دو لوگوں کی موت، پانچ زخمی
جموں و کشمیر1 week agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا1 week agoرہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای سے رابطوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے: مسعود پزشکیان
دنیا1 week agoایرانی مذاکرات میں سنجیدہ نہیں: مارکو روبیو
ہندوستان7 days agoپیپر لیک کی ذمہ داری بھی لیں مودی: پرینکا
دنیا1 week ago‘جنگی جرائم’ نیتن یاہو کی امریکہ میں گرفتاری کی دھمکی ٹرمپ نے مسترد کردی



































































































