تازہ ترین
راجوری: گولہ باری میں ایک فوجی جوان ہلاک

پونچھ میں گولہ باری کے بعد پاکستان نے سرحدی ضلع راجوری میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس کا بھارتی افواج نے مناسب جواب دیا۔
پاکستانی افواج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے راجوری کے نوشیرہ سیکٹر میں بلا جواز گو لہ باری کی۔ گولہ باری میں بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی فائرنگ میں ایک بھارتی جوان زخمی ہوا تھا اور بعد میں اس نے زخمی کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔اس سے قبل پاکستانی افواج نے مینڈھر کے کرشنا گھاٹی اور منکو ٹ سیکٹرز میں بلا جواز گو لہ باری کی، جس کا بھا رتی افو اج نے بھی معقول جواب دیا ہے ۔
دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان افواج نے کر شنا گھاٹی اور منکو ٹ سیکٹرز میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ۔اس دوران پاکستان نے چھوٹے ہتھیاروں اور مارٹر شیلز کا استعمال کیا۔مز ید تفصیلات کا انتظار ہے۔
جموں و کشمیر
اُڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب حادثاتی دھماکے میں فوج کے دو جوان زخمی
سری نگر، جموں و کشمیر کے اُڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب منگل کے روز ایک حادثاتی دھماکے میں ہندوستانی فوج کے دو جوان زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع افسران نے دی۔
حکام کے مطابق یہ حاڈثۃ اُڑی سیکٹر کے کمل کوٹ علاقے میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ مکمل طور پر حادثاتی نوعیت کا تھا، جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔
حکام نے کہا، “دونوں زخمی جوانوں کو فوری طور پر خصوصی طبی علاج کے لیے فضائی راستے سے سری نگر کے بادامی باغ میں واقع فوج کے بیس اسپتال منتقل کیا گیا۔”
حکام نے واضح کیا کہ یہ دھماکہ ایک حادثہ تھا اور اس کا سرحد پار سے ہونے والی کسی فائرنگ یا دہشت گردانہ سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ خبر لکھے جانے تک ہندوستانی فوج کی جانب سے اس حادثہ کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔
یواین آئی ۔اے ایم ۔ایف اے
دنیا
ایران چاہے بارودی سرنگیں بچھائے یا حملے کرے، آبنائے ہرمز ہماری گرفت میں ہے: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران چاہے بارودی سرنگیں بچھائے یا حملے کرے، آبنائے ہرمز ہماری گرفت میں ہے۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو آج کے بعد معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔ اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران میں مقررہ فوجی آپریشن مکمل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ اب ہماری پوزیشن بہت مضبوط ہے۔ ہم ایران کے پاور پلانٹس اور پُلوں پر حملوں سے گریز کریں گے۔ ہمارا ایران کے پاور پلانٹس اور پُلوں پر حملوں کا ارادہ نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے گرد ناکہ بندی انتہائی سخت اور ناقابل شکست ہے۔ ایران کی عسکری طاقت کو مکمل طور پر کچل دیا ہے۔ آج ایران کے پاس بحری فوج ہے نہ فضائیہ جبکہ زمینی فوج کو انتہائی طاقتور حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کی کوہ کولانگ زیادہ بڑا مسئلہ نہیں، کوہ کولانگ کو جاننے کے لیے مجھے نیتن یاہو کی ضرورت نہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ رپبلکن پارٹی کے اکثریتی اراکین ایران کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ نے ایران پر حملوں کیلئے اسرائیل کے فضائی اڈے استعمال کیے: اسرائیلی وزیر دفاع
تل ابیب، اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نےکہا ہےکہ حالیہ ہفتوں میں ایران پر فضائی حملےکرنےکے لیے امریکی جنگی طیاروں نے اسرائیلی فضائی اڈوں سے پروازیں کیں۔ایرانی جانتے ہیں کہ امریکی طیارے یہاں سے اڑان بھرتے ہیں اور ایندھن فراہم کرنے والے طیارے بھی یہیں سے روانہ ہوتے ہیں تاکہ حملے کیے جاسکیں۔
اسرائیلی ٹی وی چینل سےگفتگو میں اسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ ایرانیوں نے ایک ملک یعنی اسرائیل کے علاوہ ہر جگہ حملے کیے ہیں۔اسرائیل ایران کے توانائی کے مراکز کو نشانہ بنانا چاہتا ہے لیکن امریکہ اس منصوبے سے اس وقت متفق نہیں۔
انہوں نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئےکہا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو ہم پوری طاقت سے جواب دیں گے، ہم ایران پر خود بھی حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کاٹز کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جمعہ کے بعد سے خطے میں نسبتاً سکون ہے، کیونکہ امریکہ اور ایران نے ایک دوسرے پر حملے روک دیے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا6 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا1 week agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان1 week agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا6 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
دنیا1 week agoایران میں زیرِ تعمیر بجلی گھر پر امریکی حملہ، جوہری توانائی ایجنسی کا بیان
دنیا6 days agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
جموں و کشمیر1 week agoریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر نیشنل کانفرنس کا دہلی میں احتجاج
جموں و کشمیر1 week agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
ہندوستان5 days agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
ہندوستان6 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا1 week agoایرانی افواج دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آئی آر جی سی








































































































