تازہ ترین
راجوری: ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام

فائرنگ کے تبادلے میں ایک درانداز ہلاک،فائرنگ میں عام شہری ہلاک:پاکستان
سرینگر: فوج نے بدھ کولائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کیری سیکٹر راجوری ضلعے میں دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ایک در انداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کے این ایس کے مطابق دفاعی ترجمان بتایا کہ راجوری میں ایل او سی کے کیری سیکٹر میں تعینات چوکس فوجیوں نے بدھ کی صبح قریب پانچ بجکر55 منٹ پر جنگجوؤں کے ایک گروپ کو باڑ کے400 میٹر اندر بھارتی حدود میں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ فوجیوں نے اس مسلح گروپ کا تعاقب کیا جس دوران دراندازوں نے فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک در اندازہلاک ہوا جبکہ دیگر در اندازوں نے واپسی کی راہ اختیار کی۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ مارے گئے درانداز کے قبضے سے ایک اے کے 47 رائفل اور اس کی 2 میگزینیں برآمد کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکٹر میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔ادھر پاکستان کا الزام ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جس کے بعد اس سال بھارتی فوج کی فائرنگ سے ہونے والی اموات کی تعداد 14ہو گئی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مقامی اسسٹنٹ کمشنر احمد سبحانی نے بتایا کہ یہ ہلاکت یہاں سے تقریبا100 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع وادی لیپا میں ہوئی، جہاں صبح7 بجکر 15 منٹ پر بھارتی فوج کی جانب سے شیلنگ شروع کی گئی اور یہ 4 گھنٹے تک جاری رہی۔انہوں نے ٹیلیفون پر ڈان کو بتایاہے کہ16 سالہ لڑکا توحید، ڈنہ بیہک میں مٹی سے بنے ایک انفرااسٹرکچر سے دوسرے کی طرف جا رہا تھا کہ اس وقت اس کے قریب ایک درخت پر مارٹر گولہ آ گرا، جس سے اس کا پورا جسلم چھلنی ہوگیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شیلنگ کے نتیجے میں لڑکے کا چہرہ ناقابل شناخت ہو گیا تھا۔خیال رہے کہ بیہک اونچائی پر واقع چراگاہیں ہیں جہاں دیہاتی موسم گرما میں اپنے مویشیوں کو چراتے ہیں۔دوسری جانب پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی اس سلسلے میں ٹوئٹ کی گئی اور بتایا گیا کہ لائن آف کنٹرول کے ساتھ لیپا سیکٹر میں بھارتی فوج نے فائرنگ سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا اور آرٹلری، مارٹر اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
دنیا
نیتن یاہو سے کسی ہدایت یا مشورے کی ضرورت نہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے کسی ہدایت یا مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان فاکس نیوز کو ٹیلیفون پر دیے گئے حالیہ انٹرویو کے دوران سامنے آیا۔ انٹرویو میں امریکی صدر یہ بھی کہا کہ ایران کے معاملے پر ہمارا مؤقف انتہائی سخت ہے، اس کی توانائی تنصیبات پر حملہ نہیں کرنا چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ اب ایران کو معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران میں مشن مکمل کریں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، ایران کی جانب جانے والا ایک بھی جہاز امریکی ناکہ بندی عبور نہیں کر سکتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ایران نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران کی ناکہ بندی دوبارہ نافذ کی۔
مذاکرات کے حوالے سے امریکی صدر نے بتایا کہ مذاکرات صرف جوہری پروگرام پر ہو رہے ہیں، ایران بار بار اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ جاتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
ہندستان نے وادیِ سندھ کی تہذیب پر مشترکہ ورثے کے پاکستانی دعوے کو مسترد کیا
نئی دہلی، ہندستان نے وادیِ سندھ کی تہذیب پر مشترکہ ورثے کے پاکستان کے دعوے کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ملک سرحد پار دہشت گردی اور تشدد کو فروغ دیتا رہا ہے، وہ تکثیری ثقافتی ورثے پر کوئی دعویٰ نہیں کر سکتا۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کے روز یہاں میڈیا بریفنگ میں پاکستان کے اس دعوے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اقلیتوں اور ان کے ثقافتی حقوق کے تحفظ کے معاملے میں پاکستان کا خراب ریکارڈ اس کی اس طرح کی منافقانہ اور مایوس کن کوششوں کو مزید کھوکھلا بناتا ہے۔
ترجمان نے کہا، “جو ملک دہائیوں سے سرحد پار دہشت گردی، مذہبی انتہا پسندی اور تشدد کو فروغ دیتا رہا ہے، وہ کسی بھی تکثیری ثقافتی ورثے پر کوئی دعویٰ نہیں کر سکتا۔ اقلیتوں اور ان کے ثقافتی حقوق کے تحفظ کے معاملے میں اس کا خراب ریکارڈ ایسی مایوس کن کوششوں کو اور بھی زیادہ کھوکھلا بنا دیتا ہے۔”
قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے حال ہی میں سندھ طاس معاہدے کے تناظر میں وادیِ سندھ کی تہذیب کو مشترکہ ورثہ قرار دیا تھا۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندستان نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔ اس سے بپھرا ہوا پاکستان اس کے بعد سے مسلسل اس معاملے میں نئے نئے ہتھکنڈوں سے ہندستان کو گھیرنے کی کوششوں میں لگا ہے۔
یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر
اُڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب حادثاتی دھماکے میں فوج کے دو جوان زخمی
سری نگر، جموں و کشمیر کے اُڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب منگل کے روز ایک حادثاتی دھماکے میں ہندوستانی فوج کے دو جوان زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع افسران نے دی۔
حکام کے مطابق یہ حاڈثۃ اُڑی سیکٹر کے کمل کوٹ علاقے میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ مکمل طور پر حادثاتی نوعیت کا تھا، جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔
حکام نے کہا، “دونوں زخمی جوانوں کو فوری طور پر خصوصی طبی علاج کے لیے فضائی راستے سے سری نگر کے بادامی باغ میں واقع فوج کے بیس اسپتال منتقل کیا گیا۔”
حکام نے واضح کیا کہ یہ دھماکہ ایک حادثہ تھا اور اس کا سرحد پار سے ہونے والی کسی فائرنگ یا دہشت گردانہ سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ خبر لکھے جانے تک ہندوستانی فوج کی جانب سے اس حادثہ کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔
یواین آئی ۔اے ایم ۔ایف اے
دنیا6 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا1 week agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان1 week agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا6 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا6 days agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
دنیا1 week agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
دنیا1 week agoایران میں زیرِ تعمیر بجلی گھر پر امریکی حملہ، جوہری توانائی ایجنسی کا بیان
ہندوستان6 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا1 week agoایرانی افواج دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آئی آر جی سی
جموں و کشمیر1 week agoریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر نیشنل کانفرنس کا دہلی میں احتجاج
جموں و کشمیر1 week agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
ہندوستان5 days agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل






































































































