تازہ ترین
کنگن کا شادی شدہ نوجوان 10روز سے پُراسرار طور لاپتہ

افراد خانہ کا پریس کالونی سرینگر میں احتجاج،بازیابی کا مطالبہ
سرینگر: پریس کالونی سرینگر میں بدھ کے روز اُس وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے جب وسطی ضلع گنادر بل کے پرنگ کنگن سے تعلق رکھنے والے پُراسرار طور لاپتہ شادی شدہ نوجوان کے افراد خانہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین مطالبہ کررہے تھے کہ اُنکے بیٹے کی بازیابی کے حوالے سے فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے،کیونکہ اُن کو خدشہ ہے کہ اُنکے بیٹے کو کسی نے اغوا کیا ہے۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق وسطی ضلع گاندر بل کے پرنگ کنگن سے تعلق رکھنے والے نور الحسن ولدغلام حسن وانی کے افراد خانہ بدھ کو پریس کالونی سرینگر میں نمودار ہوئے جہاں انہوں نے اپنے لاپتہ بیٹے کی بازیابی کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین میں لاپتہ نوجوان کی ولدہ اور اہلیہ بھی تھی۔
لاپتہ نور الحسن کی والدہ نے بتایا کہ بتایا کہ اُن کا بیٹا پیشے سے میڈیکل اسسٹنٹ ہے اور وہ22جون کو حسب معمول صبح سویرے اپنی نجی گاڑی میں دکان پر گیا۔انہوں نے بتایا کہ تب سے لیکر اُس کا کہیں کوئی اتہ پتہ نہیں ہے جبکہ انہوں نے اُسے ہر ممکن جگہ پر تلاش کیا۔احتجاج میں شامل ایک بزرگ شہری،جو لاپتہ نوجوان کا قریبی رشتہ دار ہے،نے بتایا کہ نور الحسن کی گاڑی کو لار گاندر بل میں ایک کوچے سے پولیس برآمد کی،جس میں نور الحسن کا لنچ بُکس لیکر ادویات موجود تھیں لیکن وہ کہیں نہیں تھا۔
ان کا کہناتھا کہ پولیس نے گاڑی اپنی تحویل میں رکھی ہے۔ان کا کہناتھا کہ نور الحسن دیر ہوجانے پر گھر ضرور فون کرکے مطلع کرتا تھا لیکن 22جون کو اُس نے کوئی فون نہیں کیا۔انہوں نے خدشتہ ظاہر کیا کہ اُن کے بیٹے کو کسی نے اغوا کیا ہے۔انہوں نے پولیس اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا اُنکے لاپتہ بیٹے کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔یاد رہے کہ بمنہ سرینگر سے تعلق رکھنے والے پی ایچ ڈی اسکالر بھی گزشتہ ہفتے اچانک ٹرینگ کے دوران نارا ناگ گاندر بل میں لاپتہ ہوگیا۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ اسکالر نے جنگجوئیت کی راہ اختیار کی ہے۔تاہم مذکورہ اسکالر کے افراد خانہ پولیس کے دعوے کو مسترد کررہے ہیں۔
دنیا
اسرائیلی وزیر دفاع کی ایران کو پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کی دھمکی
تل ابیب، اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہےکہ ایران پر حملوں اور اسے پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کےلیے امریکہ کے گرین سگنل کا انتظار کررہےہیں۔
کاٹز نے کہا کہ اسرائیل جب دوبارہ حملے شروع کرے گا تو ایران کی اہم توانائی اور بجلی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے امریکی حملوں میں 5 عرب ریاستوں کی سرزمین کے استعمال پر اقوام متحدہ سے باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا ۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ قطر، بحرین، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور کویت اچھے ہمسائے کے اصولوں پر چلیں، اپنی زمین تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی افواج کی بحرِ ہند میں کارروائی، ایرانی بحری جہاز قبضے میں لے لیا
واشنگٹن، امریکی افواج نے بحرِ ہند میں کارروائی کرتے ہوئے ایران کا بحری جہاز قبضے میں لے لیا۔
امریکی محکمہ جنگ نے دعویٰ کیا کہ جہاز ایم ٹی میجسٹک ایران سے تیل لے کر جا رہا تھا۔ امریکی محکمہ جنگ نے کہا کہ عالمی سطح پر میری ٹائم قوانین کے نفاذ کو جاری رکھیں گے تاکہ غیر قانونی نیٹ ورکس اور ایسے جہازوں کو روک سکیں جو ایران کی مدد کر رہے ہیں۔
یاد رہے اس سے پہلے امریکی فوج نے پیر کو ایرانی پرچم بردار بحری جہاز ایم وی توسکا پر حملہ کرکے اسے قبضے میں لے لیا تھا، سینٹ کام کی جانب سے جہاز پر قبضے کی ویڈیو بھی جاری کی جاچکی ہے۔
دوسری جانب ایران نے بھی گزشتہ روز آبنائے ہرز میں 2 بحری جہازوں پر قبضہ کرنے کی ویڈیو جاری کی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اسرائیل اور لبنان کے درمیان اس سال امن قائم ہونے کا قوی امکان ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں بھی توسیع کا اعلان کردیا۔
امریکی صدر نے اوول آفس میں اسرائیل اور لبنان کے سفیروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات بہت اچھی رہی ، اسرائیل کے وزیر اعظم اور لبنان کے صدر جوزف عون کی میزبانی کا بھی منتظر ہوں۔
امریکی صدر نے کہا اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 3 ہفتوں کے لیے بڑھا دی جائے گی، لبنانی صدر 3 ہفتوں کے دوران نیتن یاہو سے ملاقات کر سکتے ہیں، امریکی صدر نے رواں سال اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن قائم ہونے کا بھی قوی امکان ظاہر کردیا۔
صدر ٹرمپ بولے وہ لبنان کےساتھ کام کرنے کیلئے تیارہیں تاکہ وہ خود کو حزب اللہ سے محفوظ رکھ سکے، ایران کو حزب اللہ کی فنڈنگ روکنا ہوگی۔ جی 20 سربراہی اجلاس سے متعلق بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا اگر جی20سربراہی اجلاس میں روسی صدر شرکت کرتے ہیں تو یہ بہت مددگارثابت ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا1 week agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
دنیا4 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر1 week agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا1 week agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا1 week agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا7 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
جموں و کشمیر3 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
دنیا3 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ









































































































