ہندوستان
کھڑگے کی تمل ناڈو اور مغربی بنگال کے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے جمعرات کو تمل ناڈو اور مغربی بنگال کے ووٹرز سے بڑی تعداد میں پولنگ میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی یہ لڑائی شہریوں کے حقوق کو محفوظ بنانے اور وفاقی ڈھانچے، مساوات، انصاف، آزادی اور منطق پسندی کے دفاع کے لیے ہے۔
تمل ناڈو کے ووٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے مسٹر کھڑگے نے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ اپنے جمہوری حق کو استعمال کرنے اور ان طاقتوں کے خلاف کھڑے ہونے کا وقت ہے جو ریاستوں کے حقوق کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں نکلیں اور ریاست کے مستقبل کو مضبوط بنائیں۔
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے موقع پر انہوں نے تمام شہریوں سے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی درخواست کی۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی طرح کے خوف یا دباؤ میں آئے بغیر ووٹ ڈالیں، کیونکہ “آپ کا ووٹ ہی آپ کی آواز ہے۔”
مسٹر کھڑگے نے آئین کی راہ پر چلتے ہوئے جمہوریت کی روح کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال عظیم رہنماؤں کی سرزمین رہی ہے جنہوں نے جمہوریت، سماجی انصاف اور مساوات کے لیے جدوجہد کی، اور ان اقدار کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے خاص طور پر کہا کہ وہ پورے اعتماد کے ساتھ اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں تاکہ حقیقی ترقی ریاست کے ہر کونے تک پہنچ سکے۔
واضح رہے کہ اس وقت تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے۔
ہندوستان
مودی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے لوگوں کو یاد کیا
نئی دہلی، پہلگام دہشت گردانہ حملے کی پہلی برسی پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اس المناک واقعہ میں جان گنوانے والوں کو یاد کیا اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے مسٹر مودی نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، “گزشتہ سال آج ہی کے دن پہلگام میں خوفناک دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والے معصوم لوگوں کو ہم یاد کرتے ہیں۔ انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ میری تعزیت ان سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے جو اس بے پناہ نقصان کا سامنا کررہے ہیں۔”
انہوں نے کہا، “بطور قوم، ہم اس غم اور عزم کی گھڑی میں متحد ہیں۔ ہندوستان کسی بھی شکل میں دہشت گردی کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا۔ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔”
قابل ذکر ہے کہ 22 اپریل 2025 کو ہی دہشت گردوں نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں وادی بیسرن میں گھومنے آئے سیاحوں پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی تھی۔ اس حملے میں 26 بے گناہ لوگوں کی جانیں گئیں۔ اس دوران دہشت گردوں نے لوگوں سے ان کا نام اور مذہب پوچھ کر، خواتین اور بچوں کے سامنے ہی انہیں گولی مار دی۔ اس کے بعد ہندستانی فوج نے آپریشن سندور کے تحت پاکستان میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانے تباہ کر دیئے تھے۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
راہل گاندھی نے پہلگام کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا، دہشت گردی کے خلاف اتحاد کی اپیل کی
نئی دہلی، کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کو پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور متاثرین کو یاد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف متحد اور پرعزم رہے گا حملے کی برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں مسٹر گاندھی نے کہا، “میں ان تمام بہادر شہدا کو دلی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے پچھلے سال پہلگام میں بزدلانہ دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں گنوائیں۔” جوابدہی اور یاد دہانی پر زور دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نہ تو ان کی قربانی کو بھولے گا اور نہ ہی ان کے خاندانوں کے دکھ کو، اور اس گھناؤنے فعل کے ذمہ داروں کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔
اس المیے کے جذباتی اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، “ان معصوموں کی یاد جن کی جانیں بے رحمی سے چھین لی گئیں، آج بھی ہمارے دلوں کو جھنجھوڑ دیتی ہے۔ شہدا کے اہل خانہ کا دکھ پورے ہندوستان کا دکھ ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے ان سپوتوں کی قربانی ہندوستان کی روح میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔
ملک کے اجتماعی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ پورا ملک دہشت گردی اور تشدد کے خلاف متحد تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ انہوں نے استقامت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نفرت اور خوف پھیلانے والی طاقتوں کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا بلکہ ہم ان کے خلاف مزید طاقت، اتحاد اور عزم کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں، جس میں جموں و کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پر عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، پورے ملک میں شدید غم و غصہ پیدا ہوا تھا اور اس کے بعد انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں تیز کر دی گئی تھیں۔ اس حملے کی برسی کے موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کیا ہے اور متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی اور ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے قومی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یو این آئی۔ایف اے
ہندوستان
راج ناتھ نے جرمنی کو دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مدعو کیا
نئی دہلی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان اور جرمنی کے درمیان دفاعی ٹیکنالوجی اور سازوسامان کی مشترکہ ترقی اور تیاری کی اہمیت پر زور دیا ہےمسٹر سنگھ، جو جرمنی کے تین روزہ دورے پر ہیں، نے کہا کہ ان کی حکومت کی “آتم نربھر بھارت” مہم مشترکہ پیداوار، مشترکہ ترقی اور مشترکہ اختراع کی دعوت ہے۔ میونخ ہوکر برلن پہنچے وزیردفاع نے منگل کو جرمن پارلیمنٹیرینز سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک کے دفاعی صنعتی ماحولیاتی نظام کے درمیان تعاون بڑھانے کی بھرپور وکالت کی۔ اپنے دورے کے پہلے روز انہوں نے دفاع و سلامتی سے متعلق جرمن پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کو نئے سکیورٹی خطرات کا سامنا ہے اور تکنیکی تبدیلی نے صورتحال کو انتہائی پیچیدہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے ماحول سے ہم آہنگ ہونے کی تیاری کے ساتھ ایک نئے نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان دفاعی شعبے میں بے مثال تبدیلی کا مشاہدہ کر رہا ہے اور جرمن صنعت کے ساتھ شراکت داری کو بڑھانے سے دونوں ممالک کو اہم فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ مسٹر سنگھ نے کہا، “ہم جرمنی کے سرکردہ صنعتی اداروں کی قائم کردہ صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہیں نیز جدید اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں معروف جرمن مِٹیلسٹینڈ (چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں) کے جوش و جذبے اور حرکیات کو سراہتے ہیں۔ ہندوستان میں بھی، ہمارے سٹارٹ اپس اور کاروباری نجی کمپنیاں تیزی سے ہماری قائم کردی دفاعی صنعتقں کی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہی ہیں اور ان کی تکمیل کررہی ہیں۔ یہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں ہندوستان اور جرمنی قدرتی طور پر ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں اور ہماری شراکت داری مزید گہری ہو سکتی ہے۔
مسٹر سنگھ نے عصری عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مربوط ردعمل اور قابل اعتماد اسٹریٹجک شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے دو طرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے پر خصوصی زور دیا ہے۔ یورپی یونین کی سطح پر بھی خیالات کی واضح ہم آہنگی نظر آتی ہے اور ہندستان کے ساتھ اس بڑھتی ہوئی مصروفیات کی عکاسی ہوتی ہے، جس میں ہندستان-یورپی یونین دفاعی اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ بھی شامل ہے۔
وزر دفاع نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان اور جرمنی نہ صرف اسٹریٹجک شراکت دار ہیں بلکہ موجودہ وقت کے عالمی مباحثے کی تشکیل میں نتیجہ خیز آوازیں بھی ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ہم مشترکہ اقدار کے پابند جمہوریتیں ہیں اور لچک، اختراع اور ایک پرعزم صنعتی جذبے سے چلنے والی متحرک معیشتیں ہیں۔ قانون سازوں اور کمیٹی کے معزز اراکین کی حیثیت سے آپ کی رہنمائی، آراء اور حمایت ہمارے دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون کے مستقبل کے لائحہ عمل کو مزید تقویت بخش سکتی ہے۔
جاری یواین آئی۔الف الف
دنیا6 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر7 days agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا3 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر6 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا6 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا6 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا6 days agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا2 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر2 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند









































































































