ہندوستان
مودی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے لوگوں کو یاد کیا
نئی دہلی، پہلگام دہشت گردانہ حملے کی پہلی برسی پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اس المناک واقعہ میں جان گنوانے والوں کو یاد کیا اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے مسٹر مودی نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، “گزشتہ سال آج ہی کے دن پہلگام میں خوفناک دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والے معصوم لوگوں کو ہم یاد کرتے ہیں۔ انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ میری تعزیت ان سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے جو اس بے پناہ نقصان کا سامنا کررہے ہیں۔”
انہوں نے کہا، “بطور قوم، ہم اس غم اور عزم کی گھڑی میں متحد ہیں۔ ہندوستان کسی بھی شکل میں دہشت گردی کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا۔ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔”
قابل ذکر ہے کہ 22 اپریل 2025 کو ہی دہشت گردوں نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں وادی بیسرن میں گھومنے آئے سیاحوں پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی تھی۔ اس حملے میں 26 بے گناہ لوگوں کی جانیں گئیں۔ اس دوران دہشت گردوں نے لوگوں سے ان کا نام اور مذہب پوچھ کر، خواتین اور بچوں کے سامنے ہی انہیں گولی مار دی۔ اس کے بعد ہندستانی فوج نے آپریشن سندور کے تحت پاکستان میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانے تباہ کر دیئے تھے۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ بین الاقوامی برادری کے لیے تشویش کی بات: ہندوستان
نئی دہلی، ایران اور اسرائیل کے درمیان ایک دوسرے پر تازہ حملوں کے بعد مغربی ایشیا میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے کے درمیان ہندوستان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی برادری کے لیے تشویش کا موضوع بتایا ہے اور کہا ہے کہ تمام فریقین کو بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنا چاہیے تاکہ خطے میں امن قائم ہو سکے ساتھ ہی ہندوستان نے اپنے شہریوں کو ایران کے سفر سے گریز کرنے کی ایڈوائزری دہرائی ہے اور وہاں رہنے والے ہندوستانیوں سے دستیاب ذرائع سے ملک چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔ وزارت خارجہ نے پیر کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، ”ہندوستان کو مغربی ایشیا میں دوبارہ ہونے والے حملوں پر بہت افسوس ہے۔ یہ صورتحال بین الاقوامی برادری کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ اس لڑائی کو اب 100 دن سے زیادہ ہو چکے ہیں اور اس سے پہلے ہی لوگوں کی پریشانیاں بڑھی ہوئی ہیں۔ اس کا عالمی معیشت اور توانائی کی سپلائی پر بھی بہت برا اثر پڑا ہے“۔
ہندوستان نے تمام فریقین سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے اور یہ یقینی بنانے کو کہا ہے کہ عام لوگوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے اور سفارتی حل کے لیے جاری بات چیت کو پورا کریں تاکہ خطے میں امن و استحکام لوٹ سکے۔ اس دوران تہران میں واقع ہندوستانی سفارت خانے نے حالیہ واقعات کے پیش نظر تمام ہندوستانی شہریوں کو ایران کا سفر کرنے سے بچنے کی اپنی پچھلی ایڈوائزری دہرائی ہے۔ سفارت خانے نے کہا ہے کہ جو ہندوستانی شہری ابھی ایران میں ہیں، انہیں بھی دستیاب ٹرانسپورٹ کے ذرائع سے ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران اور امریکہ-اسرائیل کے درمیان جاری جنگ بندی کے درمیان اسرائیل نے پیر کو جنوب مغربی ایران میں ایک اہم پیٹرو کیمیکل پلانٹ اور کئی دیگر فوجی اڈوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ دو ماہ قبل ہونے والی جنگ بندی کے بعد ایران کے اندر کسی توانائی کی تنصیب پر یہ پہلا اسرائیلی حملہ ہے۔
یواین آئی۔ایف اے
ہندوستان
ای ڈی نے 142 کروڑ روپے کے سرحد پار ڈرگ منی لانڈرنگ کیس میں کی چھاپہ ماری
نئی دہلی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ایک ٹیم پیر کو منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں میزورم-میانمار سرحد، تریپورہ-بنگلہ دیش سرحد اور مغربی بنگال میں چار مقامات پر ے چھاپے ماررہی ہے ای ڈی کا یہ کیس نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)، اگرتلہ زونل یونٹ کی جانب سے درج کیے گئے ایک کیس پر مبنی ہے اس میں 21 اگست 2025 کو تریپورہ میں 49.101 کلوگرام میتھمفیٹامائن اور 40 گرام ہیروئن ضبط کی گئی تھی۔ تریپورہ میں جن مقامات پر تلاشی لی جا رہی ہے، وہ بنگلہ دیش کی سرحد سے صرف 200 میٹر دور ہیں، جبکہ میزورم میں تلاشی والی جگہ میانمار کی سرحد سے تقریباً 500 میٹر دور ہے۔
تحقیقات میں ایک منظم سرحد پار سنڈیکیٹ کا پتہ چلا ہے، جو میزورم کے چمفائی-زوکھاوتھر سیکٹر کے ذریعے میانمار سے میتھمفیٹامائن لاتا تھا اور تریپورہ میں اسے لینے والوں تک پہنچاتا تھا۔ جرم سے ہونے والی آمدنی کو کئی بینک کھاتوں اور فرضی کمپنیوں کے ذریعے ادھر سے ادھر کیا جاتا تھا۔ ای ڈی کے مطابق اب تک جرم سے ہونے والی 142 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کا پتہ چلا ہے۔
یواین آئی۔ایف اے
ہندوستان
انڈیا اتحاد کی میٹنگ شروع، سونیا، کھرگے اور ممتا سمیت کئی اعلیٰ لیڈر شامل
نئی دہلی، پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس اور مختلف قومی مسائل پر مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کے مقصد سے اپوزیشن جماعتوں کے انڈیا اتحاد کے لیڈروں کی اہم میٹنگ پیر کی دوپہر یہاں کانسٹی ٹیوشن کلب میں شروع ہو گئی میٹنگ میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجشوی یادو، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے رکن پارلیمنٹ پی سنتوش کمار، ریولوشنری سوشلسٹ پارٹی (آر ایس پی) کے این کے پریم چندرن، سی پی آئی (ایم ایل) کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کی لیڈر محترمہ سپریا سولے سمیت کئی اہم لیڈر موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق میٹنگ میں پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی، مختلف قومی مسائل، انتخابی تیاریوں اور اتحاد کی حلیف جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ میٹنگ میں حالیہ سیاسی پیش رفت اور مرکزی حکومت سے جڑے کئی امور پر بھی غور و خوض ہونے کا امکان ہے۔
یواین آئی ۔ایف اے
دنیا1 week agoایران نے صدر پزشکیان کے استعفی کی خبروں کی تردید کی
جموں و کشمیر5 days agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
ہندوستان4 days agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
دنیا4 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا6 days agoجنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب
کھیل6 days agoعاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل
دنیا6 days agoلبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے: ابراہیم عزیزی
دنیا2 days agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
جموں و کشمیر2 days agoجموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کی ہر کڑی توڑ رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
دنیا1 week agoہرمزگان کمیونیکیشن ٹاور پر حملے کے بعد ایران کے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں 7 افراد زخمی
دنیا5 days agoامریکی سفارت کاری نہیں، میزائلوں کی زبان سمجھتے ہیں: ایران
دنیا5 days agoامریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا









































































































