دنیا
اسرائیل لبنان مذاکرات آج متوقع، حزب اللّٰہ کی امریکی ثالثی قبول کرنے کا امکان
واشنگٹن، اسرائیل اور لبنان کے درمیان آج واشنگٹن میں مذاکرات کا ایک اور دور متوقع ہے، جہاں لبنانی حکام جنگ بندی میں ایک ماہ کی توسیع کی درخواست کریں گے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق موجودہ جنگ بندی چند روز میں ختم ہونے والی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ میں ایک نامعلوم حزب اللّٰہ عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تنظیم جاری مذاکراتی عمل کے تحت امریکہ کی ثالثی میں بالواسطہ مذاکرات قبول کرنے پر آمادہ ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ خارجہ گدعون ساعر نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان کوئی سنجیدہ اختلافات نہیں، تاہم انہوں نے حزب اللّٰہ کو امن اور معمول کے تعلقات کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 10 روزہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی افواج لبنان میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں اموات ہو رہی ہیں، ایک لبنانی صحافی امل خلیل بھی حملے میں جاں بحق ہوئیں جبکہ زیرِ قبضہ علاقوں میں لبنانی گھروں کو بھی مسمار کیا جا رہا ہے۔ لبنانی حکام کے مطابق مارچ کے اوائل سے جاری اس جنگ میں اب تک کم از کم 2454 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کو ناممکن قرار دیدیا، امریکی ناکہ بندی سے عالمی معیشت دباؤ کا شکار
تہران، دو ماہ سے جاری ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں شدت آ گئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا ‘انڈیپینڈنٹ’ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے باعث آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ‘ناممکن’ ہے، جب تک سمندری ناکہ بندی ختم نہیں ہوتی، کسی بھی جنگ بندی کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
دوسری جانب امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی بندرگاہوں پر اس کی پابندیاں انتہائی مؤثر ثابت ہو رہی ہیں اور اس سے ایرانی معیشت پر دباؤ بڑھ رہا ہے جبکہ ایران سے منسلک متعدد بحری جہاز ان ہی پابندیوں کے باوجود آبنائے ہرمز عبور کر چکے ہیں۔
دوسری جانب امریکی بحریہ کے سربراہ جان فیلن کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے، جبکہ حالیہ دنوں میں امریکی دفاعی قیادت میں کئی اہم تبدیلیاں بھی سامنے آئی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ امن مذاکرات آئندہ 2 دن میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں تاہم ایران نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات کی بحالی کے لیے پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ کی ایران کے خلاف جنگ یورپ کو کمزور کر رہی ہے: طیب اردوان
انقرہ، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکہ کی ایران کے خلاف جاری جنگ یورپ کو کمزور کرنے لگی ہے۔
صدر طیب اردوان نے یہ بات جرمنی کے صدر فرینک والٹر شٹائن مائر سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔
ترک صدر کا کہنا ہے کہ اگر اس تنازع کو امن کے نقطۂ نظر سے حل نہ کیا گیا تو اس کے اثرات مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ خطے میں جاری جنگ کے اثرات صرف مقامی نہیں بلکہ یورپ تک پھیل رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ سیز فائر کے لیے کوئی ڈیڈ لائن طے نہیں کی: ترجمان وائٹ ہاؤس
واشنگٹن، ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ سیز فائر کے لیے کوئی ڈیڈ لائن طے نہیں کی، وقت کا تعین خود کمانڈر ان چیف کریں گے۔ ایران کو افزودہ یورنیم لازمی حوالے کرنا ہوگی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ ایران کو متفقہ تجاویز کے لیے چند دن کا وقت دے رہے ہیں، اس دوران عارضی جنگ بندی برقرار رہ سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی سے مطمئن ہیں۔ کیرولائن لیویٹ کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے دو جہازوں کو تحویل میں لینے کو صدر ٹرمپ جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں سمجھتے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے زیر تحویل دونوں جہاز نہ امریکی ہیں اور نہ ہی اسرائیل کے بلکہ بین الاقوامی ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا کہ ایران کی قیادت تقسیم کا شکار ہے، صدر ٹرمپ متفقہ رد عمل چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی معاشی دباؤ مہم کامیاب رہی۔ ایران اس وقت اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینے کی پوزیشن میں بھی نہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا6 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر7 days agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا3 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر6 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا6 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا6 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا6 days agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا2 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر3 days agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی












































































































