تازہ ترین
سابق ممبرپارلیمنٹ سمرنجیت سنگھ کے کشمیر داخل نہیں ہونے دیا

خبراردو:
پنجاب سے تعلق رکھنے والے سابق ممبرپارلیمنٹ اوربااثرسکھ لیڈرسمرنجیت سنگھ مان کوریاستی پولیس نے کئی ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ روزرام بن کے نزدیک اُسوقت روک کرواپس پنجاب روانہ کردیاجبکہ یہ سکھ لیڈرکشمیری عوام کیساتھ اظہاریکجہتی اورمشترکہ مزاحمتی قیادت کیساتھ ملاقات کیلئے سری نگرآرہے تھے ۔
معلوم ہواکہ سابق ممبرپارلیمنٹ سمرنجیت سنگھ مان اپنے کئی ساتھیوں اورکارکنوں کے ہمراہ سری نگرجموں شاہراہ کے راستے کشمیرآرہے تھے ۔سکھ انٹی لیکچیول سرکل جموں وکشمیرکے چیئرمین نریندرسنگھ خالصہ نے بتایاکہ جب سمرنجیت سنگھ مان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اتوارکی سہ پہررام بن پہنچے تویہاں پہلے سے ہی موجودپولیس کی ایک پارٹی نے معروف سکھ لیڈراوراُنکے ساتھیوں کوروکا،اوراُنھیں بتایاگیاکہ وہ کشمیرنہیں جاسکتے ہیں ۔پولیس افسروں نے سابق ممبرپارلیمنٹ سمرنجیت سنگھ مان کوبتایاکہ ضلع مجسٹریٹ رام بن نے29دسمبر کوایک آرڈرجاری کیاہے ،جس میں پولیس حکام سے کہاگیاہے کہ سمرنجیت سنگھ مان اوراُنکے ساتھیوں کوکشمیرجانے سے روکاجائے کیونکہ وہاں امن وقانون کی صورتحال بگڑسکتی ہے ،اوریہ کہ انتظامیہ عام لوگوں کے جان ومال کوخطرے میں نہیں ڈال سکتی ہے ۔ضلع مجسٹریٹ کے جاری کردہ حکمنامہ میں لکھاہے کہ سمرنجیت سنگھ مان کوسی آرپی سی 144کے تحت رام بن میں ہی روک کرواپس پنجاب بھیج دیاجائے ۔
نریندرسنگھ خالصہ نے بتایاکہ سمرنجیت سنگھ مان کے کشمیرآنے کامقصدتشدداورزیادتیوں کے شکارعام شہریوں اورمہلوک شہریوں کے غمزدہ اہل خانہ کیساتھ یکجہتی کااظہارکرناتھا۔انہوں نے کہاکہ سری نگرمیں قیام کے دوران سابق ممبرپارلیمنٹ سمرنجیت سنگھ مان مشترکہ مزاحمتی قیادت میں شامل تینوں کشمیری رہنماؤں سیدعلی گیلانی ،میرواعظ عمرفاروق اورمحمدیاسین ملک کیساتھ ملاقات کرتے ۔نریندرسنگھ خالصہ کے بقول رام بن سے واپس پنجاب بھیج دینے کے بعدسمرنجیت سنگھ مان نے ٹیلی فون پراُن (نریندرسنگھ خالصہ)کیساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہدہراعتبارسے برحق اورجائزہے ۔سابق ممبرپارلیمنٹ نے کشمیری عوام کی جدوجہدکومبنی برحق قراردیتے ہوئے کہاکہ سکھ برادری کشمیریوں کی حمایت کرتی ہے ۔سمرنجیت سنگھ مان نے رام بن میں روک کرواپس بھیج دینے پرسخت ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ کشمیرایک بڑاجیل خانہ ہے کیونکہ اس چھوٹے سے خطے میں جتنی فوج اورفورسزکوتعینات کیاگیاہے ،اُتنی فوج دنیاکے کسی بھی علاقے میں تعینات نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی مبنی برحق جدوجہدکوطاقت کے بل پردباناممکن نہیں ہے ،اوریہ کہ کالے قوانین ،ظلم وزیادتیوں اورسختیوں سے کسی قوم کوہمیشہ کیلئے دباکرنہیں رکھاجاسکتاہے ۔ادھر نریندرسنگھ خالصہ نے بتایاکہ سمرنجیت سنگھ مان کورام بن کے نزدیک روکے جانے اوراُنھیں کشمیرکادورہ کرنے کی اجازت نہ دئیے جانے پرمختلف سکھ تنظیموں نے ردعمل ظاہرکرتے ہوئے سوال کیاہے کہ یہ کون ساقانون ہے جسکے تحت سمرنجیت سنگھ مان کوکشمیرآنے سے روکاگیا۔
دنیا
ایران نے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا
تہران، ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں مذاکرات کا امکان نہیں، اسرائیل اور اس کے حامیوں کو جوابدہ بنایا جائے گا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور باب المندب سمیت دیگر تمام محاذ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ عوام اور انقلاب کے راستے میں اپنی جان قربان کرنے کے لیے حاضر ہیں اور ہم کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ طاقت کے ساتھ اپنا راستہ جاری رکھیں گے یا شہید ہو جائیں گے۔ طاقت سے آگے بڑھیں یا شہادت ملے، دونوں صورتوں میں کامیابی ہماری ہی ہے۔ مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ میری جان ہمارے شہید رہبر کی جان سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔ ہم میدان میں ایماندار رہیں گے تو اللہ ہماری ضرور مدد کرے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
نیتن یاہو کا اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان کے علاقوں پر بمباری کا حکم
تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے ضاحیہ پر بمباری کا حکم دے دیا، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں میں شہریوں کو جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 7 دیہات کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ہومین الفوقا، بنافول، عرب سالم، رومین، عازہ، ارکی اور جباع شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کےترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ ان دیہات کے مکین فوری طور پر کم از کم 1,000 میٹر دور منتقل ہوجائیں کیونکہ اسرائیل ان علاقوں میں حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ کو خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر حزب اللّٰہ نےاسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھے تو جوابا ٹاؤن ضاحیہ پر حملے کریں گے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ حکم ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر کشیدگی اور جھڑپوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے مقامی آبادی اور انسانی امدادی سرگرمیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
دوسری جانب حزب اللّہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی، ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 25 ہوگئی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون سے رابطے کیے، امریکا نے پہلے حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل پر حملے روکنے، جواب میں اسرائیل کے بیروت میں حملے روکنے کی تجویز دی ہے۔ جرمنی، برطانیہ، مصر اور قطر نے اسرائیل سے حملے روکنے، لبنانی علاقوں سے مکمل انخلا کا مطالبہ کردیا، فرانس نے اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز میں بڑا اقدام
تہران، ایران نے عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز سے متعلق بڑا اقدام اٹھایا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ صرف ایران اور عمان وہ 2 ملک ہیں، جنہیں آبنائے ہُرمُز پر خود مختاری کے استعمال کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے آبی گزرگاہ میں ٹریفک اور نیویگیشن کے کنٹرول کا نیا ضابطہ عمل نافذ کیا ہے اور یہ انتظامات عمان کو اعتماد میں لے کر کیے گئے ہیں۔
کاظم غریب آبادی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے عمان پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں کی پروا نہ کرے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اگر عمان نے آبنائے ہُرمُز پر دوسرے ملکوں کی طرح برتاو نہ کیا تو وہ اسے تباہ کردیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
ہندوستان1 week agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
دنیا2 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا1 week agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
دنیا6 days agoجس طرح بھی ممکن ہو آبنائے ہرمز نے کھلنا ہی ہے، امریکی وزیر خارجہ
ہندوستان1 week agoایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی
دنیا2 days agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا3 days agoایرانی صدر نے ایک بار پھر پاکستان کے کردار کو سراہا
































































































