تازہ ترین
سمبل میں مبینہ اجتماعی عصمت دری کا واقعہ،خاتون سمیت پانچ افراد گرفتار

خبراردو:
شمالی کشمیر کے سمبل میں منگل کو پولیس نے ایک خاتون سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا جن پر الزام ہے کہ وہ ایک لڑکی کی مبینہ اجتماعی عصمت دری اور بلیک میلنگ میں ملوث ہیں۔
متاثرہ لڑکی کے گھروالوں کی طرف سے پولیس کے پاس دائر شکایت میں بتایا گیاہے کہ سمبل کے نوگام علاقے میں ایک لڑکی کی کچھ ماہ قبل عصمت دری کی گئی۔
شکایت کے مطابق عصمت دری کرنے والے نے لڑکی کو بلیک میل کیا جس کے نتیجے میں بعد میں اس کی کئی اور لوگوں نے عصمت دری کی۔
پولیس ذرائع نے متاثرہ لڑکی کے گھروالوں کی طرف سے شکایت موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر109/2019کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے اور کچھ گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔
دنیا
امریکہ سے جنگ میں گیس پیداوار کی 230 ملین مکعب میٹر یومیہ صلاحیت متاثر ہوئی: ایران
تہران، ایران نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران ملک کی گیس کی پیداوار کی صلاحیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ جنگ کے دوران ہونے والے حملوں کے نتیجے میں ایران کی قدرتی گیس کی پیداوار میں تقریباً 23 کروڑ (230 ملین) مکعب میٹر یومیہ صلاحیت متاثر ہوئی۔
واضح رہے کہ ایران نے رواں سال اپریل میں امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے ہونے والی تباہی پر معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔
ابتدائی تخمینے کے مطابق 28 فروری سے شروع ہونے والی اس جنگ کے بعد ایران کو براہِ راست اور بالواسطہ طور پر تقریباً 270 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کبھی امریکہ کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کرے گا
تہران، ایرانی نائب اسپیکر حمید رضا بابائی نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی امریکہ کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کرے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی اسمبلی کے نائب اسپیکر حمید رضا بابائی کا کہنا ہے کہ ہمیں امریکہ کو یہ اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ جب چاہے جنگ شروع کرے اور جب چاہے جنگ بندی کا اعلان کر دے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو خطے میں اپنی مرضی مسلط کرنے سے روکنا چاہیے اور ایران کو امریکی مطالبات کے سامنے مضبوطی سے ڈٹے رہنا چاہیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
محبوبہ مفتی نے جنتر منتر پر دیے گئے بیان پر معافی مانگ لی
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے منگل کے روز جنتر منتر پر دیے گئے اپنے متنازع بیان پر معافی مانگ لی۔
واضح رہے کہ محبوبہ مفتی نے حال ہی میں قومی دارالحکومت کے جنتر منتر پر منعقدہ احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے کشمیر میں جاری عسکریت پسندی کا حوالہ دیتے ہوئے وہاں طاقت کے استعمال کو درست قرار دیا تھا۔ ان کے اس بیان کے بعد جموں و کشمیر کی سیاست میں ہلچل مچ گئی تھی۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے ان پر سیکورٹی فورسز کی زیادتیوں کو جائز قرار دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے غیر مشروط معافی کا مطالبہ کیا تھا۔
محبوبہ مفتی نے پارٹی کے یومِ تاسیس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنتر منتر اپنی مرضی سے نہیں گئیں بلکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے سے باہر تعلیم حاصل کرنے والے کشمیری طلبہ کی درخواست پر وہاں پہنچیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان طلبہ کو کالجوں، یونیورسٹیوں اور ہاسٹلوں میں ہراساں کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا، “میں خود وہاں نہیں گئی تھی، کشمیر کے بچوں نے مجھے بلایا تھا۔ انہوں نے مجھے اس لیے بلایا کیونکہ جب بھی کوئی واقعہ پیش آتا ہے اور یہ بچے ملک کے مختلف حصوں میں ہوتے ہیں تو انہیں کالجوں، یونیورسٹیوں اور ہاسٹلوں میں پریشان کیا جاتا ہے۔ انہیں امید تھی کہ شاید محبوبہ مفتی آئیں گی تو ہماری کچھ مدد ہو سکے گی۔”
جنتر منتر پر دیے گئے اپنے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا، “میں نے کہا تھا کہ آج پورا ہندستان جموں و کشمیر بن گیا ہے۔”
انہوں نے تسلیم کیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان کے متنازع بیان کی ویڈیو اصلی ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ جس لفظ کا انہوں نے استعمال کیا تھا، اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا، “میں یہ نہیں کہوں گی کہ یہ فرضی ویڈیو ہے، نہیں، ویڈیو اصلی ہے، لیکن ‘بہانہ’ کا لفظ مجھ سے غیر ارادی طور پر نکل گیا تھا کیوں کہ میں ایک ساتھ بہت سے لوگوں سے بات کر رہی تھی، جس کا غلط مطلب نکالا گیا۔”
یو این آئی۔ اے ایم
دنیا6 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا7 days agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان7 days agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا6 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
دنیا1 week agoایران میں زیرِ تعمیر بجلی گھر پر امریکی حملہ، جوہری توانائی ایجنسی کا بیان
دنیا6 days agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
جموں و کشمیر7 days agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
ہندوستان5 days agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
ہندوستان6 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا1 week agoایرانی افواج دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آئی آر جی سی
جموں و کشمیر1 week agoریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر نیشنل کانفرنس کا دہلی میں احتجاج








































































































