تازہ ترین
سنڈے مارکیٹ میں لوگوں کا اژدھام

سری نگر 18 دسمبر(یو این آئی) جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے ٹی آر سی گراونڈ سے ہر ی سنگھ ہائی اسٹریٹ تک لگنے والے روایتی سنڈے مارکیٹ میں حسب معمول لوگوں کا اژدھام اُمڈ آیا تھا، بھیڑ بھاڑ کا یہ عالم تھا کہ گاڑیوں کا ہی جام نہیں بلکہ راہگیروں کا بھی جام لگ جاتا تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ مختلف اشیائے ضروریہ خاص کر گرم ملبوسات اور گھریلو ساز وسامان خریدنے کے لئے لوگوں کے رش کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ دوپہر تک بیشتر اے ٹی ایم میشنوں میں پیسے ختم ہوئے تھے۔
سویٹر بیچنے والے ایک ریڑا بان نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ گزشتہ اتوار کو شدید سردی کی وجہ سے کام قدرے متاثر ہوا تھا لیکن اس اتوار کو موسم بھی قدرے بہتر ہے جس کی وجہ سے کام بھی بہتر رہا۔
معلوم ہوا ہے کہ سردی کے باعث سنڈے مارکیٹ میں اتوار کے روز لوگوں نے گرم ملبوسات کی جم کر خریداری کی۔
بتادیں کہ سری نگر کے سول لائنز میں ٹی آر سی کراسنگ سے تاریخی لال چوک تک ہر اتوار کو سنڈے مارکیٹ لگتا ہے جس میں سینکڑوں ریڑہ بان ضرورت زندگی کی مختلف چیزیں بالخصوص ملبوسات سستے داموں فروخت کرتے ہیں۔
دنیا
میئر نیویارک کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے بیان پر یوٹرن
نیویارک، میئر نیویارک زہران ممدانی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے بیان پر یوٹرن لے لیا اور کہا انتظامیہ انہیں گرفتار نہیں کرسکتی۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک شہر کے میئر زہران ممدانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف موجود بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے، تاہم اس وقت نیویارک شہر کی انتظامیہ انہیں گرفتار نہیں کر سکتی۔
ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اس قانونی پہلو کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا اگر نیتن یاہو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک آئیں تو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ کے تحت ان کی گرفتاری ممکن ہے یا نہیں۔
انہوں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ اگر قانونی طور پر ممکن ہو تو نیتن یاہو کے خلاف جاری وارنٹ پر عمل درآمد کیا جائے۔
میئر نیویارک نے مزید کہا کہ “نیتن یاہو جنگی مجرم ہیں اور ان کی اصل جگہ ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے سامنے ہے، جہاں ان پر مبینہ جرائم کی سماعت ہونی چاہیے۔”
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک آمد متوقع ہے، جس کے تناظر میں ان کے خلاف جاری آئی سی سی وارنٹ پر ایک بار پھر بحث شروع ہوگئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جوہری تنصیبات پر حملہ ہوا تو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے: ایران
تہران، ایران کی اعلیٰ مشترکہ عسکری کمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو خطے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
اپنے بیان میں خاتم الانبیا بریگیڈ نے کہا کہ جوہری تنصیبات پر حملہ خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کا باعث بنے گا۔
اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی دی تھی۔
امریکی صدر نے کہا تھا کہ یہ حملہ جلد ہوگا، ایرانی اس حملے کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کرسکیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہر نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی دے دی۔
وائٹ ہاؤس میں لبنانی صدر جوزف عون کے ساتھ ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملہ جلد ہوگا، ایرانی اس حملے کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کرسکیں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ اگر انہوں نے بارک اوباما اور ایران کے درمیان ہوئی “نیوکلیئر ڈیل” ختم نہ کی ہوتی تو آج دنیا میں اسرائیل کا وجود باقی نہ ہوتا۔ کیوں کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا چکا ہوتا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر امریکی بی ٹو بمبار طیارے ایک سال پہلے ایرانی نیوکلیئر سائٹس کو نشانہ نہ بناتے تو ایران ایٹمی ہتھیار بنا چکا ہوتا اور نہ اسرائیل باقی ہوتا اور نہ ان کے خیال میں مشرق وسطی کے کئی ملک باقی ہوتے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے ایرانی فوجی صلاحیتوں کو اس درجے تک کم کردیا جس کا کسی نے سوچا تک نہیں تھا۔
اردن میں ضرور ایران نے کچھ نقصان پہنچایا ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ اگر “دیگر آپریٹرز” ساتھ دیتے تو ایران ایسا نہ کرپاتا۔ ٹرمپ نے یہ وضاحت نہیں کی کہ “دیگر آپریٹرز” سے ان کی مراد کیا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کے ساتھ ملاقات کے شدت سے خواہاں ہیں کیوں کہ انہیں شدید تباہی کا سامنا ہے۔ امریکہ کی ایرانیوں سے ملنے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔
ایک سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ ایران غالباً آبنائے ہرمز کی دھمکی دے کر نومبر کے امریکی کانگریس الیکشز میں ان کے اور ان کی ریپبلکن پارٹی کے امکانات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایران کی اس کوشش کا جو بھی اثر ہو، وہ وہی کریں گے جو درست ہوگا۔
ٹرمپ نے کہا کہ جہاں تک انتخابات کا تعلق ہے، تو وہ نہیں سمجھتے کہ ان پر ایران کے جنگ سے کوئی اثر پڑے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا5 days agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
ہندوستان1 week agoپیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط
دنیا1 week agoاگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
دنیا5 days agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
دنیا5 days agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کی 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی
جموں و کشمیر4 days agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
ہندوستان6 days agoاتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف ‘چھاتروں کی گونج’ سے جڑے: راہل
ہندوستان5 days agoامریکی فوج کے ایران پر تازہ حملوں میں 8 افراد جاں بحق
دنیا5 days agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
ہندوستان1 week agoسرکار نے 62 ہزار کروڑ کی لاگت سے موبائل فون مینوفیکچرنگ اسکیم کو منظوری دی
دنیا5 days agoایران نے بحری جہازوں پر فائرنگ کی تو خمیازہ بھگتے گا: امریکہ







































































































