تازہ ترین
سوشانت کی موت کے بعد اب تک 4 غمزدہ بچوں نے کی خودکشی

سوشانت سنگھ نے کم وقت میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوا لیا تھا اور ان کے چاہنے والوں میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سوشانت کی موت سے بچوں کو بھی اتنا ہی صدمہ پہنچا جتنا کے بڑوں کو۔
ایک طرف ممبئی پولس سوشانت سنگھ کی موت کا سبب جاننے کے لیے لگاتار ان کے قریبیوں اور بالی ووڈ ہستیوں سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے، اور دوسری طرف سوشانت کی موت کے غم میں شیدائیوں کا برا حال ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی چاہنے والوں نے اپنے درد کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک باصلاحیت اداکار کی کم عمری میں خودکشی پر ابھی تک یقین نہیں ہو پا رہا ہے۔ لیکن اس درمیان آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ سوشانت کے کچھ کمسن شیدائی ان کی موت کی خبر سے اتنے افسردہ ہوئے کہ اپنے آپ کو خودکشی سے نہیں روک پائے۔
ہندی نیوز پورٹل ‘پتریکا’ میں شائع ایک خبر کے مطابق سوشانت کی موت کی خبر سن کر اب تک 4 معصوم بچوں کی خودکشی کا معاملہ سامنے آیا ہے اور ان میں 3 لڑکیاں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 جون کو انڈمان اینڈ نکوبار میں 15 سالہ ایک لڑکی نے خودکشی کی جو بنیادی طور پر بہار کی باشندہ تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ لڑکی سوشانت سنگھ کی موت کی خبر سننے کے بعد ہی ڈپریشن میں چلی گئی تھی اور پھر پھانسی لگا کر خودکشی جیسا قدم اٹھایا۔ اس واقعہ کے بعد انڈمان اینڈ نکوبار کے ڈی جی پی نے کہا کہ “میری سبھی نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ اس طرح کا خطرناک قدم نہ اٹھائیں کیونکہ ملک کو آپ کی ضرورت ہے۔”
اس سے قبل پٹنہ کی ایک لڑکی نے بھی سوشانت کی موت کی خبر سننے کے بعد خودکشی کر لی تھی۔ اس واقعہ کے تعلق سے بتایا جا رہا ہے کہ لڑکی صدمہ میں چلی گئی تھی اور اسے یقین نہیں ہو رہا تھا کہ سوشانت سنگھ اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ اتر پردیش کے بریلی کی رہنے والی 10ویں درجہ کی طالبہ کے بارے میں بھی بتایا جا رہا ہے کہ اسے جیسے ہی پتہ چلا کہ سوشانت سنگھ نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی ہے، وہ پریشان ہو گئی۔ اس غم نے طالبہ کو اتنا پریشان کیا کہ اس نے بھی خودکشی جیسا قدم اٹھا لیا۔
چوتھا واقعہ بہار کے نالندہ کا ہے جہاں 9ویں درجہ کے طالب علم نے سوشانت سنگھ کی موت کی خبر سننے کے بعد ڈپریشن میں آ کر خود کو پھانسی لگا لی۔ مہلوک کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس نے سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم ‘ایم ایس دھونی- دی انٹولڈ اسٹوری’ رات میں دیکھی تھی اور منگل کی صبح وہ اپنے زیر تعمیر مکان کے کمرے میں گیا جہاں کمرے کا دروازہ بند کر رسّی کے سہارے پھندے سے جھول گیا۔ گھر والوں کے مطابق کافی دیر تک جب وہ گھر نہیں لوٹا تو لوگوں کو فکر ہوئی اور وہاں گئے۔ دروازہ کھٹکھٹانے پر جب نہیں کھلا تو کسی انہونی کے اندیشہ سے دروازہ توڑا گیا۔ اندر اس کی لاش پھندے سے جھولتی ہوئی نظر آئی۔(قومی آواز)
دنیا
امریکہ نے ایران پر حملوں کیلئے اسرائیل کے فضائی اڈے استعمال کیے: اسرائیلی وزیر دفاع
تل ابیب، اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نےکہا ہےکہ حالیہ ہفتوں میں ایران پر فضائی حملےکرنےکے لیے امریکی جنگی طیاروں نے اسرائیلی فضائی اڈوں سے پروازیں کیں۔ایرانی جانتے ہیں کہ امریکی طیارے یہاں سے اڑان بھرتے ہیں اور ایندھن فراہم کرنے والے طیارے بھی یہیں سے روانہ ہوتے ہیں تاکہ حملے کیے جاسکیں۔
اسرائیلی ٹی وی چینل سےگفتگو میں اسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ ایرانیوں نے ایک ملک یعنی اسرائیل کے علاوہ ہر جگہ حملے کیے ہیں۔اسرائیل ایران کے توانائی کے مراکز کو نشانہ بنانا چاہتا ہے لیکن امریکہ اس منصوبے سے اس وقت متفق نہیں۔
انہوں نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئےکہا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو ہم پوری طاقت سے جواب دیں گے، ہم ایران پر خود بھی حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کاٹز کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جمعہ کے بعد سے خطے میں نسبتاً سکون ہے، کیونکہ امریکہ اور ایران نے ایک دوسرے پر حملے روک دیے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
بارہمولہ میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت دری کے الزام میں دو افراد گرفتار
سری نگر، جموں و کشمیر پولیس نے بارہمولہ ضلع میں ایک خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے، واقعے کی ویڈیو بنانے اور شکایت درج کرانے کی صورت میں متاثرہ خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکی دینے کا الزام ہے۔
بارہمولہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گُریندر پال سنگھ نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ متاثرہ خاتون نے 25 جولائی کو بارہمولہ پولیس سے رابطہ کر کے واقعے کی شکایت درج کرائی تھی۔ یہ واقعہ 3 جولائی کو جلشیری-ڈرنگبل علاقے میں پیش آیا تھا۔
ایس ایس پی کے مطابق خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے ایک مرد دوست کے ساتھ سیر کے لیے اس علاقے میں گئی تھی، جہاں دو نامعلوم افراد ان کے پاس آئے، انہیں ہراساں کرنا شروع کیا اور ان کی ویڈیو بنانے لگے۔
گُریندر پال سنگھ نے بتایا، “ملزمان نے جوڑے کو تشدد کا نشانہ بنایا، نوجوان کو وہاں سے بھگا دیا اور اس کے بعد باری باری خاتون کے ساتھ عصمت دری کی۔ انہوں نے اس دوران اپنے موبائل فون سے پورے واقعے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی اور پھر موقع سے فرار ہو گئے۔”
ایس ایس پی کے مطابق متاثرہ خاتون ملزمان کی شناخت نہیں کر سکی، تاہم اس نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ واقعے کے دوران دونوں افراد ایک دوسرے کو “شاکر” اور “اشرف” کے نام سے پکار رہے تھے۔
شکایت موصول ہونے کے بعد بارہمولہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے خاتون پولیس افسر میناکشی کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔
بارہمولہ ہیڈکوارٹر کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شاہجہاں چودھری نے کہا کہ ملزمان کی شناخت ایک بڑا چیلنج تھی کیونکہ واقعے کے 22 دن بعد شکایت درج کرائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے تکنیکی شواہد اور انسانی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی مدد سے گہرائی سے تحقیقات کا آغاز کیا۔
یو این آئی۔ اے ایم۔ایف اے
دنیا
ایران کی آبنائے ہرمز میں استحکام کی بحالی کے لیے علاقائی تعاون کی اپیل
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پیر کو آبنائے ہرمز میں استحکام بحال کرنے کے لیے علاقائی تعاون کے فروغ کا مطالبہ کیا اور تناؤ کے حوالے سے “امریکی جارحیت” کو موردِ الزام ٹھہرایا۔
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے منگل کو اطلاع دی ہے کہ عراقچی نے یہ باتیں عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسیدی اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کہیں۔
رپورٹ کے مطابق بات چیت میں دوطرفہ تعلقات اور تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عراقچی نے علاقائی تعاون کو مضبوط کرنے اور خطے میں استحکام کی ترویج کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں میں شدت لانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ “آبنائے ہرمز میں امریکہ کے جارحانہ اقدامات کا نتیجہ ہونے والی عدم استحکام کی صورتحال کا خاتمہ کیا جائے۔”
جمعہ کے بعد سے خطے میں محتاط سکوت رہا ہے جب امریکہ اور ایران نے حملے روک دیے۔
اس کشیدگی کے دوران امریکہ نے ایران پر حملے کیے، جبکہ تہران نے چند عرب ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات اور سازوسامان کو نشانہ بنا کر جواب دیا۔
یاد رہے کہ واشنگٹن اور تہران نے جون میں ایک یادداشتِ مفاہمت پر دستخط کیے تھے جس میں لڑائی ختم کرنے اور ایک وسیع تر معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی گئی تھی، تاکہ 28 فروری کو اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے شروع کی گئی جنگ کو ختم کیا جا سکے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 جولائی کو جنگ بندی ختم قرار دی جب ہرمز میں ٹینکرز پر حملے ہوئے، جن کا ذمہ واشنگٹن نے تہران کو ٹھہرایا۔
واشنگٹن نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران جہازوں پر حملے روکے اور خلیج میں نیویگیشن کی آزادی کی ضمانت دے۔ تاہم تہران کا اصرار ہے کہ اس کے ساحلی پانیوں کے متصل راستوں میں جہاز رانی ایک ایسے میکانزم کے تحت ہو جو اس کے زیرِ کنٹرول ہو۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا6 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا1 week agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان1 week agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا6 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا6 days agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
دنیا1 week agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
دنیا1 week agoایران میں زیرِ تعمیر بجلی گھر پر امریکی حملہ، جوہری توانائی ایجنسی کا بیان
ہندوستان6 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا1 week agoایرانی افواج دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آئی آر جی سی
جموں و کشمیر1 week agoریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر نیشنل کانفرنس کا دہلی میں احتجاج
جموں و کشمیر1 week agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
ہندوستان5 days agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل








































































































