دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کی پہلی فاتح تھیں دیویکا رانی

9 مارچ برسی کے موقع پر
ممبئی، فلم انڈسٹری میں شاندار شراکت کے لیے حکومت ہند نے سال 1969 میں جب دادا صاحب پھالکے ایوارڈ شروع کیا تو اس کی پہلی فاتح دیویکا رانی تھیں، اس کے علاوہ دیویکا رانی فلم انڈسٹری کی پہلی خاتون بنیں جنہیں پدم شری سے نوازا گیا۔

دیویکا رانی 30 مارچ 1908 کو آندھرا پردیش کے شہر والٹیر میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد، کرنل ایم این چودھری، ایک خوشحال بنگالی خاندان سے تعلق رکھتے تھے جنہیں بعد میں ہندوستان کا پہلا سرجن جنرل بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ نو سال کی عمر میں دیویکا رانی حصول تعلیم کے لیے انگلینڈ چلی گئیں۔ دیویکا رانی نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد فیصلہ کیا کہ وہ فلموں میں کام کریں گی لیکن ان کے گھر والے اس بات کے سخت خلاف تھے کیونکہ ان دنوں اعلیٰ خاندانوں کی لڑکیوں کو فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

کچھ سال انگلینڈ میں رہنے کے بعد دیویکا رانی نے رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹ میں اداکاری کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے آرکیٹیکچر میں ڈپلومہ بھی حاصل کیا۔ اسی دوران ان کی ملاقات بسرا بلف نامی فلم پروڈیوسر سے ہوئی جو ان کی تعمیراتی صلاحیتوں سے متاثر ہوئے اور انہوں نے دیویکا رانی کو اپنی کمپنی میں بطور ڈیزائنر مقرر کرلیا۔ اسی دوران ان کی ملاقات مشہور پروڈیوسر ہمانشو رائے سے ہوئی۔

ہماشو نے میتھیو آرنلڈ کی نظم لائٹ آف ایشیا پر مبنی اسی نام سے فلم بنا کر اپنی پہچان بناچکے تھے۔ ہمانشو رائے دیویکا رانی کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے اور انہوں نے دیویکا رانی کو اپنی فلم ‘کرم’ میں کام کرنے کی پیشکش کی جسے دیویکا نے بخوشی قبول کر لیا۔

یہ وہ وقت تھا جب خاموش فلمیں بنانے کا دور ختم ہورہا تھا اور اداکار سلور اسکرین پر بولتے نظر آرہے تھے۔ جب ہمانشو رائے نے سال 1933 میں فلم ‘کرم’ پروڈیوس کیا تو انہوں نے ہیرو کا کردار خود ادا کیا اور دیویکا رانی کو اداکارہ کے طور پر منتخب کیا۔

‘کرم’ میں دیویکا رانی نے ہمانشو رائے کے ساتھ تقریباً چار منٹ تک کسنگ سین دے کر اس وقت کے معاشرے کو چونکا دیا۔ اس کے لیے دیویکا رانی کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور فلم پر پابندی بھی لگا دی گئی۔ اس فلم میں دیویکا رانی کی روانی سے انگریزی ڈائیلاگ ڈیلیوری دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور ناظرین ان کی شخصیت سے اس قدر مسحور ہوئے کہ ان کا شمار بات کرنے والی فلموں کی بہترین ہیروئنوں میں ہونے لگا۔

جاری یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں