تازہ ترین
لاک ڈاؤن ۔ 2 کا تیسرا دن:زندگی کی رفتار پھر تھم گئی،جملہ سرگرمیاں ٹھپ ،ہر سو سناٹا

سرینگر: دارالحکومت سرینگر سمیت شمال وجنوب میں کورونالاک ڈاؤن ۔ 2کے تیسرے روز بدھ کو زندگی رفتار تھم گئی جبکہ جملہ سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئیں ۔ مسلسل پابندیوں اور بندشوں سے ہر سو سنا ٹا ہی سنا ٹا ہے ۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق کورونا وائرس (کووڈ ۔ 19) مثبت معاملات اور اموات میں مسلسل اضافے کے بیچ دارالحکومت سرینگر میں دوبارہ نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں پہلے سے مشکلات میں مبتلاء لوگوں کو مزید مسائل و مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
شہر سرینگر میں بیشتر رابطہ سڑکوں کو سیل کردیا گیا ہے اور درجنوں علاقوں کو موٹی سلاخوں سے بند کرکے جیل میں تبدیل کیا گیا ہے ۔ اس دوران پولیس اور سی آر پی ایف کے اضافی دستوں کو بھی جگہ جگہ تعینات کیا گیاہے ۔ ناکہ بندی ،تالہ بندی اور نقل وحرکت جاری بندشوں کے دورا ن پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا ۔
شہرکے تجارتی مرکز لالچوک سمیت میں دکانیں بند رہیں جبکہ دیگرتجارتی اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ رہیں ۔ شہر کے سول لائنز ،پائین شہر اور دیگر علاقوں میں پولیس اور فورسز نے سڑکوں اور چوراہوں پر خار دار تار نصب کی گئی اور گاڑیوں کو جگہ جگہ روکا جارہا ہے ۔
شہر میں دن بھر بازار بندرہے اور سڑکیں بھی سنسان نظر آرہی تھیں ۔ تاہم کئی ایک رابطہ سڑکوں پر نجی گاڑیوں کی آوا جاہی دن بھر جاری رہی ۔ پائین شہر کے نوہٹہ چوک میں صبح سے ہی پولیس اور فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی تاہم لوگوں کو چلنے پھرنے سے نہیں روکا جارہا تھا اور کچھ حد تک نجی ٹرانسپورٹ بھی چلتا نظر آ رہا تھا۔ شہر میں دفعہ 144کے تحت عائد پابندیوں کی وجہ سے لوگ زیادہ تر گھروں میں ہی رہے ۔
کئی مقامات پر تعینات پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی اور صرف لازمی سروسز اور ہسپتال جانے والی گاڑیوں کو ہی چھوڑا جارہا تھا ۔ اس طرح کل پورے شہر میں ہو کا عالم رہا اور لوگوں نے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی ۔ ادھر اننت ناگ ، کپوارہ اور گاندربل مےں بھی اےسی صورتحا ل دےکھنی کوملی ۔
ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا، بازارنہیں کھلے اور لوگوں کی آمد و رفت معطل رہی ۔ پلوامہ میں پانچ روزہ لاک ڈاون کے دوسرے روزکاروباری اداروں سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی بند رہا ۔ ضلع میں تمام کاروباری ادارے بند اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے ۔ ضلع انتظامیہ نے سماجی دوری اور ایس او پیز کی پاسداری نہ کرنے پر قانونی کاروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے ۔ ادھر کپوارہ میں دفعہ144کے تحت پابندیوں میں توسیع کی گئی ہے ۔
ادھر بارہمولہ میں بندشیں جاری ہے جبکہ بانڈی پورہ میں ملا جلا رد عمل میں دیکھنے کو ملا ۔ کہیں بند ۔ کہیں بندشیں اور کہیں پابندیوں کا ماحول ۔ ضلع گاندربل نے لاک ڈاءون ختم کرنے کا اعلان کیا ۔ جمعرات سے یہاں کاروباری وتجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کا حکم دیا گیا ۔ تاہم کووڈ ۔ 19پر عمل پیرا ہونے کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔
دنیا
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا تو اسے ‘بے مثال مسائل’ کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ
ماسکو، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا تو اسے بے مثال مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مسٹر ٹرمپ نے پیر کو صحافی جان فریڈرکس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ “وہ مذاکرات کریں گے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں، تو انہیں ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا جیسے انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔”
امریکی صدر نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پا جائے گا۔
دریں اثناء ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اس سے قبل کہا تھا کہ ایران دھمکیوں کے دباؤ میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔
غور طلب ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران میں بعض اہداف پر حملے کرکے جنگ کا آغاز کیا تھا، جس سے کافی نقصان ہوا تھا اور عام شہری بھی ہلاک ہوئے تھے۔ 7 اپریل کو امریکہ اور ایران نے دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کیا۔
اس کے بعد پاکستان کے شہر اسلام آباد میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ دوبارہ جنگ کا اعلان نہیں کیا گیا، لیکن امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی شروع کر دی۔ ثالث اب بات چیت کا ایک نیا دور شروع کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
برطانیہ اور فرانس اپنی جوہری صلاحیتوں میں اضافہ کر کے ہتھیاروں کی دوڑ شروع کر رہے ہیں: روس
ماسکو، روس نے کہا ہے کہ برطانیہ اور فرانس اپنی جوہری صلاحیتوں کو بڑھا کر جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کو ہوا دے رہے ہیں۔ یہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کے اہداف سے مطابقت نہیں رکھتا۔
یہ بات روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نے روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کا نیا نظریاتی نقطہ نظر کئی طریقوں سے ایشیا پیسیفک کے علاقے میں امریکہ کی توسیع شدہ جوہری ڈیٹرنس پالیسی کی یاد دلاتا ہے اور وہ کھلے طور پر نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے مشترکہ ایٹمی مشنز میں حمعاون بننے کے منصوبوں کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔
مسٹر گرشکو نے کہا، “اس طرح کے اقدامات نیٹو کے رکن ممالک کی اشتعال انگیز فوجی جوہری سرگرمیوں کے عمومی پیٹرن کے مطابق ہیں، جو ہمارے ملک کے خلاف ہیں۔” برطانیہ اس سے قبل بھی اپنی جوہری صلاحیتوں کو بڑھانے کا اعلان کیا تھا اور وہ بھی روس مخالف نعروں کے تحت۔ یہ بذات خود اسلحے کی دوڑ کو بڑھانے کا کام کرتا ہے، جو نہ صرف این پی ٹی کے اہداف سے مطابقت نہیں رکھتا بلکہ معاہدے کی براہ راست ذمہ داریوں سے بھی متصادم ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ فرانسیسی حکام نے صورتحال کو اس طرح پیش کیا جیسے ان کا تازہ ترین “جوہری ڈیٹرنس” کا نظریہ فرانس اور اس کے اتحادیوں کی سلامتی کو مضبوط کرے گا۔ اس نظریے میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد کے حوالے سے شفافیت کو ترک کرنا اور دیگر یورپی یونین اور نیٹو ممالک کے علاقوں میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے امکانات شامل تھے۔
مسٹر گرشکو نے کہا، “دراصل، وہ علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے ایک اور دھچکا لگا رہے ہیں، جس سے اضافی اسٹریٹجک خطرات اور ایک جوہری ہتھیاروں کی نئی دوڑ کے لیے ترغیبات پیدا کر رہے ہیں،” ۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
معاہدہ طے پانے تک امریکہ ایرانی بندرگاہوں سے ناکہ بندی نہیں ہٹائے گا: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب تک ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہو جاتا، تب تک امریکہ ایرانی بندرگاہوں سے اپنی ناکہ بندی نہیں ہٹائے گا۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق مسٹر ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب اس بارے میں غیر یقینی صورتحال ہے کہ آیا جنگ کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان نئی بات چیت ہو گی۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر لکھا کہ ایک ہفتہ قبل شروع ہونے والی ناکہ بندی ایران کو مکمل طور پر تباہ کر رہی ہے اور امریکہ اس تنازع میں بہت آگے ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی بدھ کو ختم ہونے والی ہے تاہم اس بات کا کوئی یقین نہیں ہے کہ پاکستان میں امن مذاکرات کا دوسرا دور آگے بڑھے گا یا نہیں۔
اجلاس کے پیش نظر پاکستان کے دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاہم امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ابھی تک واشنگٹن روانہ نہیں ہوئے ہیں جب کہ ایران کا کہنا ہے کہ اس نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ وہ اس میں شرکت کرے گا یا نہیں۔ مسٹر وینس دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق، ناکہ بندی شروع ہونے کے بعد سے، امریکی فوج نے 27 بحری جہازوں کو واپس جانے یا ایرانی بندرگاہ کی طرف موڑنے کی ہدایت کی ہے۔
امریکہ نے تنازع کے دوران پہلی بار ایک ایرانی پرچم والے کارگو جہاز کو بھی روکا اور قبضے میں لیا۔ اس جہاز نے اتوار کو ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی تھی۔ سینٹ کام کے ذریعے شیئر کی گئی ویڈیو میں مبینہ طور پر دکھایا گیا ہے کہ جہاز پر فوجیوں کے اترنے سے پہلے اسے وارننگ دی گئی تھی۔
یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر1 week agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا4 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
دنیا1 week agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
ہندوستان1 week agoخواتین کو بااختیاربنانے کے لیے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے حکومت: مودی
دنیا4 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا1 week agoٹرمپ دوبارہ جنگ کی طرف نہیں جائیں گے ، وہ سمجھ چکے ہیں انہیں یہ جنگ شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی: دی اکنامسٹ
جموں و کشمیر5 days agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا1 week agoہم اسلام آباد معاہدے سے چند انچ کے فاصلے پر تھے: ایرانی وزیر خارجہ
جموں و کشمیر4 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا






































































































