تازہ ترین
لوک سبھا انتخابات کےلئے ایس پی۔ بی ایس پی 38-38 سیٹوں پر لڑیں گی الیکشن

خبراردو:
دوہزار انیس کے عام انتخابات میں اب محض تین ماہ کا وقت ہی بچا ہے ۔ ایسے میں تمام سیاسی پارٹیاں اپنی راہ ہموار کرنے میں لگی ہیں۔ اسی ضمن میں آج اترپردیش میں سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے درمیان اتحاد کا اعلان ہوا۔ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اور بی ایس پی صدر مایاوتی نے آج اس سلسلہ میں لکھنئو میں مشترکہ پریس کانفرنس کر اتحاد کا اعلان کر دیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں بی ایس پی صدر مایاوتی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کانگریس کی ضمانت ضبط ہو گئی تھی۔ ہم بی جے پی کو اقتدار میں واپس آنے سے روکیں گے۔ ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد اترپردیش میں بی جے پی کو شکست دے گا۔ مایاوتی نے کہا کہ میں آپ کو بتا دوں کہ آزادی کے بعد کانگریس ایک طویل عرصہ تک مرکز اور ریاستوں کے اقتدار پر قابض رہی۔ تب بھی بدعنوانی اور غریبی مسلسل بڑھتی رہی۔ مرکز میں بی جے پی رہے یا کانگریس ایک ہی جیسے حالات ہوتے ہیں۔
Akhilesh Yadav on if he will support Mayawati for PM: You know who is my choice. Uttar Pradesh has given Prime Ministers in the past and trend will be repeated again pic.twitter.com/LzHs9Ijn6e
— ANI (@ANI) January 12, 2019
مایاوتی نے کہا کہ ہم گزری باتیں بھلا کر ساتھ آئے ہیں۔ ایس پی۔ بی ایس پی کے اتحاد نے عوام کو ایک نئی امید دی ہے۔ ہم پسماندہ لوگوں، غریبوں اور اقلیتوں کی طاقت بنیں گے۔ بی جے پی نے عوام کو دھوکہ دے کر مرکز اور ریاست میں حکومت بنائی ہے۔ ہم نے بی جے پی کو پہلے ہی ضمنی الیکشن میں ہرا دیا ہے۔ مایاوتی نے اتحاد میں کانگریس کو شامل نہیں کرنے کے معاملہ پر کہا کہ پچھلے کاموں کو لے کر کانگریس کے ساتھ گٹھ بندھن نہیں کیا ہے۔
Mayawati: BSP will contest on 38 seats, SP on 38 seats. Two Lok Sabha seats we have left for other parties and Amethi and Rae Bareli have been left for Congress. pic.twitter.com/lsdCdxKNah
— ANI (@ANI) January 12, 2019
مایاوتی نے کہا کہ ایس پی اور بی ایس پی دونوں ریاست میں 38-38 سیٹوں پر الیکشن لڑیں گی۔ لوک سبھا کی دو سیٹیں دیگر پارٹیوں کے لئے چھوڑ دی گئی ہیں۔ مایاوتی نے کہا کہ رائے بریلی اور امیٹھی کی سیٹیں کانگریس کے لئے چھوڑ دی گئی ہیں۔
وہیں، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کے تکبر کو شکست دینے کے لئے بی ایس پی اور ایس پی کا ساتھ آنا ضروری تھا۔ بی جے پی ہمارے کارکنوں میں اختلاف پیدا کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔ ہمیں متحد ہونا ہو گا اور ایسی کسی بھی حکمت عملی کا مقابلہ کرنا ہو گا۔
سماجوادی پارٹی صدر اکھلیش یادو سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ وزیراعظم عہدہ کے لئے مایاوتی کی حمایت کریں گے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ آپ میری پسند جانتے ہیں۔ اترپردیش سے ملک کے کئی وزیر اعظم بنے ہیں اور ہم اسے پھر سے دہرانے جا رہے ہیں۔
نیوز18
دنیا
ایران نے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا
تہران، ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں مذاکرات کا امکان نہیں، اسرائیل اور اس کے حامیوں کو جوابدہ بنایا جائے گا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور باب المندب سمیت دیگر تمام محاذ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ عوام اور انقلاب کے راستے میں اپنی جان قربان کرنے کے لیے حاضر ہیں اور ہم کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ طاقت کے ساتھ اپنا راستہ جاری رکھیں گے یا شہید ہو جائیں گے۔ طاقت سے آگے بڑھیں یا شہادت ملے، دونوں صورتوں میں کامیابی ہماری ہی ہے۔ مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ میری جان ہمارے شہید رہبر کی جان سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔ ہم میدان میں ایماندار رہیں گے تو اللہ ہماری ضرور مدد کرے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
نیتن یاہو کا اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان کے علاقوں پر بمباری کا حکم
تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے ضاحیہ پر بمباری کا حکم دے دیا، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں میں شہریوں کو جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 7 دیہات کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ہومین الفوقا، بنافول، عرب سالم، رومین، عازہ، ارکی اور جباع شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کےترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ ان دیہات کے مکین فوری طور پر کم از کم 1,000 میٹر دور منتقل ہوجائیں کیونکہ اسرائیل ان علاقوں میں حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ کو خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر حزب اللّٰہ نےاسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھے تو جوابا ٹاؤن ضاحیہ پر حملے کریں گے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ حکم ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر کشیدگی اور جھڑپوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے مقامی آبادی اور انسانی امدادی سرگرمیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
دوسری جانب حزب اللّہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی، ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 25 ہوگئی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون سے رابطے کیے، امریکا نے پہلے حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل پر حملے روکنے، جواب میں اسرائیل کے بیروت میں حملے روکنے کی تجویز دی ہے۔ جرمنی، برطانیہ، مصر اور قطر نے اسرائیل سے حملے روکنے، لبنانی علاقوں سے مکمل انخلا کا مطالبہ کردیا، فرانس نے اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز میں بڑا اقدام
تہران، ایران نے عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز سے متعلق بڑا اقدام اٹھایا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ صرف ایران اور عمان وہ 2 ملک ہیں، جنہیں آبنائے ہُرمُز پر خود مختاری کے استعمال کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے آبی گزرگاہ میں ٹریفک اور نیویگیشن کے کنٹرول کا نیا ضابطہ عمل نافذ کیا ہے اور یہ انتظامات عمان کو اعتماد میں لے کر کیے گئے ہیں۔
کاظم غریب آبادی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے عمان پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں کی پروا نہ کرے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اگر عمان نے آبنائے ہُرمُز پر دوسرے ملکوں کی طرح برتاو نہ کیا تو وہ اسے تباہ کردیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا2 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
ہندوستان1 week agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا1 week agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
دنیا6 days agoجس طرح بھی ممکن ہو آبنائے ہرمز نے کھلنا ہی ہے، امریکی وزیر خارجہ
ہندوستان1 week agoایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی
دنیا2 days agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا3 days agoامریکہ اسرائیل کے تمام جرائم میں شریک ہے: ترجمان ایرانی دفترِ خارجہ
































































































