تازہ ترین
مسئلہ کشمیر کو دہشت گردی کےساتھ جوڑنا بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی:او آئی سی

خبراردو: او آئی سی نے بھارت کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو دہشت گردی کے ساتھ منسلک کرنے کی کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہمارے دل کے قریب ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر ی عوام کی طرف سے جاری جدوجہد آزادی ”جائز جدوجہد“ ہے جو اقوام متحدہ کی جانب سے پاس شدہ قرار دادوں اور بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہے۔
آگنائزیشن آف اسلامک کاپریشن (او آئی سی) نے جمعرات کو مسئلہ کشمیر کے تئیں ایک بار پھر اپنے مو¿قف کا اعادہ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو دہشت گردی کے ساتھ منسلک کرنے کی کارروائی سراسر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے صاف کردیا کہ مسئلہ کشمیر عالمی ایجنڈے پر ایک دیرینہ حل طلب معاملہ ہے اور او آئی سی کے دل کے قریب ہے۔او آئی سی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف بن احمد نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر ہمارے دلوں میں زندہ ہے ۔ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی جائز اور مبنی بر حقیقت ہے۔بھارت کی طرف سے اس کو دہشت گردی کےساتھ منسلک کرنا بین الااقوامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر ہمارے دلوں میں زندہ ہے اور او آئی سی کے ایجنڈے میں ایک اہم شق کے طور پر شامل ہے۔ ڈاکٹر یوسف بن احمد کا کہنا تھا کہ او آئی سی اس بات کی وعدہ بند ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے عین مطابق حل کیا جانا چاہیے اور اس حوالے سے او آئی سی کے مو¿قف میں نہ ماضی اور نہ ہی مستقبل میں کوئی لچک آئےگی۔
جنرل سیکرٹری کے مطابق کشمیرکی جدوجہد آزادی جائز اور مبنی بر حقیقت ہے تاکہ وہاں کے لوگ اپنی بنیادی حق کا استعمال کرتے ہوئے اپنے سیاسی مستقبل کا اپنی خواہشات کے عین مطابق تعین کریں۔کشمیری عوام کی جانب سے شروع کی گئی جدوجہد اقوام متحدہ کی پاس شدہ قرار دادوں اور بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہے۔ڈاکٹر یوسف بن احمد کے بقول بھارت کی جانب سے کشمیرکی جدوجہد آزادی کوطاقت کے بل پر دبانے یا اسے دہشت گردی کےساتھ جوڑنے کی کوششیں لاحاصل ہی نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی سرار خلاف ورزی ہے۔مسئلہ کے پائیدار اور بامعنی حل کی خاطر ہندوپاک مملکتوں کے درمیان مذاکرات کی وکالت کرتے ہوئے او آئی سی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف بن احمد کا کہنا تھا کہ میں اُمید کرتا ہوں کہ پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کو پائیددار بنیادوں پر حل کرنے کی خاطر مذاکراتی عمل کو پھر سے بحال کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام حل طلب مسائل کو پرامن اور سازگار فضا میں حل کرنے کی خاطر مذاکراتی عمل ایک بہترین متبادل ہے۔ڈاکٹر یوسف کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر او آئی سی کے ایجنڈے میں شامل ہیں ۔
انہوں نے بھارتی حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ کشمیر میں غیرمسلح عام شہریوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال پر فوری طور پر پابندی عائد کرے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ڈاکٹر یوسف نے بتایا کہ او آئی سی نے بین الاقومی سطح پر تمام فورموں پر اس بات کو بڑے زور و شور سے اُٹھایا ہے کہ بھارت کی جانب سے پرامن اور نہتے کشمیریوں پر جاری جبر اور تشدد کو فوری طور پر بند کیاجانا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ او آئی سی نے تمام بین الاقوامی فورموں پر اس بات کو ایڈرس کیا کہ بھارت کشمیر میں عام شہریوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کو جاری رکھتے ہوئے انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں انجام دے رہا ہے۔او آئی سی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی خاطر اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
انہوں نے بتایاکہ او آئی سی کے خودمختار انسانی حقوق کمیشن کی سیل کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں پر گہرائی سے آگے بھی نظر گزر رکھے گی اور ایسی پامالیوں کو بین الاقوامی سطح پر حقوق انسانی کی انجمنوں کے ساتھ اُٹھایا جائےگا۔خیال رہے او آئی سی کی جانب سے کشمیر معاملے پر ماضی میں متعدد مرتبہ تشویش ظاہر کرنے کا بھارت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے او آئی سی کو ایسی کوششوں سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ بھارت کا دیرینہ موقف رہا ہے کہ کشمیر اُن کا اندرونی معاملہ ہے جس میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت بھارتی مفادات کے خلاف ہے۔
دنیا
نیتن یاہو سے کسی ہدایت یا مشورے کی ضرورت نہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے کسی ہدایت یا مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان فاکس نیوز کو ٹیلیفون پر دیے گئے حالیہ انٹرویو کے دوران سامنے آیا۔ انٹرویو میں امریکی صدر یہ بھی کہا کہ ایران کے معاملے پر ہمارا مؤقف انتہائی سخت ہے، اس کی توانائی تنصیبات پر حملہ نہیں کرنا چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ اب ایران کو معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران میں مشن مکمل کریں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، ایران کی جانب جانے والا ایک بھی جہاز امریکی ناکہ بندی عبور نہیں کر سکتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ایران نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران کی ناکہ بندی دوبارہ نافذ کی۔
مذاکرات کے حوالے سے امریکی صدر نے بتایا کہ مذاکرات صرف جوہری پروگرام پر ہو رہے ہیں، ایران بار بار اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ جاتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
ہندستان نے وادیِ سندھ کی تہذیب پر مشترکہ ورثے کے پاکستانی دعوے کو مسترد کیا
نئی دہلی، ہندستان نے وادیِ سندھ کی تہذیب پر مشترکہ ورثے کے پاکستان کے دعوے کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ملک سرحد پار دہشت گردی اور تشدد کو فروغ دیتا رہا ہے، وہ تکثیری ثقافتی ورثے پر کوئی دعویٰ نہیں کر سکتا۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کے روز یہاں میڈیا بریفنگ میں پاکستان کے اس دعوے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اقلیتوں اور ان کے ثقافتی حقوق کے تحفظ کے معاملے میں پاکستان کا خراب ریکارڈ اس کی اس طرح کی منافقانہ اور مایوس کن کوششوں کو مزید کھوکھلا بناتا ہے۔
ترجمان نے کہا، “جو ملک دہائیوں سے سرحد پار دہشت گردی، مذہبی انتہا پسندی اور تشدد کو فروغ دیتا رہا ہے، وہ کسی بھی تکثیری ثقافتی ورثے پر کوئی دعویٰ نہیں کر سکتا۔ اقلیتوں اور ان کے ثقافتی حقوق کے تحفظ کے معاملے میں اس کا خراب ریکارڈ ایسی مایوس کن کوششوں کو اور بھی زیادہ کھوکھلا بنا دیتا ہے۔”
قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے حال ہی میں سندھ طاس معاہدے کے تناظر میں وادیِ سندھ کی تہذیب کو مشترکہ ورثہ قرار دیا تھا۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندستان نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔ اس سے بپھرا ہوا پاکستان اس کے بعد سے مسلسل اس معاملے میں نئے نئے ہتھکنڈوں سے ہندستان کو گھیرنے کی کوششوں میں لگا ہے۔
یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر
اُڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب حادثاتی دھماکے میں فوج کے دو جوان زخمی
سری نگر، جموں و کشمیر کے اُڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب منگل کے روز ایک حادثاتی دھماکے میں ہندوستانی فوج کے دو جوان زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع افسران نے دی۔
حکام کے مطابق یہ حاڈثۃ اُڑی سیکٹر کے کمل کوٹ علاقے میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ مکمل طور پر حادثاتی نوعیت کا تھا، جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔
حکام نے کہا، “دونوں زخمی جوانوں کو فوری طور پر خصوصی طبی علاج کے لیے فضائی راستے سے سری نگر کے بادامی باغ میں واقع فوج کے بیس اسپتال منتقل کیا گیا۔”
حکام نے واضح کیا کہ یہ دھماکہ ایک حادثہ تھا اور اس کا سرحد پار سے ہونے والی کسی فائرنگ یا دہشت گردانہ سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ خبر لکھے جانے تک ہندوستانی فوج کی جانب سے اس حادثہ کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔
یواین آئی ۔اے ایم ۔ایف اے
دنیا7 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا1 week agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان1 week agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا7 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
دنیا1 week agoایران میں زیرِ تعمیر بجلی گھر پر امریکی حملہ، جوہری توانائی ایجنسی کا بیان
ہندوستان6 days agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
دنیا7 days agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
جموں و کشمیر1 week agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
ہندوستان7 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا1 week agoایرانی افواج دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آئی آر جی سی
جموں و کشمیر1 week agoریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر نیشنل کانفرنس کا دہلی میں احتجاج







































































































