تازہ ترین
مسافر ٹرین سروس ۱۲؍ اگست تک بحال نہیں ہوگی

خصوصی ٹرینیں چلتی رہیں گی، ریلوے نے واضح کیا کہ کووڈ-۱۹؍ کی وبا کے سبب مستقبل قریب میں تمام ٹرین خدمات کو بحال کرناممکن نہیں ہوگا۔
ایسے وقت میں جبکہ ملک کورونا کی وبا کے باوجود ’اَن لاک ڈاؤن‘ کی طرف پیش قدمی کررہاہے، ہندوستانی ریلوے نے معمول کی مسافر ٹرین سروسیز ۱۲؍ اگست تک بحال نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ البتہ اس بیچ جو ۲۳۰؍ اسپیشل ٹرینیں چلائی جارہی ہیں ، وہ چلتی رہیں گی۔
لاک ڈاؤن سے قبل کے ٹائم ٹیبل کے مطابق یکم جولائی سے ۱۲؍ اگست تک کے جو ٹکٹ بک کروائے گئے ہیں ، ریلوے ان کی پوری رقم واپس کریگی۔ بورڈ نے اعتراف کیا ہے کہ کورونا کی وبا کے پیش نظر مستقبل قریب میں تمام ٹرینیں سابقہ معمول پر بحال کرنا ممکن نہیں ہے۔ ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہوتے ہی تمام مسافر ٹرینیں جن میں میل اور ایکسپریس کے ساتھ ہی ساتھ پسنجر اور مضافاتی ٹرینیں بھی شامل ہیں ، بند کردی گئی تھیں ۔
چونکہ لاک ڈاؤن -۵؍۳۰؍ جون تک ہے اس لئے امید تھی کہ یکم جولائی سے معمول کے مطابق ٹرین سروسیز بحال ہو جائیں گی۔ اس کیلئے ٹکٹ کی بکنگ بھی شروع ہوگئی تھی مگر جمعرات کو ریلوے نے اچانک اعلان کردیا کہ مذکورہ ٹرینیں اب ۱۲؍ اگست تک بحال نہیں ہوں گی۔ البتہ مسافر اس بیچ چلائی جارہی ۲۳۰؍ اسپیشل ٹرینوں سے سفر کرسکتےہیں ۔ یہ ٹرینیں لاک ڈاؤن کےدوران خاص طور سے شروع کی گئی ہیں ۔
لاک ڈاؤن کے دوران جب شرمک اسپیشل ٹرینیں شروع ہوئی تھیں ،ان کے کچھ دنوں بعد ۱۲؍ مئی اور یکم جون سے اسپیشل راجدھانی اور اسپیشل میل/ ایکسپریس طرز کی ٹرینیں بھی شروع کی گئی ہیں ۔اس بیچ ریلوے بورڈ کے چیئر مین ونود کمار یادو نے شہروں کی طرف مزدوروں کی واپسی کا خیر مقدم کرتےہوئے امیدظاہر کی ہے کہ ضرورت پڑنے پر مزیداسپیشل ٹرینیں چلائی جاسکتی ہیں ۔ ان کےمطابق مختلف روٹس پر مسافروں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے مزید اسپیشل ٹرینیں متعارف کرائی جاسکتی ہیں ۔ (ای ٹی وی)
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی فضائی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ
تہران، ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی مسلح افواج نے کویت میں واقع احمد الجابر امریکی فضائی اڈے پر ڈرون حملہ کرکے اہم امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، جسے حالیہ امریکی کارروائیوں کا جواب قرار دیا گیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملوں میں لڑاکا طیاروں کے ہینگرز، سیٹلائٹ مواصلاتی نظام اور فوجی سازوسامان کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی جزیرہ قشم میں ایک رہائشی مکان پر ہونے والے امریکی حملے کے ردعمل میں کی گئی۔
ایرانی فوج کے مطابق کویت میں واقع احمد الجابر فضائی اڈہ خطے میں امریکی فضائی نگرانی اور عسکری کارروائیوں کے لیے ایک اہم مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔
ایرانی حکام کی جانب سے حملے کا یہ دعویٰ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ تاہم اس دعوے پر امریکہ یا کویت کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
یو این آئی۔ م س
ہندوستان
راہل گاندھی کا مودی اور امت شاہ پر نوجوانوں کی آواز دبانے کا الزام
نئی دہلی، کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت جین زی کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں کہا، “مودی اور امت شاہ، آپ جین زی کو خاموش نہیں کرا سکتے۔ پہلے آپ نے ان کی ہڈیاں توڑیں، اب ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر رہے ہیں اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرا رہے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا، “آپ ہندوستان کا ماضی ہیں، اس لیے ہندوستان کے مستقبل کے ساتھ اپنے رویے میں احتیاط برتیں۔”
راہل گاندھی کے اس بیان کو ملک میں حالیہ واقعات اور نوجوانوں کے خلاف کارروائیوں کے تناظر میں حکومت پر ایک سخت سیاسی حملہ تصور کیا جا رہا ہے۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
مسلم ممالک اسرائیل کی سازشوں سے ہوشیار رہیں: عباس عراقچی
تہران، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مصر کی ایک بندرگاہ پر دو جہازوں کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کے واقعے کو اسرائیل کا “فالس فلیگ آپریشن” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات کا مقصد خطے کے امن کو سبوتاژ کرنا اور مسلم ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنا ہے۔
عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ سب کو اسرائیل کی ان سازشوں اور فالس فلیگ آپریشنز سے ہوشیار رہنا چاہیے، جن کا مقصد خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا اور امن کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ خطرہ واضح اور مشترکہ ہے، جو پوری مسلم دنیا کے اتحاد کو لاحق ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران مصر کو اپنا دوست اور خطے میں ایک اہم شراکت دار سمجھتا ہے، جبکہ مصر کی سلامتی اور استحکام تہران کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔
یو این آئی۔ م س
ہندوستان1 week agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
دنیا1 week agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے رامسو میں چٹان کھسکنے سے دو لوگوں کی موت، پانچ زخمی
دنیا7 days agoابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی، بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ کی دھمکی
ہندوستان1 week agoپیپر لیک کی ذمہ داری بھی لیں مودی: پرینکا
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
جموں و کشمیر1 week agoسکیورٹی فورسز نے اننت ناگ میں دہشت گردوں سے منسلک دو مکانات منہدم کر دیے
دنیا1 week agoایران پر امریکی میزائل حملے میں 2 افراد شہید، 11 زخمی
دنیا1 week agoامریکہ سعودی جوہری معاہدہ ہماری قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتا ہے: سابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینٹ
دنیا1 week agoامریکی حملے جاری رہے تو نئی حکمتِ عملی اپنائیں گے: ایران کا انتباہ
دنیا1 week agoحزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے اسرائیل کا مکمل انخلاء ضروری ہے: صدر عون
دنیا1 week agoہمیں دشمن پر ذرہ برابر بھی بھروسہ نہیں ہے: ایرانی آرمی چیف




































































































