تازہ ترین
مشہور رقاصہ گیتا چندرن نے گھریلو علاج سے 21 دن میں کورونا کو دی شکست

سنگت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ یافتہ مشہور بھرت ناٹیم رقاصہ گیتا چندرن اب صحت مند ہو چکی ہیں اور اس سلسلے میں انھوں نے اپنے فیس بک پر تفصیلی پوسٹ لکھ کر خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔
ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے قہر کے درمیان کچھ اچھی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں جو لوگوں کو حوصلہ بخشتی ہیں۔ ایک ایسی ہی خبر سامنے آئی ہے مشہور رقاصہ گیتا چندرن کے تعلق سے جو کورونا پازیٹو تھیں اور گھر میں ہی خود کو کوارنٹائن کر کے علاج کر رہی تھیں۔ اب پتہ چلا ہے کہ وہ گھریلو علاج سے 21 دنوں میں کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئی ہیں اور ان کی زبان کا ختم ہو چکا ذائقہ بھی واپس آ گیا ہے۔
سنگت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ یافتہ مشہور بھرت ناٹیم رقاصہ گیتا چندرن اب پوری طرح سے صحت مند ہو چکی ہیں اور اس سلسلے میں انھوں نے اپنے فیس بک پر تفصیلی پوسٹ لکھ کر خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔ فیس بک پر انھوں نے کورونا سے لڑائی کی اپنی پوری داستان لکھ دی ہے اور بتایا ہے کہ کس طرح 5 جون کو بخار کا احساس ہوا اور پھر کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد گھر پر احتیاط اور گھریلو علاج سے اپنی طاقت دوبارہ حاصل کی۔
’ناٹیہ ورکش‘ کی بانی اور صدر گیتا چندرن نے جمعہ کے روز فیس بک پر لکھا کہ “مجھے 5 جون کو بخار تھا۔ ڈاکٹروں نے اسے ایک عام بخار سمجھا ، لیکن جب میری زبان کا ذائقہ بھی 6 جون کو ختم ہوا تو انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا۔ اس کی رپورٹ سے پتہ چلا کہ میں اس وبائی مرض (کورونا انفیکشن) کا شکار ہوچکی ہوں۔ اس کے بعد میں نے گھر میں رہتے ہوئے خود کو الگ کیا اور گھریلو علاج کرتی رہی۔” گیتا چندرن مزید لکھتی ہیں کہ “احتیاط اور گھریلو علاج کےعلاوہ میں اپنے بخار کی روزانہ نگرانی کرتی رہی اور آکسی میٹر مشین سے اپنے پھیپھڑوں میں آکسیجن کی سطح کی جانچ بھی کرتی رہی۔”
گیتا چندرن نے اپنی صحت یابی کے تعلق سے فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ “گزشتہ 10 دنوں سے مجھے بخار نہیں ہے اور میری زبان کا ذائقہ بھی واپس آگیا ہے ۔” گیتا چندرن نے بتایا کہ اب وہ اپنی پرانی طاقت دوبارہ حاصل کر رہی ہیں اور بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ انھوں نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے شیدائیوں کو یہ جانکاری بھی دی ہے کہ دہلی حکومت نے انھیں فون کر کے مطلع کیا ہے کہ ان کے کوارنٹائن کی مدت ختم ہو چکی ہے۔ یقیناً یہ خبر گیتا چندرن اور ان کے چاہنے والوں کے لیے بہت ہی خوش انگیز ہے۔ (قومی آواز)
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی فضائی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ
تہران، ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی مسلح افواج نے کویت میں واقع احمد الجابر امریکی فضائی اڈے پر ڈرون حملہ کرکے اہم امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، جسے حالیہ امریکی کارروائیوں کا جواب قرار دیا گیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملوں میں لڑاکا طیاروں کے ہینگرز، سیٹلائٹ مواصلاتی نظام اور فوجی سازوسامان کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی جزیرہ قشم میں ایک رہائشی مکان پر ہونے والے امریکی حملے کے ردعمل میں کی گئی۔
ایرانی فوج کے مطابق کویت میں واقع احمد الجابر فضائی اڈہ خطے میں امریکی فضائی نگرانی اور عسکری کارروائیوں کے لیے ایک اہم مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔
ایرانی حکام کی جانب سے حملے کا یہ دعویٰ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ تاہم اس دعوے پر امریکہ یا کویت کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
یو این آئی۔ م س
ہندوستان
راہل گاندھی کا مودی اور امت شاہ پر نوجوانوں کی آواز دبانے کا الزام
نئی دہلی، کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت جین زی کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں کہا، “مودی اور امت شاہ، آپ جین زی کو خاموش نہیں کرا سکتے۔ پہلے آپ نے ان کی ہڈیاں توڑیں، اب ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر رہے ہیں اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرا رہے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا، “آپ ہندوستان کا ماضی ہیں، اس لیے ہندوستان کے مستقبل کے ساتھ اپنے رویے میں احتیاط برتیں۔”
راہل گاندھی کے اس بیان کو ملک میں حالیہ واقعات اور نوجوانوں کے خلاف کارروائیوں کے تناظر میں حکومت پر ایک سخت سیاسی حملہ تصور کیا جا رہا ہے۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
مسلم ممالک اسرائیل کی سازشوں سے ہوشیار رہیں: عباس عراقچی
تہران، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مصر کی ایک بندرگاہ پر دو جہازوں کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کے واقعے کو اسرائیل کا “فالس فلیگ آپریشن” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات کا مقصد خطے کے امن کو سبوتاژ کرنا اور مسلم ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنا ہے۔
عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ سب کو اسرائیل کی ان سازشوں اور فالس فلیگ آپریشنز سے ہوشیار رہنا چاہیے، جن کا مقصد خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا اور امن کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ خطرہ واضح اور مشترکہ ہے، جو پوری مسلم دنیا کے اتحاد کو لاحق ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران مصر کو اپنا دوست اور خطے میں ایک اہم شراکت دار سمجھتا ہے، جبکہ مصر کی سلامتی اور استحکام تہران کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔
یو این آئی۔ م س
ہندوستان1 week agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
دنیا1 week agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے رامسو میں چٹان کھسکنے سے دو لوگوں کی موت، پانچ زخمی
دنیا7 days agoابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی، بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ کی دھمکی
جموں و کشمیر1 week agoسکیورٹی فورسز نے اننت ناگ میں دہشت گردوں سے منسلک دو مکانات منہدم کر دیے
دنیا1 week agoایران پر امریکی میزائل حملے میں 2 افراد شہید، 11 زخمی
ہندوستان1 week agoپیپر لیک کی ذمہ داری بھی لیں مودی: پرینکا
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا1 week agoامریکی حملے جاری رہے تو نئی حکمتِ عملی اپنائیں گے: ایران کا انتباہ
دنیا1 week agoامریکہ سعودی جوہری معاہدہ ہماری قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتا ہے: سابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینٹ
جموں و کشمیر22 hours agoپاکستان سے دہشت گردانہ سرگرمیاں انجام دینے والے پانچ دہشت گردوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم
دنیا1 week agoہم تیل نہیں بیچیں گے تو کوئی اور بھی نہیں بیچ سکے گا: باقر قالیباف


































































































