دنیا
میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے سے 144 افراد ہلاک، 732 زخمی: حکومت

ینگون، میانمار اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل کی انفارمیشن ٹیم نے بتایا کہ جمعہ کو ملک میں 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد کم از کم 144 افراد ہلاک اور 732 زخمی ہوگئے۔
میانمار کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل کے چیئرمین سینیئر جنرل من آنگ ہلینگ نے بتایا کہ مرنے والوں میں دارالحکومت نی پی تاو سے 96، ساگانگ سے 18 اور کیوکسے سے 30 افراد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں نی پی تو سے 432 اور ساگنگ سے 300 شامل ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
من آنگ ہلینگ نے عالمی برادری سے مدد کی بھی اپیل کی ہے۔
یواین آئی/ژنہوا۔الف الف
دنیا
ایران چاہے بارودی سرنگیں بچھائے یا حملے کرے، آبنائے ہرمز ہماری گرفت میں ہے: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران چاہے بارودی سرنگیں بچھائے یا حملے کرے، آبنائے ہرمز ہماری گرفت میں ہے۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو آج کے بعد معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔ اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران میں مقررہ فوجی آپریشن مکمل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ اب ہماری پوزیشن بہت مضبوط ہے۔ ہم ایران کے پاور پلانٹس اور پُلوں پر حملوں سے گریز کریں گے۔ ہمارا ایران کے پاور پلانٹس اور پُلوں پر حملوں کا ارادہ نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے گرد ناکہ بندی انتہائی سخت اور ناقابل شکست ہے۔ ایران کی عسکری طاقت کو مکمل طور پر کچل دیا ہے۔ آج ایران کے پاس بحری فوج ہے نہ فضائیہ جبکہ زمینی فوج کو انتہائی طاقتور حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کی کوہ کولانگ زیادہ بڑا مسئلہ نہیں، کوہ کولانگ کو جاننے کے لیے مجھے نیتن یاہو کی ضرورت نہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ رپبلکن پارٹی کے اکثریتی اراکین ایران کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ نے ایران پر حملوں کیلئے اسرائیل کے فضائی اڈے استعمال کیے: اسرائیلی وزیر دفاع
تل ابیب، اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نےکہا ہےکہ حالیہ ہفتوں میں ایران پر فضائی حملےکرنےکے لیے امریکی جنگی طیاروں نے اسرائیلی فضائی اڈوں سے پروازیں کیں۔ایرانی جانتے ہیں کہ امریکی طیارے یہاں سے اڑان بھرتے ہیں اور ایندھن فراہم کرنے والے طیارے بھی یہیں سے روانہ ہوتے ہیں تاکہ حملے کیے جاسکیں۔
اسرائیلی ٹی وی چینل سےگفتگو میں اسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ ایرانیوں نے ایک ملک یعنی اسرائیل کے علاوہ ہر جگہ حملے کیے ہیں۔اسرائیل ایران کے توانائی کے مراکز کو نشانہ بنانا چاہتا ہے لیکن امریکہ اس منصوبے سے اس وقت متفق نہیں۔
انہوں نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئےکہا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو ہم پوری طاقت سے جواب دیں گے، ہم ایران پر خود بھی حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کاٹز کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جمعہ کے بعد سے خطے میں نسبتاً سکون ہے، کیونکہ امریکہ اور ایران نے ایک دوسرے پر حملے روک دیے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کی آبنائے ہرمز میں استحکام کی بحالی کے لیے علاقائی تعاون کی اپیل
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پیر کو آبنائے ہرمز میں استحکام بحال کرنے کے لیے علاقائی تعاون کے فروغ کا مطالبہ کیا اور تناؤ کے حوالے سے “امریکی جارحیت” کو موردِ الزام ٹھہرایا۔
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے منگل کو اطلاع دی ہے کہ عراقچی نے یہ باتیں عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسیدی اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کہیں۔
رپورٹ کے مطابق بات چیت میں دوطرفہ تعلقات اور تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عراقچی نے علاقائی تعاون کو مضبوط کرنے اور خطے میں استحکام کی ترویج کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں میں شدت لانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ “آبنائے ہرمز میں امریکہ کے جارحانہ اقدامات کا نتیجہ ہونے والی عدم استحکام کی صورتحال کا خاتمہ کیا جائے۔”
جمعہ کے بعد سے خطے میں محتاط سکوت رہا ہے جب امریکہ اور ایران نے حملے روک دیے۔
اس کشیدگی کے دوران امریکہ نے ایران پر حملے کیے، جبکہ تہران نے چند عرب ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات اور سازوسامان کو نشانہ بنا کر جواب دیا۔
یاد رہے کہ واشنگٹن اور تہران نے جون میں ایک یادداشتِ مفاہمت پر دستخط کیے تھے جس میں لڑائی ختم کرنے اور ایک وسیع تر معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی گئی تھی، تاکہ 28 فروری کو اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے شروع کی گئی جنگ کو ختم کیا جا سکے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 جولائی کو جنگ بندی ختم قرار دی جب ہرمز میں ٹینکرز پر حملے ہوئے، جن کا ذمہ واشنگٹن نے تہران کو ٹھہرایا۔
واشنگٹن نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران جہازوں پر حملے روکے اور خلیج میں نیویگیشن کی آزادی کی ضمانت دے۔ تاہم تہران کا اصرار ہے کہ اس کے ساحلی پانیوں کے متصل راستوں میں جہاز رانی ایک ایسے میکانزم کے تحت ہو جو اس کے زیرِ کنٹرول ہو۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا6 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا1 week agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان1 week agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا6 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
دنیا1 week agoایران میں زیرِ تعمیر بجلی گھر پر امریکی حملہ، جوہری توانائی ایجنسی کا بیان
دنیا6 days agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
جموں و کشمیر1 week agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
ہندوستان5 days agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
ہندوستان6 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا1 week agoایرانی افواج دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آئی آر جی سی
جموں و کشمیر1 week agoریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر نیشنل کانفرنس کا دہلی میں احتجاج








































































































