تازہ ترین
میلہ کھیر بھوانی میں مقامی و مہاجر پنڈتوں کی بھاری تعداد شریک

خبراردو: مقامی اورمہاجر کشمیری پنڈتوں نے تولہ مولہ گاندربل اور ٹکرو کپوارہ میں سالانہ میلہ کھےر بھوانی میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی ۔ عینی شاہدین کے مطابق امسال گزشتہ برسوں کے مقابلے میں یاتریوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ دیکھنے کو ملا۔دولہن کی طرح سجائے گئے تاریخی کھےر بھوانی مندر اور تولہ مولہ کے بازار میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ اس دوران جہاں معمر مہاجر پنڈتوں نے اپنے آبائی گھروں کو واپسی کی تمناظاہر کی وہیں بعد ہجرت جموں اور دوسرے شہروں میں جنم لینے والے نوعمر اور نوجوان لڑکوں اورلڑکیوں نے اپنے آبائی وطن کی خوبصورتی کی تعریف کی۔
ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقہ میں سوموار کو اُس وقت جوش و خروش کے ساتھ ساتھ مذہبی روا داری اور کشمیری مہمان نوازی کے مناظردیکھنے کو ملے جب یہاں سالانہ میلہ کھیر بھوانی میں شرکت کیلئے رےاست اور بےرون رےاستوں سے ہزار وں کشمیری پنڈت جمع ہوئے ۔سوموارکی صبح حسب دستورکھےر بھوانی مندر میں خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گےا جس میں ہزاروں کی تعداد میں کشمیری پنڈتوں نے رنگ بہ رنگے ملبوسات زیب تن کر کے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی ۔صبح سے ہی تولہ مولہ کا علاقہ بجن سے گونج اٹھا جبکہ یہاں پہنچے سینکڑوں مہاجر پنڈتوں نے مقامی مسلمانوں کے گھروں میں خاص مہمان کی طرح رات گزاری ۔
درشن پر آئے بیشتر مہاجر پنڈتوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہوںنے خود کو ایک مسلمان بھائی کے گھر میںپایا تو ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہاکیونکہ ان کو وہ دن یادآ گئے جب وہ اپنے ہمسایہ مسلمانوں کے ہر دکھ سکھ میں شامل رہتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ29برسوں سے سرمائی راجدھانی جموں اور بیرون ریاستوں میں مہاجرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اس عرصے کے دوران نہ ہم اپنے گھروں کو بھول پائے اور نہ ہی کشمیریوں کی مہمان نوازی کو نظر انداز کرپائے۔ایک اور مہاجر پنڈت خاتون نے کشمیری زبان میں کہا ”اسیِ چُھو روومُت مالُیون “۔اس کے کہنے کا مطلب تھا کہ جس طرح شادی کے بعد ایک لڑکی کبھی اپنے میکے اور وہاں کے لا ڈ پیار کو نہیں بھلا پاتی ، اسی طرح وادی سے ہجرت کر کے جموں اور دوسرے شہروں میں بس چکے کشمیری پنڈت اپنے آبائی گھروں اور وطن کی مٹی کو نہیں بھول پائے ہیں۔واضح رہے کہ سالانہ میلہ کھےر بھوانی میں شرکت کیلئے جموں ،نئی دلّی ،ممبئی اور دیگر شہروں کے ساتھ ساتھ بےرون ممالک سے بھی بڑی تعداد میں مہاجر کشمیری پنڈت تولہ مولہ پہنچے تھے اور ان میں سے اکثر کیلئے قیام و طعام کا انتظام مقامی مسلمانوں نے اپنے گھروں میں کیا تھا ۔
میلے کے دوران جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے کیونکہ یہاں آئے کشمیری پنڈت ایک توبرسوں بعد ایک ودسرے سے بغلگےرہو رہے تھے اور دوسرا یہ کہ وہ مسلمانوں کی مہمان نوازی دیکھ کر اشکبار ہوئے ۔کشمیری پنڈتوں کا عقیدہ ہے کہ کھیر بھوانی مندر کے اندر چشمہ کے پانی سے سال بھر کی حالات کا پتہ چلتا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ برسوں کے مقابلے میں امسال درشن پر آئے ہوئے یاتریوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا جو مذہبی جوش و خروش کے ساتھ یہاں پہنچے تھے۔ادھر ریاستی سرکار اور انتظامیہ نے عقیدت مندوں کی سہولیات کیلئے ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کا انتظام پہلے ہی کیا تھا جبکہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی تھی کہ شردالوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس دوران نمائندے نے بتایا کہ میلے کے دوران مقامی مسلمانوں نے مہمان پنڈتوں کا دل کی گہرائیوں سے استقبال کیا اور تولہ مولہ اور آس پاس کی بستیوں میں صبح سے ہی اپنے گھروں کے دروازے مہمانوں کے لیے کھلے چھوڑے تھے۔ ادھر سرکاری سطح پر ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے یہاں وقفے وقفے سے دورہ کرتے ہوئے یاتریوں کےلئے کےلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
سرکاری افسران نے یہاں پہنچ کرمہاجر پنڈٹوں کا استقبال کرنے کےساتھ ساتھ اُن کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا۔اس دوران سرحدی ضلع کپوارہ کے ٹکر علاقے مےں بھی کشمےر ی مہاجر پنڈتوں سمےت ہندو برادری سے وابستہ لوگوں نے ماتا کھےر بھوانی کے مندر پر حاضری دےکر وہاں خصوصی پوجا پاٹ اور بجن کےرتن کا اہتمام کےاجبکہ اس موقعہ پر وہاں پنڈتوں کے بجن کےرتن سے پوری فضا گونج رہی تھی اور پنڈتوں کے ساتھ ساتھ وہاں مسلمانوں مےں بھی کافی جوش و خروش پایاگیا ۔ا س موقعہ پر وادی میں امن و آشتی کےلئے خصوصی پوجا پاٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
دنیا
نیتن یاہو سے کسی ہدایت یا مشورے کی ضرورت نہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے کسی ہدایت یا مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان فاکس نیوز کو ٹیلیفون پر دیے گئے حالیہ انٹرویو کے دوران سامنے آیا۔ انٹرویو میں امریکی صدر یہ بھی کہا کہ ایران کے معاملے پر ہمارا مؤقف انتہائی سخت ہے، اس کی توانائی تنصیبات پر حملہ نہیں کرنا چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ اب ایران کو معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران میں مشن مکمل کریں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، ایران کی جانب جانے والا ایک بھی جہاز امریکی ناکہ بندی عبور نہیں کر سکتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ایران نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران کی ناکہ بندی دوبارہ نافذ کی۔
مذاکرات کے حوالے سے امریکی صدر نے بتایا کہ مذاکرات صرف جوہری پروگرام پر ہو رہے ہیں، ایران بار بار اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ جاتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
ہندستان نے وادیِ سندھ کی تہذیب پر مشترکہ ورثے کے پاکستانی دعوے کو مسترد کیا
نئی دہلی، ہندستان نے وادیِ سندھ کی تہذیب پر مشترکہ ورثے کے پاکستان کے دعوے کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ملک سرحد پار دہشت گردی اور تشدد کو فروغ دیتا رہا ہے، وہ تکثیری ثقافتی ورثے پر کوئی دعویٰ نہیں کر سکتا۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کے روز یہاں میڈیا بریفنگ میں پاکستان کے اس دعوے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اقلیتوں اور ان کے ثقافتی حقوق کے تحفظ کے معاملے میں پاکستان کا خراب ریکارڈ اس کی اس طرح کی منافقانہ اور مایوس کن کوششوں کو مزید کھوکھلا بناتا ہے۔
ترجمان نے کہا، “جو ملک دہائیوں سے سرحد پار دہشت گردی، مذہبی انتہا پسندی اور تشدد کو فروغ دیتا رہا ہے، وہ کسی بھی تکثیری ثقافتی ورثے پر کوئی دعویٰ نہیں کر سکتا۔ اقلیتوں اور ان کے ثقافتی حقوق کے تحفظ کے معاملے میں اس کا خراب ریکارڈ ایسی مایوس کن کوششوں کو اور بھی زیادہ کھوکھلا بنا دیتا ہے۔”
قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے حال ہی میں سندھ طاس معاہدے کے تناظر میں وادیِ سندھ کی تہذیب کو مشترکہ ورثہ قرار دیا تھا۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندستان نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔ اس سے بپھرا ہوا پاکستان اس کے بعد سے مسلسل اس معاملے میں نئے نئے ہتھکنڈوں سے ہندستان کو گھیرنے کی کوششوں میں لگا ہے۔
یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر
اُڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب حادثاتی دھماکے میں فوج کے دو جوان زخمی
سری نگر، جموں و کشمیر کے اُڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب منگل کے روز ایک حادثاتی دھماکے میں ہندوستانی فوج کے دو جوان زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع افسران نے دی۔
حکام کے مطابق یہ حاڈثۃ اُڑی سیکٹر کے کمل کوٹ علاقے میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ مکمل طور پر حادثاتی نوعیت کا تھا، جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔
حکام نے کہا، “دونوں زخمی جوانوں کو فوری طور پر خصوصی طبی علاج کے لیے فضائی راستے سے سری نگر کے بادامی باغ میں واقع فوج کے بیس اسپتال منتقل کیا گیا۔”
حکام نے واضح کیا کہ یہ دھماکہ ایک حادثہ تھا اور اس کا سرحد پار سے ہونے والی کسی فائرنگ یا دہشت گردانہ سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ خبر لکھے جانے تک ہندوستانی فوج کی جانب سے اس حادثہ کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔
یواین آئی ۔اے ایم ۔ایف اے
دنیا7 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا1 week agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان1 week agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا7 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا7 days agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
دنیا1 week agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
دنیا1 week agoایران میں زیرِ تعمیر بجلی گھر پر امریکی حملہ، جوہری توانائی ایجنسی کا بیان
ہندوستان6 days agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
ہندوستان7 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا1 week agoایرانی افواج دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آئی آر جی سی
جموں و کشمیر1 week agoریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر نیشنل کانفرنس کا دہلی میں احتجاج
جموں و کشمیر1 week agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی







































































































