تازہ ترین
نام نہاد انتخابات نہیں، حق خود ارادیت واحد حل: صحرائی

خبراردو:
تحریکحریت چیرمین محمد اشرف صحرائی نے ریاست اور بیرون ریاست جموں کشمیر کے مظلوم قیدیوں کی حالت زار پر اپنی گہری تشویش اور فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان قیدیوں کو سیاسی اختلافات کی بنیاد پر فرضی الزامات کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کی نظربندیوں کو انتقام گیرانہ پالیسی اور کالے قوانین کے تحت طول دیا جارہا ہے۔ انہوں نے جموں کی جیلوں میں نظربند کشمیری قیدیوں کو بھارت کی دیگر ریاستوں میں منتقل کرنے پر بھی شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے حکمران بدلے کی آگ میں اس قدر جھلس گئے ہیں کہ وہ انتقام گیرانہ پالیسی کے تحت مظلوم قیدیوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے کے مرتکب ہورہے ہیں۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سول اور پولیس انتظامیہ جموں کشمیر کے آزادی پسند قائدین، کارکنان ا ور عام نوجوانوں کو بغیر کسی جواز ایڈمنسٹریٹیو ڈٹنشن کے تحت گرفتار کرکے بغیر کسی ٹرائیل کے برسوں نظربند رکھتی ہے اور اس غیر قانونی ، غیر انسانی اور غیر جمہوری طرزعمل کو نام نہاد امن قائم کرنے کے نام پر روبہ عمل لایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے نظربند افراد سیاسی قیدی ہیں اور ان کے ساتھ بین الاقوامی قوانین کے وضع کردہ ضابطے اور اصولوں کے تحت ہی پیش آنا چاہیے۔ اگرچہ بھارت نے جنیوا کنونشن معاہدہ پر دستخط بھی کئے ہیں، لیکن وہ ان تمام بین الاقوامی وضع کردہ قوانین سے انحراف کرکے اس کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے۔ صحرائی نے کہا کہ بھارت کے حکمران جموں کشمیر میں کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ اور افسپا دیگر جابرانہ ہتھکنڈے استعمال کرکے یہاں کی سیاسی آواز کو دبانا چاہتے ہیں تاکہ یہاں کے عوام اپنے بنیادی حق سے دستبردار ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے حکمرانوں کو یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ظلم، جبر، بربریت اور اندھے طاقت کے استعمال سے جموں کشمیر کے عوام کے جذبۂ آزادی کو کسی بھی طور ختم نہیں کیا جاسکتا ہے اور نا آئندہ ایسا کبھی ممکن ہے۔ تحریک حریت چیرمین نے جموں کشمیر کے ریاست اور ریاست کی باہری جیلوں میں تمام سیاسی نظربندوں کی فوری رہائی پر زور دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ جموں کشمیر کے مظلوم قیدیوں کی حالت زار اور ان کے ساتھ روا رکھے جارہے غیر انسانی، غیر اخلاقی اور غیرقانونی سلوک کا سنجیدہ نوٹس لے کر جموں کشمیر کے مسئلے کو یہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق حل اور امن کا ماحول پیدا کرانے میں اپنا رول ادا کریں، کیونکہ ناانصافی اور ظلم کی بنیاد پر کبھی امن قائم نہیں کیا جاسکتا ہے۔
دنیا
شہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر
تہران، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ قومی یومِ دختران پر اپنی سرزمین کی بیٹیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، شہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے عزیزوں، خصوصاً میناب اسکول کی معصوم بیٹیوں کی شہادت پر غمزدہ ہیں۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹیاں رمضان میں مسلط کردہ جنگ کے پہلے دن امریکی، صہیونی دشمن کے ہاتھوں شہید ہوئیں۔ باوقار ایرانی قوم جان لے ہماری شہید بیٹیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
قبل ازیں ایرانی صدر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ٹرمپ کو حق نہیں کہ وہ کہے، ایران اپنے جوہری حقوق سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران پہلے کے مقابلے میں زیادہ متحد ہے: ایرانی سفیر
ماسکو، روس میں ایرانی سفیر کاظم جلالی کا کہنا ہے کہ ایران پہلے کے مقابلے میں زیادہ متحد ہے، اس کے پاس آہنی عزم موجود ہے۔
روسی اخبار کے مطابق ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے ناکام ہو گئے۔ کاظم جلالی کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بناتا ہے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ روس کی جانب سے ایران کو انٹیلی جنس فراہمی کی رپورٹس درست نہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
ویانا، مشرق وسطی میں بے یقینی، ہفتے کے آغاز پر عالمی منڈی میں خام تیل قیمت میں 7 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔
ایرانی جہاز پر امریکی حملے اور ایران کے جوابی حملے کے خدشات کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 96 اور ڈبلیو ٹی آئی 90 ڈالر فی بیرل میں فروخت کیا جارہا ہے۔
برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 5 فیصد اضافہ ہوا ہے، 5.13 ڈالر اضافے سے برطانوی خام تیل کی قیمت 95.51 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا1 week agoایران مخلص ہے تو ہم بھی کھلے دل سے بات کریں گے: جے ڈی وینس
دنیا3 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر1 week agoبخاری نے 100 روزہ ’نشہ مکت‘ مہم کی حمایت کی، جموں و کشمیر میں عوامی تعاون کی اپیل
دنیا1 week agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
دنیا1 week agoایرانی وفد کی پیشگی شرائط منظور کرلیں تو دوپہر کو امریکی حکام سے مذاکرات ہوں گے: ایرانی میڈیا
دنیا1 week agoڈونلڈ ٹرمپ کی شہرت میں کمی: ڈیموکریٹ کملا ہیرس نے 2028ء کا صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دیدیا
دنیا7 days agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
ہندوستان1 week agoخواتین کو بااختیاربنانے کے لیے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے حکومت: مودی
دنیا1 week agoہم اسلام آباد معاہدے سے چند انچ کے فاصلے پر تھے: ایرانی وزیر خارجہ





































































































