جموں و کشمیر
نیشنل کانفرنس کا اندرابی کی برطرفی اور وقف بورڈ کی ہاؤس کمیٹی سے تحقیقات کا مطالبہ

سری نگر، حکمراں نیشنل کانفرنس کے قانون سازوں نے ہفتے کو جموں و کشمیر وقف بورڈ کی وائس چیئرپرسن درخشاں اندرابی سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا اور حضرت بل درگاہ کے پر قومی نشان کے مبینہ غلط استعمال پر انہیں فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر کو خط لکھنے کا بھی فیصلہ کیا، جس میں 2019 سے وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے ہاؤس کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا جائے گا۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ اور رکن اسمبلی تنویر صادق ہفتے کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ اشوک چکر محض پتھر یا کاغذ پر نقش نہیں بلکہ ملک کے اتحاد اور سالمیت کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ہر شہری خواہ کسی بھی مذہب یا پس منظر سے تعلق رکھتا ہو، اس کا احترام کرتا ہے۔ ہماری پارٹی پختہ یقین رکھتی ہے کہ قومی نشان کے ساتھ انتہائی احترام کے ساتھ پیش آنا چاہیے’۔
ان کا کہنا تھا کہ نشان کا غلط استعمال یا نامناسب جگہوں پر اس کی تنصیب قانونی کارروائی کی متقاضی ہے۔
انہوں نے ساتھ ہی گذشتہ روز حضرت بل میں ہونے والے واقعے کی مذمت کی۔
مسٹر صادق نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے تشدد کو کبھی قبول کیا ہے نہ کبھی حمایت کی ہے۔ اعتراضات درج کرنے کے بہتر طریقے تھے۔
پارٹی نے اندرابی کو اس واقعہ میں ملوث عقیدت مندوں کے خلاف ایف آئی آر اور پی ایس اے کا مطالبہ کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
تنویر صادق نے کہا کہ لوگوں کو ایف آئی آر اور پی ایس اے کی دھمکی دینا بہت غلط ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔
ماضی کی مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا: ‘یہاں تک کہ ملک اور ریاست کے سرکردہ لیڈروں نے بھی سنگ بنیاد پر قومی نشان کا استعمال نہیں کیا ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ تو کیا ہمارے وی سی صاحبہ ان سب سے بڑھ کر ہیں کیا وہ آئین سے بالاتر ہیں یہ یا تو ناقص فیصلے کا نتیجہ ہے یا قانون کی خلاف ورزی ہے’۔
پارٹی نے اسٹیٹ ایمبلم آف انڈیا (غیر مناسب استعمال کی ممانعت) ایکٹ 2005 کے تحت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔
وقف بورڈ کے کام کے بارے میں صادق نے کہا کہ ‘نیشنل کانفرنس کے قانون سازوں نے اسمبلی اسپیکر کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور 2019 سے جائیدادوں، ٹینڈرنگ اور ٹھیکوں میں مبینہ گڑبڑ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘ہم ایک ہاؤس کمیٹی کا مطالبہ کریں گے اور سال 2019 کے بعد وقف بورڈ میں جو کچھ ہوا ہے – چاہے حضرت بل میں ہو یا کہیں اور – کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔
بہت سے لوگوں کا الزام ہے کہ ٹینڈرنگ کا عمل شفاف نہیں تھا۔ اسے آن لائن نہیں کیا گیا تھا، اور ٹھیکے بغیر کسی مشاورت کے من مانے طریقے سے الاٹ کیے گئے تھے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ پارٹی کے مطالبے کا مقصد بورڈ کے کام کاج میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانا ہے’۔
ان الزام تھا: ‘ جس کو چاہا، ٹھیکہ دے دیا گیا۔ ہم اس عمل میں وضاحت چاہتے ہیں’۔
حضرت بل سے نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی سلمان ساگر نے الزام لگایا کہ حضرت بل کے مزار کی تختی کا تنازع “پہلے سے منصوبہ بند” اور اس کو “سیاسی فائدے” کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، خاص طور پر آنے والے بہار انتخابات پر نظر رکھتے ہوئے’۔
انہوں نے کہا: ‘ آج کا ماحول صاف ظاہر کرتا ہے کہ اس کا تعلق انتخابات سے ہے۔ بہار میں کسی کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایسا کیا جا رہا ہے’۔
موصوف رکن اسمبلی نے الزام لگایا کہ ایف آئی آرز اور پی ایس ایز کے ذریعے اسے قومی ٹیلی ویژن پر بحث میں بدل دیا جائے گا۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
جے ڈی اے کی کارروائی، جموں میں رنگ روڈ کے قریب 15 سے زیادہ غیر قانونی ڈھانچے مسمار
جموں، جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ کوریڈور کے ساتھ 15 سے زائد غیر قانونی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا ہے۔
سرکاری ترجمان نے آج بتایا کہ جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے غیر مجاز تعمیرات کو روکنے اور منظم شہری ترقی کو یقینی بنانے کے لیے رنگ روڈ کوریڈور پر مسماری کی ایک بڑی مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران، 15 سے زائد ایسی غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا گیا جو متعلقہ حکام سے ضروری بلڈنگ پرمیشن حاصل کیے بغیر کھڑی کی گئی تھیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ عمارتیں منظور شدہ لینڈ یوز پالیسی اور بلڈنگ قوانین کی صریح خلاف ورزی تھیں۔” ابتدائی جائزوں سے معلوم ہوا ہے کہ یہ غیر مجاز تعمیرات عوامی تحفظ کے لیے سنگین خطرہ تھیں۔ ان میں سے کئی ڈھانچے یا تو تعمیراتی طور پر کمزور تھے یا انہوں نے حساس علاقوں پر قبضہ کر رکھا تھا، جس سے جان و مال کے نقصان کا خطرہ بڑھ گیا تھا، خاص طور پر قریبی رہائشی اور تجارتی مراکز کے لیے۔
مسماری کی یہ کارروائی جے ڈی اے کے انفورسمنٹ ونگ نے مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے انجام دی، تاکہ مہم کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے بغیر خوش اسلوبی سے مکمل ہو سکے۔
ترجمان نے بتایا کہ قانونی طریقہ کار کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو پہلے ہی نوٹس جاری کیے گئے تھے تاکہ انہیں ضوابط کی تعمیل کا مناسب موقع مل سکے۔ اتھارٹی نے جموں میں منظم ترقی کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ تعمیراتی اصولوں کی سختی سے پابندی کریں اور کسی بھی قسم کی تعمیر شروع کرنے سے پہلے ضروری اجازت نامے حاصل کریں۔
انہوں نے کہا کہ ’’غیر مجاز تعمیرات نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ عوامی تحفظ کو بھی خطرے میں ڈالتی ہیں اور شہر کی منظم ترقی میں رکاوٹ بنتی ہیں۔” ترجمان نے مزید واضح کیا کہ جے ڈی اے مستقبل میں بھی ایسی تمام خلاف ورزیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھے گی۔
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
لیفٹیننٹ جنرل بل بیر سنگھ نے 15 کور کی کمان سنبھالنے کے بعد جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی
سرینگر، فوج کی اسٹریٹجک اہمیت کی حامل سرینگر میں قائم 15 کور کی کمان سنبھالنے کے ایک دن بعد لیفٹیننٹ جنرل بل بیر سنگھ نے آج جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ حکام نے یہ اطلاع دی۔
لیفٹیننٹ جنرل سنگھ نے جمعہ کے روز فوج کی 15 کور، جسے چنار کور بھی کہا جاتا ہے، کی کمان سنبھالی۔ انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل پرشانت سریواستو کی جگہ لی، جنہوں نے اپنی مدت پوری ہونے پر عہدہ چھوڑ دیا۔
سرینگر میں قائم فوج کی 15 کور کشمیر وادی میں فوجی کارروائیوں کی ذمہ دار ہے، جس میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان کے ساتھ سرحد کی نگرانی اور اندرونی علاقوں میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں شامل ہیں۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر
وزیر اعلیٰ نے جموں کے بنٹلاب پل حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا، جس میں تین مزدور ہلاک
سرینگر، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز جموں کے بنٹلاب علاقے میں پل گرنے کے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے، جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے اور کسی بھی کوتاہی کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔
عمر عبداللہ نے اس افسوسناک واقعے میں تین مزدوروں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار بھی کیا۔
یہ واقعہ جمعہ کے روز اس وقت پیش آیا جب بنٹلاب کے علاقے تھتھر کے قریب زیر تعمیر پل کا ایک حصہ گر گیا، جس کے ملبے تلے چار مزدور دب گئے۔ ہفتہ کی علی الصبح تین مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ ایک مزدور کو زندہ بچا لیا گیا۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ انہوں نے زخمی کے جلد صحت یاب ہونے کی بھی دعا کی۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ پل گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے مکمل تحقیقات کی جائیں۔
رپورٹس کے مطابق، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور پل کے قریب حفاظتی دیوار (ریٹیننگ وال) کی مرمت کا کام کر رہے تھے اور اسی دوران پل کا ایک حصہ گر گیا، جس کے نتیجے میں وہ ملبے تلے دب گئے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
ہندوستان1 week agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
دنیا7 days agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
دنیا1 week agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران
جموں و کشمیر6 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoپاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی
دنیا4 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا7 days agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
دنیا1 week agoامریکہ کے دوسرے ممالک پر فوجی حملے صرف تیل کے لیے ہیں: روس
دنیا1 week agoعباس عراقچی کے دورۂ پاکستان کے دوران جوہری معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی: ابراہیم عزیزی
جموں و کشمیر1 week agoکپواڑہ عدالت نے ڈی ایس پی کو بری کیا، سات پولیس اہلکاروں کے خلاف ٹرائل کا حکم











































































































