تازہ ترین
ویڈیو:مذاکرات کے حوالے سے افغانستان کاطریقہ کارکشمیرمیں عملایانہیں جاسکتا :آرمی چیف

خبراردو:
#WATCH Army Chief General Bipin Rawat holds annual press conference in Delhi https://t.co/mdXiZZYCth
— ANI (@ANI) January 10, 2019
فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے واضح کردیاہے کہ مذاکرات کے حوالے سے افغانستان کاطریقہ کاریاپالیسی کشمیرمیں نہیں عملائی جاسکتی ہے اورکشمیرمسئلے کے حل یامکالمے میں کسی تیسرے فریق کاکوئی رول بنتاہے ۔انہوں نے فوج کوجموں وکشمیرمیں بحالی امن کاسہولیت کارقراردیتے ہوئے یہ بھی کہاکہ کشمیرمیں مذاکرات ہماری(بھارت) شرائط پرہی ہوسکتے ہیں .
آرمی چیف جنرل راوت نے جمعرات کونئی دہلی میں فوج کے زیراہتمام سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران نامہ نگاروں کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں سرگرم طالبان جنگجوؤں کیساتھ مذاکرات ایک الگ معاملہ ہے اورجموں وکشمیرمیں کسی جماعت یالوگوں سے بات چیت کرناایک الگ ایشو ہے اوریہ کہ ان دونوں معاملات میں چونکہ کوئی مماثلت نہیں ،اسلئے وہاں اوریہاں مذاکرات کاپیمانہ ایک نہیں ہوسکتاہے ۔جنرل بپن راوت کاکہناتھاکہ مذاکرات کے حوالے سے افغانستان کاطریقہ کاریاپالیسی کشمیرمیں نہیں عملائی جاسکتی ہے اورکشمیرمسئلے کے حل یامکالمے میں کسی تیسرے فریق کاکوئی رول بنتاہے ۔
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ جموں وکشمیرکے معاملے میں کسی تیسرے فریق کاکوئی رول نہیں ہے اورنہ بھارت سرکارکسی تیسرے فریق کے رول کوتسلیم کرے گی۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں طالبان کیساتھ مذاکرات کاایک الگ اصول اورضرورت ہے اوریہ پیمانہ یاطریقہ کارکشمیرمیں عملایانہیں جاسکتاہے۔آرمی چیف نے’’ ریاست کے سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اورعمرعبداللہ کے اس سوال کہ اگرطالبان کیساتھ مذاکرات کی وکالت کی جاتی ہے توکشمیریوں کیخلاف آپریشن آل آوٹ کیوں ہے اورکیوں یہاں بھی لوگوں کیساتھ بات چیت نہیں کی جاتی ہے‘‘،کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیرکے معاملے میں کسی بھی تیسرے فریق کاکوئی رول نہیں بنتاہے اوریہ کہ کشمیرمیں بات چیت یامذاکرات ہماری شرائط پرہونگے ۔انہوں نے کہاکہ مذاکرات اورتشددایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔ایک سوال کے جواب میں آرمی چیف نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں سیکورٹی صورتحال بہترہورہی ہے تاہم بقول موصوف ابھی اس محاذپرمزیدکام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ فوج جموں وکشمیرمیں بحالی امن کے سہولیت کارکارول نبھارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ فوج ملک کی شمالی اورمغربی سرحدوں کی حفاظت احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے اوراسبارے میں شکوک وشبہات کی کوئی گنجائش نہیں ۔فوج کے سربراہ کاکہناتھاکہ پاکستان اورچین سے لگنے والی سرحدوں پرچوکسی برتناایک چیلنج ہے لیکن ہماری فوج یہ چیلنج قبول کرتے ہوئے اپنارول اداکررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسبارے میں کسی کوفکرمندہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ ہماری فوج ایک باصلاحیت اورپیشہ وربھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول یابین الاقومی سرحدوں پرچوکسی اس لئے بھی برتی جاتی ہے تاکہ سرحدپارکوئی دراندازی یادخل اندازی نہ ہونے پائے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری فوج اورنیم فوجی دستوں نے پاکستان اورچین سے لگنے والی سرحدوں پرصورتحال کوقابومیں رکھاہے۔
آرمی چیف نے طالبان کیساتھ مذاکرات کی وکالت یاطرفداری کئے جانے کے بارے میں کہاکہ افغانستان میں بھارت کے مفادات ہیں اورہم چاہتے ہیں کہ وہاں امن قائم ہو،اوربحالی امن میں ہماراملک بھی رول اداکرے ۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں قیام امن اورجنگ وجدل کوختم کرنے کے حوالے سے جوکوششیں ہورہی ہیں ،بھارت کوبھی ان کوششوں میں شامل ہوناپرے گاکیونکہ ہمارے ملک کے مفادات اُس ملک میں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگربھارت کے افغانستان میں مفادت ہیں توہمیں قیام امن کی کوششوں میں شامل ہوناچاہئے۔
دنیا
ایران نے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا
تہران، ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں مذاکرات کا امکان نہیں، اسرائیل اور اس کے حامیوں کو جوابدہ بنایا جائے گا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور باب المندب سمیت دیگر تمام محاذ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ عوام اور انقلاب کے راستے میں اپنی جان قربان کرنے کے لیے حاضر ہیں اور ہم کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ طاقت کے ساتھ اپنا راستہ جاری رکھیں گے یا شہید ہو جائیں گے۔ طاقت سے آگے بڑھیں یا شہادت ملے، دونوں صورتوں میں کامیابی ہماری ہی ہے۔ مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ میری جان ہمارے شہید رہبر کی جان سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔ ہم میدان میں ایماندار رہیں گے تو اللہ ہماری ضرور مدد کرے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
نیتن یاہو کا اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان کے علاقوں پر بمباری کا حکم
تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے ضاحیہ پر بمباری کا حکم دے دیا، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں میں شہریوں کو جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 7 دیہات کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ہومین الفوقا، بنافول، عرب سالم، رومین، عازہ، ارکی اور جباع شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کےترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ ان دیہات کے مکین فوری طور پر کم از کم 1,000 میٹر دور منتقل ہوجائیں کیونکہ اسرائیل ان علاقوں میں حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ کو خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر حزب اللّٰہ نےاسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھے تو جوابا ٹاؤن ضاحیہ پر حملے کریں گے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ حکم ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر کشیدگی اور جھڑپوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے مقامی آبادی اور انسانی امدادی سرگرمیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
دوسری جانب حزب اللّہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی، ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 25 ہوگئی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون سے رابطے کیے، امریکا نے پہلے حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل پر حملے روکنے، جواب میں اسرائیل کے بیروت میں حملے روکنے کی تجویز دی ہے۔ جرمنی، برطانیہ، مصر اور قطر نے اسرائیل سے حملے روکنے، لبنانی علاقوں سے مکمل انخلا کا مطالبہ کردیا، فرانس نے اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز میں بڑا اقدام
تہران، ایران نے عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز سے متعلق بڑا اقدام اٹھایا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ صرف ایران اور عمان وہ 2 ملک ہیں، جنہیں آبنائے ہُرمُز پر خود مختاری کے استعمال کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے آبی گزرگاہ میں ٹریفک اور نیویگیشن کے کنٹرول کا نیا ضابطہ عمل نافذ کیا ہے اور یہ انتظامات عمان کو اعتماد میں لے کر کیے گئے ہیں۔
کاظم غریب آبادی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے عمان پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں کی پروا نہ کرے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اگر عمان نے آبنائے ہُرمُز پر دوسرے ملکوں کی طرح برتاو نہ کیا تو وہ اسے تباہ کردیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا2 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
ہندوستان1 week agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا1 week agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
دنیا6 days agoجس طرح بھی ممکن ہو آبنائے ہرمز نے کھلنا ہی ہے، امریکی وزیر خارجہ
ہندوستان1 week agoایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی
دنیا2 days agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا3 days agoامریکہ اسرائیل کے تمام جرائم میں شریک ہے: ترجمان ایرانی دفترِ خارجہ
































































































