تازہ ترین
پارلیمانی بجٹ اجلاس: حزب اختلاف کا اندر ہنگامہ، باہر احتجاج

تاہم ڈیڑھ منٹ تک میز تھپتھپانے کا شور گونجتا رہا
سرینگر: پارلیمانی بجٹ اجلاس کے پہلے ہی روز کئی معاملات پر حزب اختلاف نے پار لیمنٹ کے اندر ہنگامہ بپا کیا ہے اور باہر احتجاج کیا۔اپوزیشن کے اراکین پار لیمنٹ سی سی اے،این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔کشمیر نیوز سروس(کے این ایس) مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق بجٹ اجلاس سے قبل صدر رام ناتھ کووند نے پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔
اس دوران انہوں نے شہریت ترمیمی قانون کو مودی حکومت کی اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح سے حکومت نے مہاتما گاندھی کے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اپنے خطاب کے دوران شہریت ترمیمی قانون کا ذکر کیا تو برسر اقتدار نے میز بجا کر اس کا استقبال کیا جس سے مرکزی ہال کی گونج اٹھا اور صدر کو اپنے خطاب کے دوران کچھ دیر کیلئے رکنا پڑا لیکن اپوزیشن نے اس کی مخالفت کی جس کی وجہ سے خطاب میں رخنہ پڑا۔کووند نے پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے پہلے دن دونوں ایوانوں کی مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو یاد کیا اور پارلیمنٹ میں پچھلے دنوں پاس شہریت ترمیمی قانون کا ذکر کیا جس میں پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش میں مذہبی استحصال کی وجہ سے 31دسمبر 2014 تک ہندوستان آئے ہندو،سکھ،جین،بودھ،عیسائی اور پارسی طبقے کے لوگوں کو شہریت دینے کا التزام ہے۔
اس کے ذکر پر وزیراعظم نریندرمودی سمیت پوری برسراقتدار پارٹی نے دو بار زوردار طریقے سے میز تھپتھپاکر خیر مقدم کیا۔ تقریباً ڈیڑھ منٹ تک مرکزی ہال میں ان کے میز تھپتھپانے کا شور گونجتا رہا۔ اس وجہ سے صدر کو تین بار رکنا پڑا۔ اس پر اپوزیشن نے احتجاج کے طورپر شور مچایا جس کی وجہ سے ایک بار پھر خطاب میں رخنہ پڑا۔اس سے قبل کانگریس لیڈران نے پارٹی سرپرست سونیا گاندھی کی قیادت میں پار لیمنٹ احاطے میں سی سی اے،این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کیا۔بجٹ اجلاس کے پہلے روز حزب اختلاف کے ممبران پار لیمنٹ پار لیمنٹ کے احاطے میں واقع یاد گار مہاتما گاندھی کے نزدیک جمع ہوئے،جہاں انہوں نے حکومتی فیصلوں کے خلاف احتجاج کیا۔انہوں نے سی سی اے،این آر سی اور این پی آر کے خلاف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔(کےاین ایس)
دنیا
سعودی عرب اور ایرانی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ
ریاض، سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ایران کے ہم منصب عباس عراقچی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس دوران علاقائی صورتحال اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا رابطے کے دوران حالیہ علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے جاری سفارتی کوششوں پر بات کی گئی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی پیش رفت، تنازع کے خاتمے اور کشیدگی میں کمی کے حوالے سے تہران کے موقف سے آگاہ کیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ سے افغان ہم منصب امیر خان متقی نے بھی رابطہ کیا، وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
کیجریوال نے ریکیوزل درخواست مسترد ہونے کے بعد جج سورن کانتا کی عدالت میں پیش ہونے سے انکار کیا
نئی دہلی، دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ایکسائز کیس میں سماعت سے ہٹںے کی (ریکیوزل) درخواست مسترد ہونے کے بعد جسٹس سورن کانتا شرما کی عدالت میں ذاتی طور سے یا اپنے وکیل کے ذریعہ پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔
یہ پیش رفت جسٹس شرما کے اس تفصیلی حکم کے چند دن بعد ہوئی ہے جس میں انہوں نے کیس کی سماعت سے ہٹنے سے انکار کردیاتھا۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ ’دباؤ میں جھکنے سے انصاف نہیں ملتا‘ اور جج کسی مدعی کے بے بنیاد اندیشوں کی بنیاد پر خود کو سماعت سے الگ نہیں کرسکتے۔
جسٹس شرما نے یہ بھی تبصرہ کیا تھا کہ ان پر ذاتی حملے عدلیہ پر حملے کے مترادف ہیں اور درخواست کو ’اندازوں‘ اور ’مبینہ جھکاؤ‘ پر مبنی قراردیتے ہوئے خارج کردیا تھا۔
اس کے بعد، مسٹر کیجریوال نے خط لکھ کر کہا کہ انہوں نے اس عدالت سے ’انصاف ملنے کی امید کھودی ہے‘ اور مہاتما گاندھی کے ’ستیہ گرہ‘ کے راستے پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ انہوں نے اپنی ’ضمیرکی آواز‘ سننے کے بعد کیا ہے۔
کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کے باوجود، مسٹر کیجریوال نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
جنگیں چھیڑنے والے انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں: پوپ لیو
ویٹی کن سٹی، کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کا کہنا ہے کہ جنگیں چھیڑنے اور زمین کے وسائل پر قبضہ کرنے والے دراصل انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چرنوبل ایٹمی حادثے کی 40ویں برسی کے موقع پر اپنے ہفتہ وار خطاب میں پوپ لیو نے خبردار کیا کہ ایٹمی توانائی کا استعمال انتہائی ذمہ داری اور دانشمندی کے ساتھ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چرنوبل کا سانحہ آج بھی انسانیت کے اجتماعی شعور پر ایک گہرا اثر رکھتا ہے اور یہ جدید طاقتور ٹیکنالوجی کے خطرات کی یاد دہانی ہے۔
پوپ لیو کا کہنا تھا کہ دنیا میں مختلف شکلوں میں چور موجود ہیں، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو جنگوں کو ہوا دیتے ہیں، وسائل کو لوٹتے ہیں یا برائی کو فروغ دیتے ہیں، اور اس طرح سب سے ایک پُرامن مستقبل چھین لیتے ہیں۔ پوپ نے امید ظاہر کی کہ عالمی سطح پر فیصلے کرتے وقت عقل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے گا تاکہ ایٹمی طاقت کو صرف امن اور انسانی بھلائی کے لیے استعمال کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ چرنوبل کا سانحہ دنیا کا بدترین ایٹمی حادثہ تھا جس کے اثرات آج بھی محسوس ہوتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر3 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا7 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا6 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دنیا1 week agoکویت ایئرویز کا ڈھاکہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
دنیا1 week agoایرانی پولیس کی بڑی کارروائی: 100 سے زائد دہشت گرد گرفتار، ہزاروں ہتھیار برآمد
دنیا1 week agoامریکہ اور اسرائیل کا خیال تھا دو تین روز میں ہمارا کام تمام کر دیں گے:ایران
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کا دوبارہ کھلنا خوش آئند ہے: آسٹریلوی وزیراعظم
دنیا6 days agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
دنیا1 week agoایران کی بحریہ دشمنوں کو نئی اور تلخ شکست دینے کیلئے مکمل تیار: مجتبیٰ خامنہ ای
دنیا1 week agoمثبت چیزیں ہونے والی ہیں، کوئی ذہین شخص وائٹ ہاؤس آ رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ




































































































