پاکستان
پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے مشرق وسطی کے اہم دورے

خبراردو:
وزیراعظم عمران خان آج پیر کے روز بحرین کے دورے پر پہنچے ہیں، جہاں ان کا استقبال شاہ حماد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ نے کیا۔ وہ بحرین کے قومی دن پر بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے گیے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو بحرین کا اعلٰی ترین سول ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان اس دورے کے دوران اپنے وفد کے ہمراہ بحرین کے شاہ حماد بن عیسی سے خصوصی دو طرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔ اس موقع پر دونوں مما لک کے اعلی سطحی وفود کے درمیان سیاسی، تجارتی، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔ گو وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بحرین کا یہ پہلا دورہ ہے لیکن اس سے قبل وہ سعودی عرب کے دورے پر تھے۔ ہفتے کے روز ان کی ملاقات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہوئی تھی۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے اسے معمول کا ایک دورہ قرار دیا۔
مشرق وسطی اور پاکستان کی تزویراتی اور جغرافیائی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیراعظم کے حالیہ دورے قابل ذکر ہیں۔ وزیراعظم نے رواں سال میں مشرق وسطی کے کئی ممالک کے دورے کیے، جن میں ایران، سعودی عرب، ترکی اور ملائیشیا شامل ہیں۔ سعودی عرب کا ان کا یہ چوتھا دورہ تھا۔ اکتوبر کے مہینے میں دورہ ایران کے دو دن بعد وہ سعودی عرب گئے تھے ۔ ایران کے دورے میں ان کی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی اور ایرانی صدر حسن روحانی سے بات چیت ہوئی تھی۔
اُس وقت سعودی عرب اور ایران کے بیچ سعودی آئل ریفائنری پر حملے کے بعد تعلقات کشیدہ تھے اور امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو اس حملے پر ذمہ دار ٹھہرا کر معاشی پابندیوں کی بات کی تھی۔ اس دوران یہ باز گشت بھی سنائی دی کہ پاکستان، ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کو معمول کی سطح پر لانے کی کوششں کر رہا ہے اور عمران خان مسلم ممالک کے سربراہان کو اس خطے کی معاشی ترقی اور سلامتی کے ایجنڈے پر اکٹھا کرنے کے خواہاں بھی ہیں۔
کیا پاکستان ایران اور سعودی عرب کشیدگی کو ختم کرا سکتا ہے ؟
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے مشرق وسطی کے مسلسل دوروں کی اہمیت پر سینئر تجزیہ نگار اور مصنف امتیاز گل نے ڈی ڈبلیو سے خصوصی بات کی ان کا کہنا تھا،” کوئی مانے یا نہ مانے پاکستان ایک اہم ملک ہے۔ جب بھی دوسرے ممالک کے درمیان مسئلہ ہوتا ہے پاکستان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ایک پل کا کردار ادا کرے۔ معاملات اگر سنوارے نہ بھی جا سکیں لیکن کم از کم پاکستان کی کوششوں سے مسلم ممالک کے تعلقات میں ٹھہراؤ ضرور آجاتا ہے۔ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کی بہتری کے لیے وزیراعظم نے پہلے بھی کوششیں کی تھیں۔ اس دوران پاکستان ایک بیلینسنگ فیکٹر کے طور پر سامنے آیا ہے۔ حالیہ دورے میں بھی ہو سکتا ہے کہ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو ملائیشیا کی کانفرنس میں شرکت پر آمادہ کر لیا ہو۔‘‘
اس سوال پر کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے دورے پر سعودی عرب میں دو ہزار پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی بات کی تھی لیکن ابھی تک دو ہزار قیدیوں میں سے ایک سو سے بھی کم قیدیوں کی رہائی ممکن ہو سکی اور ماضی میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ محمد بن سلمان ایران کے ساتھ تصفیے اور پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کے مشترکہ چینل کھولنے پر ناراض ہیں۔
اس کے جواب میں امتیاز گل کا کہنا تھا،” تمام نہیں لیکن کچھ قیدی تو رہا ہوئے ہیں۔ صرف عمران خان کے کہنے پر سعودی عرب کے نظام کو تلپٹ نہیں کیا جا سکتا۔ آج کا سعودی عرب ایک مختلف سعودی عرب ہے۔ موجودہ ولی عہد نے اس سعودی عرب کو ایک نئی جہت پر ڈالا ہے۔ اب خواتین کو وہ حقوق دیے جا ریے ہیں جو پہلے ان کے پاس نہیں تھے۔ ثقافتی اور معاشرتی سطح پر لوگوں کو آزادی ملی ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ نئی سوچ رکھنے والے رہنما ایسی کسی بات پر ناراض ہوں گے۔ سابقہ سعودی حکمرانوں کے تعلقات امریکا سے بہت گہرے تھے۔ موجودہ ولی عہد کے امریکا سے تعلقات اقتصادی بنیادوں پر مبنی ہیں۔ پاکستان کے لیے سعودی عرب، ترکی، ملائیشیا، ایران، بحرین اور دیگر مسلمان ملک غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں۔ یہ مسلم ممالک پاکستان کی مالی مدد میں پیش پیش رہتے ہیں۔ اس بار بھی پاکستان کو ان ہی عرب مسلم ممالک نے مالی امداد فراہم کی ہے۔ پاکستان خطے کی ایک اہم ضرورت ہے اس بات کو تسلیم کرنا ہو گا۔‘‘
پاکستان
بلوچستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق
کوئٹہ،بلوچستان کے ضلع ژوب میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بس گہری کھائی میں گرنے سے 39 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے رفیق ژوب مطابق حادثہ شیرانی کے علاقے دانہ سر میں اس وقت پیش آیا، جب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بس کے بریک فیل ہو گئے، جس کے نتیجے میں بس گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلع انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
حادثہ اتنا سنگین تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بس کے حصوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا پڑا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈی سی ژوب حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حادثے میں 16 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ باقی افراد نے امدادی سرگرمیوں اور اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، 29 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد، پاکستان نے افغانستان کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں کی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحد کے اندر ہونے والے مہلک حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ کاروائیوں کے نتیجے میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ “پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں تین اہداف کو انتہائی درست فضائی حملوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے”۔ تارڑ کے مطابق یہ فضائی حملے ایک وسیع آپریشن کا حصہ تھے جس میں پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔
انہوں نے کہا ہےکہ اس آپریشن کا ہدف جماعت الاحرار تھا جسے عموماً تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ رات کے وقت کی جانے والی یہ کارروائی کراچی میں ہفتے کے روز ہونے والے اور تین نیم فوجی اہلکار وں کی ہلاکت کا سبب بننے والےحملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سرحدی صوبوں میں حالیہ پُرتشدد واقعات بھی اس کارروائی کا سبب بنے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی آپریشن کیا جس کے بعد دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر “انتہائی درست حملے” کیے گئے، جن میں 29 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستان نے رواں مہینے کے آغاز میں کئے گئے حملے سمیت حالیہ مہینوں میں افغانستان کے اندر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحد اکتوبر میں تشدد میں اضافے کے بعد سے بڑی حد تک بند ہےاور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا
اسلام آباد،جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں اور تیسری عالمی جنگ کے بادل چھٹ گئے، پاکستان جمعہ 19 جون 2026، کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا، عظیم کامیابی پر مؤرخ پاکستان کا نام سنہرے حروف سے لکھے گا۔
شہباز شریف نے پیر کے روز کہا ہم بالآخر آنے والے جمعہ کو جنیوا میں امن معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھنے جا رہے ہیں۔
انھوں نے پیر کی صبح اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل اور گہری مذاکراتی کوششوں کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان 8 اپریل کو جنگ بندی کرانے میں کامیابی کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اور اب فریقین کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت الیکٹرانک طور پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، اور امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بھی ختم کر دی ہے جس کے سبب ایرانی تیل بردار بحری جہاز گزرنا شروع ہو گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا6 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا7 days agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان7 days agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا6 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا6 days agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
دنیا1 week agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
دنیا1 week agoایران میں زیرِ تعمیر بجلی گھر پر امریکی حملہ، جوہری توانائی ایجنسی کا بیان
ہندوستان6 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا1 week agoایرانی افواج دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آئی آر جی سی
جموں و کشمیر1 week agoریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر نیشنل کانفرنس کا دہلی میں احتجاج
دنیا1 week agoامریکہ کے پاس مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا کوئی جواز نہیں: اسماعیل بقائی
دنیا7 days agoامریکہ ایران کشیدگی میں کمی کی امید سے خام تیل کی قیمت کم ہوگئی








































































































