تازہ ترین
کرتارپور کاریڈور: ہندو پاک کے مابین دوسرے دور کی بات چیت آج ہوگی

خبراردو: کاریڈورکےلئےدونوں ممالک کےافسران کی 14 جولائی کودوسرے دورکی بات چیت ہوگی۔ اس میں مسافروں کی سہولت، تعداد اورزیروپوائنٹ کیسےکنکٹ کیا جائےکولےکربات چیت ہوگی۔
ہندوستان – پاکستان کے درمیان بن رہےکرتارپورکاریڈورکولےکرآج دونوں ممالک کے درمیان واگھہ میں دوطرفہ بات چیت ہوگی۔ دوسرے مرحلے کی اس بات چیت میں مسافروں کی سہولت، تعداد اورزیروپوائنٹ کنیکٹیوٹی اہم موضوع رہیں گے۔ میٹنگ میں دونوں ممالک کی سرحد کےدونوں طرف اوراس کاریڈورکے لئے جاری کام کی تفصیل بھی سونپی جاسکتی ہے۔ ساتھ ہی میٹنگ میں غوروخوض ہوگا کہ کون کون سے عقیدتمند کرتارپورمیں گرودوارہ دربارصاحب جاسکیں گے۔ کون کون سے دستاویزضروری ہوں گے اورکیا یہ ویزا سے آزاد ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی طرف سے اس کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔
کرتارپورکاریڈورپرجوپیسنجرٹرمنل بن رہا ہے۔ وہاں 500 گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت رہے گی۔ اس جدید ٹرمنل میں ایئرپورٹ کی طرح تمام جدید سہولیات دستیاب ہوں گی۔ مانا جا رہا ہےکہ تہوارکےدن بھیڑزیادہ رہےگی۔ تہوارمیں مسافروں کی تعداد 5000 تک پہنچ سکتی ہے۔ ایسے میں ان کےلئےخاص لاونج بنایا جارہا ہے۔
ہندوستانی حکومت کی طرف سےکاریڈورکوبنانے کےلئے30 انجینئراور200 سے زیادہ مزدورلگائے گئے ہیں۔ پری فیبریکیٹیڈ اسٹیل اسٹرکچرسے پیسنجرٹرمنل تیارکیا جارہا ہے۔ این ایچ اے آئی روڈ تیارکرنے میں مصروف ہے۔ ہندوستان کی طرف سے 60 فیصد سے زیادہ کام پورا ہوچکا ہے۔
کرتارپورکاریڈورکی سڑک ہوگی 4 لین
کاریڈورکی سڑک 4 لین کی ہوگی، جس میں سروس لین بھی ہوگی۔ سڑک کے ساتھ ہی پیسنجر ٹرمنل پرسی سی ٹی وی کیمرے لگائے جارہے ہیں۔ دونوں جگہ پنجابی تہذیب وثقافت کی جھلک دکھانےکےلئےملک وبیرون ملک سے ماہرین کی مدد لی جارہی ہے۔ ہندوستان کے دوردرازعلاقوں سےٹرمنل تک لوگوں کوآسانی سے پہنچانے کےلئےخاص بسیں چلائی جائیں گی۔ یہ کاریڈور4.7 کلو میٹرطویل ہے۔
پاکستان کی طرف سے پل کا کام ابھی نہیں ہوا مکمل
کاریڈورکے درمیان 320 میٹرکا فلڈ ایریا ہے، جس پرہندوستان کی طرف سے پل بنایا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان ہوئے معاہدے کے مطابق ہندوستان کو70 میٹرکا پل بنانا ہے، جبکہ پاکستان کو 250 میٹرکا پل بنانا ہے۔ ہندوستانی حکومت نے اپنی طرف سے پل بنانےکا کام شروع کردیا ہے۔ وہیں پاکستان کی طرف سے پل کےبجائےمٹی سے راستہ بنانے کی بات کی جارہی ہے۔ آج کی میٹنگ میں اس مسئلے پربھی بات ہوسکتی ہے۔
جموں و کشمیر
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی ‘نشہ مکت جموں و کشمیر مہم’ کے جذبے کو اپنانے کی اپیل
جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز منشیات کے استعمال کے خلاف اجتماعی کارروائی کی زوردار اپیل کی اور اعلان کیا کہ منشیات کے خلاف اس جنگ میں “اتحاد ہماری ڈھال ہوگی اور عزم ہمارا ہتھیار”۔
ادھم پور میں منعقدہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر مہم’ کے دوران ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ خطے کے نوجوانوں کی حفاظت، خاندانوں کو مضبوط بنانے اور نشے کی گرفت سے آزاد مستقبل کی تعمیر کے لیے متحد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’آئیے ہم ایک ایسا جموں و کشمیر بنانے کا عزم کریں جہاں نوجوان اپنا آزاد مستقبل خود لکھیں، خاندان سلامت رہیں، معاشرہ ترقی کرے اور امیدیں پھر سے پروان چڑھیں۔ ہم اپنے نوجوانوں اور اپنے مستقبل کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہیں۔‘‘ْ
انہوں نے مزید کہا کہ ’’نشے کی اس لعنت کے خلاف لڑائی تمام اختلافات سے بالا تر ہو کر یکجہتی کا مطالبہ کرتی ہے۔ جموں و کشمیر کے شہریوں کے طور پر، ہمیں اپنے نوجوانوں کو بچانے، خاندانوں کو طاقت دینے اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے اپنے مشترکہ فرض کے لیے متحد ہونے کا عہد کرنا چاہیے۔”
ہزاروں مقامی باشندوں کے ساتھ پد یاترا میں شرکت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے ہر شہری سے گزارش کی کہ وہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر مہم’ کو منشیات کے خلاف ایک مشترکہ جنگ کے طور پر دیکھیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سب کو مل کر یہ لڑائی جیتنی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’’جموں و کشمیر ہمارے معاشرے کو کھوکھلا کرنے والے نشے کے خطرے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے نئی طاقت کے ساتھ کھڑا ہو رہا ہے۔ ہم اپنے نوجوانوں کو اس کی گرفت سے بچانے کی قسم کھاتے ہیں۔ میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ہماری سرزمین کے حوصلے پست نہیں ہونے دیے جائیں گے۔ یہ وقت معاشرے کے جاگنے، مقابلہ کرنے اور فتح حاصل کرنے کا ہے۔”
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ منشیات کے خلاف یہ لڑائی کوئی بھی اتھارٹی اکیلے نہیں لڑ سکتی اور یہ جذبہ ہر دل میں پیدا ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادھم پور کا ہر گاؤں، محلہ اور شہر مزاحمت کا قلعہ بن جائے۔ ہر گھر ایک چوکس محاذ کے طور پر کھڑا ہو۔ میں ہر رہائشی سے اس نیک کام میں ایک جنگجو کے طور پر شامل ہونے کی اپیل کرتا ہوں۔”
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ معاشرے کے ہر طبقے کو ‘نشہ مکت جموں و کشمیر مہم’ کے جذبے کو اپنانا چاہیے، تاکہ تاریخ میں یہ درج ہو سکے کہ 27 اپریل کو ادھم پور میں امید، اتحاد اور پختہ عزم کی شمع روشن کی گئی تھی۔ ہر خاندان کو اٹھ کھڑا ہونا چاہیے، یہ یقینی بناتے ہوئے کہ تاریخ ادھم پور کے متحد موقف، متحد لڑائی اور متحد جیت کو یاد رکھے جو کہ قوم کی تعمیر کے لیے وقف ایک منشیات سے پاک کل کی وراثت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ’’آنے والے 83 دنوں میں، آئیے ہم معاشرے کے نظریے کو بدلیں اور نشے کے جال میں پھنسے لوگوں کے ساتھ متاثرین جیسا سلوک کریں، جو حقارت کے نہیں بلکہ ہمدردی کے مستحق ہیں۔ بحالی کے ذریعے ان کے وقار کو بحال کیا جانا چاہیے اور انہیں دوبارہ معاشرے کے مرکزی دھارے سے جوڑنا چاہیے۔ اجتماعی توانائی کو اس مہم کی طاقت بننے دیں۔ آگاہی کو جوابدہی میں بدلیں، عوامی شرکت کو بڑھائیں اور اس لڑائی کی قیادت میں خواتین اور نوجوانوں کا کلیدی کردار ہونا چاہیے۔”
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ نشے کے خطرے کے خلاف یہ جنگ کئی مراحل میں چلے گی، جن میں سے ہر مرحلہ ہمت اور لگن کا تقاضا کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بیداری مہمات کے ذریعے خاندانوں کو منشیات کی لت کی علامات اور اس کے خطرات کے بارے میں تعلیم دی جانی چاہیے اور انہیں یہ یاد دلایا جانا چاہیے کہ یہ خطرہ دور نہیں بلکہ ہمارے درمیان ہی موجود ہے۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے ‘نشہ مکت جموں و کشمیر مہم’ کے تحت ایک ‘اینٹی ڈرگ اویرنس بائیک ریلی’ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور ‘منی اولمپکس’ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے منشیات کے زہر سے چھٹکارا پانے والے افراد کو ایکسپٹنس لیٹر بھی سونپے اور ‘نشہ مکت آئیڈیاز چیمپئن شپ’ کے فاتح کو اعزاز سے نوازا۔
یو این آئی۔ م ع
دنیا
اسلام آباد کا دورہ انتہائی مفید رہا، حکام کے ساتھ مثبت مشاورت ہوئی: ایرانی وزیرِ خارجہ
ماسکو، ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کا دورہ انتہائی مفید رہا، دورۂ اسلام آباد میں حکام کے ساتھ مثبت مشاورت ہوئی۔
روس پہنچنے پر ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اور ماسکو کے درمیان علاقائی اور عالمی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کے مقصد سے روس آیا ہوں، روسی صدر ولادیمیر پوتن سے آج ملاقات ہو گی۔
عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ روسی صدر سے ملاقات میں جنگ کی پیش رفت اور موجودہ صورتِ حال کا جائزہ لینے کا اچھا موقع ہو گا، یقین ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مشاورت اور ہم آہنگی خاص اہمیت کی حامل ہو گی۔ پاکستان و عمان کے دوروں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ دورۂ اسلام آباد میں حکام نے ماضی کے واقعات اور ان مخصوص حالات کا جائزہ لیا جن کے تحت ایران امریکہ مذاکرات جاری رہ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دورۂ عمان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان آبنائے ہرمز پر بات چیت ہوئی، ایران اور عمان آبنائے ہرمز کے ساحلی ممالک ہیں، اس لیے باہمی مشاورت ناگزیر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خاص طور پر اس وقت جب اس گزر گاہ سے محفوظ آمد و رفت ایک اہم عالمی مسئلہ بن چکی ہے، آبنائے ہرمز کے ساحلی ممالک ہونے کے ناتے باہمی مفادات کے تحفظ کے لیے بات چیت کرنا فطری ہے۔ ایران کے وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2 ساحلی ممالک کے ناتے ہمیں ہر ممکن اقدام میں ہم آہنگی برقرار رکھنی چاہیے، دونوں کے مفادات اسی میں ہیں، ایران اور عمان کے درمیان اعلیٰ سطح کا اتفاق پایا جاتا ہے، دونوں ممالک متفق ہیں کہ ماہرین کی سطح پر بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
تہران، ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے نئی شرائط رکھ دیں۔
ایران نے نئی شرائط میں جوہری مذاکرات کو اگلے مرحلے تک مؤخر کرنے کی بات شامل کی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوس نے ایک امریکی عہدیدار اور معاملے سے باخبر 2 ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکہ کو آبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی اور جنگ کے خاتمے سے متعلق ایک نئی تجویز پیش کی ہے، جس میں جوہری مذاکرات کو بعد کے مرحلے تک مؤخر کرنے کی بات شامل کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے یہ پیشکش پاکستانی ثالثوں کے ذریعے کی ہے۔ ایکسیوس نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدہ طے پانے اور ایرانی بندرگاہوں پر امریکی پابندیوں کے خاتمے کی صورت میں ٹرمپ کے پاس کوئی حقیقی دباؤ باقی نہیں رہے گا کہ وہ ایران کو افزودہ یورینیئم کے ذخیرے سے دستبردار ہونے اور کم از کم ایک دہائی تک یورینیئم کی افزودگی معطل کرنے پر آمادہ کر سکیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر3 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا6 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دنیا1 week agoایرانی پولیس کی بڑی کارروائی: 100 سے زائد دہشت گرد گرفتار، ہزاروں ہتھیار برآمد
دنیا6 days agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
دنیا1 week agoشہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر
دنیا1 week agoامریکہ نیٹو سے دستبردار نہیں ہو گا، نیٹو سیکرٹری جنرل کا دعویٰ
دنیا1 week agoامریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ زیادہ دور نہیں
دنیا6 days agoٹرمپ امریکہ کو ایک اور تباہ کن ڈیل میں نہیں جھونکیں گے: وائٹ ہاؤس
دنیا6 days agoایرانی عوام کے حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں








































































































