تازہ ترین
کشمیری نوجوانوں کو غلط پروپگنڈا کے ذریعے انتہا پسندی کی جانب دھکیلا جارہا ہے:جنرل بپن راوت،دہشت گردوں اور اُنکے معاونین کے خلاف سخت اسٹینڈ لینے کی ضرورت: سشما سوراج

خبراردو:
فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے دہشت گردی کو جنگ و جدل کی نئی شکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو غلط اطلاعات کی بنیاد پر انتہا پسندی کی جانب دھکیلا جارہا ہے۔ادھر وزیر خارجہ سشما سوراج نے مباحثہ میں حصہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردوں اور اُن کی معاونین کے خلاف کڑا رخ اپنانے کی ضرورت ہے کیوں کہ کوئی بھی ملک دہشت گردی کے خطرے سے محفوظ نہیں ہے۔
فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے مباحثہ کے دوران اس بات کا اظہار کیا کہ موجودہ صورتحال میں دہشت گردی کو جنگ و جدل کی نئی شکل کے طور پر متعارف کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور ایک راکشس کی طرح پھیل رہا ہے جس کے نتیجے میں نوجوان نسل کے ذہن میں شکوک و شبہات پیدا کئے جارہے ہیں۔ فوجی سربراہ نے بتایا کہ کشمیری نوجوانوں کے ذہنوں میں شکوک و شبہات پیدا کئے جارہے ہیں اور غلط اطلاعات کے بنیاد پر انہیں انتہا پسندی کی جانب دھکیلا جارہا ہے۔
پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی جیسے ناسور کو کچھ ممالک قومی پالیسی کے طور پر اپنائے ہوئے ہیں جس کے ذریعے وہ معصوم نوجوانوں کو ورغلا کر اُن کے ذہنوں میں ملک کے تئیں شکوک و شبہات پید اکررہے ہیں۔ جنرل بپن راوت نے بتایا کہ موجودہ حالات میں شرپسند عناصر سوشل میڈیا کا استعمال کرکے نوجوانوں کو انتہا پسندی کی جانب دھکیل رہے ہیں جس پر قابو پانا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان اور ریاست جموں وکشمیر میں نوجوانوں کو انتہا پسندی کی طرف دھکیلنے کے لیے بڑے پیمانے پر ان کے ذہنوں میں غلط اطلاعات ٹھونسی جانے کے علاوہ نوجوانوں کو مذہب سے متعلق غلط جانکاری دی جارہی ہے جس کے نتیجے میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بڑی تعداد جنگجوئیت اختیار کررہی ہے۔ انہوں نے پاکستان کا نام لیے بغیر بتایا کہ اس طرح کی صورتحال تب تک جاری رہنے کا امکان ہے جب تک دہشت گردوں کی پشت پناہی کرانے والے ممالک دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جنگ و جدل کی دوسری شکل ہے اور اس طرح کا طریق کار کمزور ملک صرف اپنے سیاسی مفادات کی تکمیل کے لیے استعمال کررہا ہے۔
افغانستان کی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے جنرل بپن راوت نے بتایا کہ طالبان کے ساتھ بلامشروط افہام و تفہیم کے ساتھ مسائل ہونے چاہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے طالبان کو ہمیشہ اپنی مفاد کے لیے استعمال کیا لہٰذا ہمیں افغانستان کی صورتحال پر لازمی طور پر فکر مند رہنا چاہیے۔ادھر مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج نے رائیسانہ ڈائیلاگ میں ایک مباحثے کے دوران اس بات کو واضح کیا کہ وہ کوئی بھی ملک بیرونی دہشت گردی سے محفوظ نہیں ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ دہشت گردی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جو ملک بھی دہشت گردی کوحمایت کرے گا اس کے خلاف سختی سے نمٹا جانا چاہیے۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ بھارت کا دہشت گردی کے خلاف اسٹینڈ لینا نہ صرف بھارت کے حق میں ہے بلکہ اس سے پوری دنیا کو فائدہ حاصل ہوگا تاکہ عالمی سطح پر امن او رخوشحالی کا قیام ممکن ہوجائے۔دنیا کو درپیش چیلینج پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی الوقت دنیا کو سب سے بڑا چیلینج دہشت گردی سے نمٹنا ہے۔ ایک وقت ایسا تھا جب بھارت دہشت گردی پر بات کرتا تھاتب چند ممالک اسے امن و قانون کی صورتحال سے تعبیر کرتے تھے تاہم موجودہ صورتحال میں کوئی بھی ملک دہشت گردی کے خطرے سے محفوظ و مامون نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چند ممالک اپنے سیاسی فائدے کے حصول کی خاطر دہشت گردی کو پروان چڑھانے میں ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دور جدید کی ڈیجیٹل دنیا میں دہشت گردی اورانتہا پسندی ایک بہت بڑا خطرہ ہے جس سے نمٹنا وقت کی اولین ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 1996میں بھارت نے اقوام متحدہ میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ٹھوس دستاویز پیش کی تاہم بہت سے ممالک اس کو سمجھنے سے قاصر رہے۔ وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ دہشت گرد اور اُن کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کے خلاف کڑا رخ اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ پوری دنیا میں امن و سکون کا ماحول پیدا ہو۔
دنیا
ایران نے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا
تہران، ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں مذاکرات کا امکان نہیں، اسرائیل اور اس کے حامیوں کو جوابدہ بنایا جائے گا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور باب المندب سمیت دیگر تمام محاذ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ عوام اور انقلاب کے راستے میں اپنی جان قربان کرنے کے لیے حاضر ہیں اور ہم کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ طاقت کے ساتھ اپنا راستہ جاری رکھیں گے یا شہید ہو جائیں گے۔ طاقت سے آگے بڑھیں یا شہادت ملے، دونوں صورتوں میں کامیابی ہماری ہی ہے۔ مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ میری جان ہمارے شہید رہبر کی جان سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔ ہم میدان میں ایماندار رہیں گے تو اللہ ہماری ضرور مدد کرے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
نیتن یاہو کا اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان کے علاقوں پر بمباری کا حکم
تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے ضاحیہ پر بمباری کا حکم دے دیا، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں میں شہریوں کو جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 7 دیہات کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ہومین الفوقا، بنافول، عرب سالم، رومین، عازہ، ارکی اور جباع شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کےترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ ان دیہات کے مکین فوری طور پر کم از کم 1,000 میٹر دور منتقل ہوجائیں کیونکہ اسرائیل ان علاقوں میں حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ کو خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر حزب اللّٰہ نےاسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھے تو جوابا ٹاؤن ضاحیہ پر حملے کریں گے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ حکم ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر کشیدگی اور جھڑپوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے مقامی آبادی اور انسانی امدادی سرگرمیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
دوسری جانب حزب اللّہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی، ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 25 ہوگئی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون سے رابطے کیے، امریکا نے پہلے حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل پر حملے روکنے، جواب میں اسرائیل کے بیروت میں حملے روکنے کی تجویز دی ہے۔ جرمنی، برطانیہ، مصر اور قطر نے اسرائیل سے حملے روکنے، لبنانی علاقوں سے مکمل انخلا کا مطالبہ کردیا، فرانس نے اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز میں بڑا اقدام
تہران، ایران نے عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز سے متعلق بڑا اقدام اٹھایا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ صرف ایران اور عمان وہ 2 ملک ہیں، جنہیں آبنائے ہُرمُز پر خود مختاری کے استعمال کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے آبی گزرگاہ میں ٹریفک اور نیویگیشن کے کنٹرول کا نیا ضابطہ عمل نافذ کیا ہے اور یہ انتظامات عمان کو اعتماد میں لے کر کیے گئے ہیں۔
کاظم غریب آبادی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے عمان پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں کی پروا نہ کرے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اگر عمان نے آبنائے ہُرمُز پر دوسرے ملکوں کی طرح برتاو نہ کیا تو وہ اسے تباہ کردیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا2 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
ہندوستان1 week agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا1 week agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
ہندوستان1 week agoایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی
دنیا2 days agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا6 days agoجس طرح بھی ممکن ہو آبنائے ہرمز نے کھلنا ہی ہے، امریکی وزیر خارجہ
دنیا3 days agoامریکہ اسرائیل کے تمام جرائم میں شریک ہے: ترجمان ایرانی دفترِ خارجہ
































































































