تازہ ترین
کشمیری پنڈتوں کو دوبارہ کشمیر میں بسایا جائےگا: رام مادھو

خبراردو: بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور کشمیر اُمور کے ماہر رام مادھو نے پارٹی کے مو¿قف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی وادی واپسی سے متعلق پارٹی ہر ممکن اقدام اُٹھائے گی۔
بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور کشمیر اُمور کے ماہر رام مادھو نے گاندربل میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کےساتھ بات چیت کرتے ہوئے پارٹی کے موقف کا ایک بار پھر اعادہ کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیری پنڈتوں کی وادی واپسی سے متعلق بی جے پی ہر ممکن اقدام اُٹھائے گی۔انہوں نے بتایا کہ گاندربل میں واقع تولہ مولہ علاقے میں ماتا کھیر بھوانی کا مندر کشمیری پنڈتوں سے وابستہ ہے اور یہاں آج پہنچے پر میں انتہائی خوش ہوں۔
رام مادھو کا کہنا تھا کہ ماتا کھیر بھوانی کشمیری پنڈتوں کا آستھان ہے۔ ہماری سرکار بھارتیہ جنتا پارٹی کی یہ کوشش رہے گی کہ 90کی دہائی میں وادی سے باہر چلے گئے کشمیری پنڈتوں کو واپس وادی لایا جائے۔ رام مادھو کے بقول کشمیری پنڈت یہاں کے سماج کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے لہٰذا اُن کی کشمیر واپسی سے متعلق بی جے پی ہر ممکن اقدام اُٹھائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ آج یہاں آنے کے دوران ہم لوگوں نے کشمیر میں امن، شانتی، وکاس اور سدبھاونا کی دعا کی اور ہمیں پراُمید ہیں کہ کشمیر میں حالات جلد پٹری پر لوٹ آئیں گے۔
دنیا
امریکہ تھاڈ اور پیٹریاٹ میزائلوں کی پیداوار بڑھائے گا، لاک ہیڈ کے ساتھ سات سالہ معاہدہ
واشنگٹن، امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے دفاعی سازوسامان بنانے والی کمپنی لاک ہیڈ کے ساتھ سات سالہ فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت تھاڈ فضائی دفاعی نظام اور پیٹریاٹ میزائلوں کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا۔
پینٹاگون کے مطابق معاہدے میں پیٹریاٹ میزائلوں کے اہم پرزوں کی تیاری بڑھانے اور ان کی صلاحیت میں مزید بہتری لانے کی شقیں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تھاڈ دفاعی نظام کی کارکردگی بہتر بنانے اور بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
اعلان کے مطابق بوئنگ اور ہنی ویل کی دفاعی پیداوار میں بھی اضافہ کیا جائے گا، جبکہ پی اے سی-3 ایم ایس ای میزائلوں کے پرزے بھی تیار کیے جائیں گے۔
مبصرین کے مطابق ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں اس معاہدے کا مقصد امریکی دفاعی ذخائر کو مضبوط بنانا اور جدید فضائی دفاعی نظام کی دستیابی یقینی بنانا ہے۔
پینٹاگون نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ دفاعی ہتھیاروں کی پیداوار میں اضافے کو ترجیح دے رہی ہے تاکہ ملک کی طویل مدتی دفاعی ضروریات پوری کی جا سکیں۔
یو این آئی۔ م س
جموں و کشمیر
گاندربل میں امرناتھ یاتریوں سے بھری بس حادثے کا شکار، 39 زائرین زخمی
سری نگر، جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں منگل کی صبح امرناتھ یاترا سے واپس آنے والے زائرین کی ایک بس سڑک سے پھسل کر حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 39 یاتری زخمی ہو گئے۔
سرکاری حکام کے مطابق یہ حادثہ سری نگر-لیہہ قومی شاہراہ پر ہری گنیوان، کنگن کے قریب خطرناک ایس موڑ پر پیش آیا۔
بس بالتل سے جموں جا رہی تھی اور اس میں سوار یاتری بابا برفانی کے مقدس گپھا مندر کے درشن کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔
حکام نے بتایا کہ پولیس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف)، مقامی رضاکاروں اور طبی عملے نے فوری طور پر ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔
انتظامیہ کی جانب سے تیار کی گئی ابتدائی فہرست کے مطابق بیشتر زخمیوں کے سر، سینے اور کمر پر چوٹیں آئی ہیں، جبکہ کئی افراد کے بازو، کلائی اور ٹانگوں میں فریکچر بھی ہوا ہے۔ زخمی یاتری راجستھان، مدھیہ پردیش، دہلی اور دیگر ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
ادھر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ بابا برفانی کے درشن کے بعد واپس آنے والے 39 یاتری اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر گاندربل اور محکمہ صحت کے حکام سے بات کر کے زخمی یاتریوں کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام زخمیوں کا شیرِ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس کے آئی ایم ایس) میں علاج جاری ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ متاثرین کو ہر ممکن امداد اور بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے زخمی یاتریوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
دریں اثنا، پیر کی دوپہر تک 4.22 لاکھ سے زائد عقیدت مند مقدس گپھا مندر میں درشن کر چکے ہیں۔ اس وقت امرناتھ یاترا بالتل راستے سے معمول کے مطابق جاری ہے، جبکہ پہلگام راستہ بحالی کا کام مکمل ہونے، مکمل معائنے اور محفوظ قرار دیے جانے تک بند رہے گا۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
آبنائے ہرمز میں حملوں کے نقصانات کی تلافی منجمد ایرانی اثاثوں سے کی جائے گی: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر ہونے والے حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کے لیے امریکہ اپنے کنٹرول میں موجود منجمد ایرانی اثاثوں سے رقم استعمال کرے گا۔
ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران یا اس سے منسلک عناصر کی کارروائیوں کا مالی بوجھ امریکی ٹیکس دہندگان پر نہیں ڈالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ جہازوں اور تجارتی سامان کے نقصانات کی ادائیگی منجمد ایرانی فنڈز سے کی جائے گی۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز میں حالیہ حملوں کے بعد عالمی بحری تجارت اور تیل کی ترسیل کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں، جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ اس منصوبے کی تفصیلات کو حتمی شکل دے رہا ہے، جس میں نقصانات کا تخمینہ، استعمال کی جانے والی رقم اور ادائیگی کے طریقہ کار کا تعین کیا جا رہا ہے۔
ایران کی جانب سے اس اعلان پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ماہرین کے مطابق اگر امریکہ منجمد ایرانی اثاثوں کو اس مقصد کے لیے استعمال کرتا ہے تو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ اس اقدام کے قانونی اور سفارتی اثرات پر بھی بین الاقوامی سطح پر بحث متوقع ہے۔
یو این آئی۔ م س
دنیا6 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا7 days agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان7 days agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا6 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoایران میں زیرِ تعمیر بجلی گھر پر امریکی حملہ، جوہری توانائی ایجنسی کا بیان
دنیا6 days agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
دنیا1 week agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
ہندوستان6 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا1 week agoایرانی افواج دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آئی آر جی سی
جموں و کشمیر1 week agoریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر نیشنل کانفرنس کا دہلی میں احتجاج
جموں و کشمیر7 days agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
ہندوستان5 days agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل






































































































