تازہ ترین
کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار،13 مارچ کو کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان

سری نگر،11 مارچ (یو این آئی) وادی کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار ہے اور شبانہ درجہ حرارت میں بھی بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 13 مارچ کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 14 سے17 مارچ تک موسم خشک مگر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں سے 18 سے21 مارچ تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران رک رک بارشیں ہونے کا بھی امکان ہے۔ادھر وادی میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بھی بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
دریں اثنا وادی میں ہفتے کو بھی صبح سے ہی دھوپ کھلی رہی جس سے جہاں لوگوں کو پارکوں وغیرہ میں بیٹھے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا وہیں دیہی علاقوں میں کسان اپنے اپنے میوہ باغوں اور کھیت کھلیانوں میں مختلف کاموں کے ساتھ مصروف عمل دیکھے گئے۔
دنیا
صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
سنگاپور، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی آ گئی ہے، ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت 101.40 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جب کہ برینٹ کروڈ آئل 107.70 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا۔
روئٹرز کے مطابق تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز کمی دیکھی گئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کے لیے اقدامات شروع کرے گا۔ تاہم امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی عدم موجودگی کے باعث قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار رہیں۔
برینٹ کروڈ فیوچرز 64 سینٹ یا 0.59 فی صد کمی کے بعد 107.53 ڈالر فی بیرل پر آئے، جب کہ جمعہ کو یہ 2.23 ڈالر کم ہو کر بند ہوئے تھے۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ آئل 84 سینٹ یا 0.82 فی صد کمی کے ساتھ 101.10 ڈالر فی بیرل پر پہنچا، جو جمعہ کو 3.13 ڈالر کی کمی کے بعد مزید نیچے آیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر دیا صدر ٹرمپ نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر لکھا ’’ایران، مشرق وسطیٰ اور امریکہ کے مفاد میں ہم نے ان ممالک کو بتایا ہے کہ ہم ان کے جہازوں کو ان محدود آبی راستوں سے محفوظ طریقے سے نکالنے میں رہنمائی کریں گے تاکہ وہ آزادانہ طور پر اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں۔‘‘
ادھر آبنائے ہرمز میں جہاز رانی تاحال محدود ہے اور کسی امن معاہدے کے آثار نظر نہیں آ رہے، جس کے باعث تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار ہیں۔ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات ہفتے کے آخر میں بھی جاری رہے، جہاں دونوں ممالک ایک دوسرے کے مؤقف کا جائزہ لے رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے تہران کے ساتھ جوہری معاہدے کو ترجیح قرار دیا ہے، جب کہ ایران نے تجویز دی ہے کہ جنگ کے خاتمے اور خلیجی جہاز رانی پر عائد پابندیوں کے خاتمے تک جوہری معاملات کو مؤخر کر دیا جائے۔ دوسری جانب اوپیک پلس نے اتوار کو اعلان کیا کہ وہ جون میں سات رکن ممالک کے لیے یومیہ 1 لاکھ 88 ہزار بیرل تیل کی پیداوار میں اضافہ کرے گا، جو مسلسل تیسرا ماہانہ اضافہ ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کے باعث اس اضافے کے عملی اثرات محدود رہ سکتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر دیا
واشنگٹن، امریکی صدرٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا ان کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ فریڈم” پیر سے شروع ہوگا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے غیر جانبدار ممالک کے بحری جہازوں کو گزارنے کے لیے آبنائے ہرمز میں مدد فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے جاری پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پھنسے غیر جانبدار ممالک کے جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لیے امریکہ ایک خصوصی انسانی ہمدردی پر مبنی آپریشن شروع کر رہا ہے، جسے “پروجیکٹ فریڈم” کا نام دیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنی پیغام میں لکھا کہ جن ممالک کا تنازع سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے ہم سے مدد مانگی ہے، غیر جانبدار ممالک کے جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کریں گے تاکہ وہ کاروبار کرسکیں۔
امریکی صدر نے بتایا کہ پروجیکٹ فریڈم پیر کی صبح مشرقِ وسطیٰ وقت کے مطابق شروع ہوگا، بحری جہازوں اور عملے کو آبنائے ہرمز سے بحفاظت نکالنے کی پوری کوشش کریں گے، ان کا کہنا ہے کہ محفوظ نیوی گیشن ہونے تک ہم ان ممالک کی پوری طرح مدد کرتے رہیں گے۔
غیرجانبدار ممالک نے ہم سے کہا کہ وہ آبنائے ہرمز میں پھنس گئے ہیں، وہاں پھنسنے والے متعدد ممالک بےقصور اور معصوم ہیں، ایسے غیرجانبدار ممالک کے جہاز بھی پھنسے ہیں جو ایران، مشرق وسطیٰ اور ہمارے لیے بھی اچھے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ میرے نمائندے ایران کے ساتھ بہت مثبت بات چیت کر رہے ہیں ایران سے ہماری بات چیت سب کے لیے مثبت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آبنائے ہرمز میں پھنسے بہت سے بحری جہازوں میں خوراک کی کمی ہے، اگر کسی نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
جے ڈی اے کی کارروائی، جموں میں رنگ روڈ کے قریب 15 سے زیادہ غیر قانونی ڈھانچے مسمار
جموں، جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ کوریڈور کے ساتھ 15 سے زائد غیر قانونی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا ہے۔
سرکاری ترجمان نے آج بتایا کہ جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے غیر مجاز تعمیرات کو روکنے اور منظم شہری ترقی کو یقینی بنانے کے لیے رنگ روڈ کوریڈور پر مسماری کی ایک بڑی مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران، 15 سے زائد ایسی غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا گیا جو متعلقہ حکام سے ضروری بلڈنگ پرمیشن حاصل کیے بغیر کھڑی کی گئی تھیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ عمارتیں منظور شدہ لینڈ یوز پالیسی اور بلڈنگ قوانین کی صریح خلاف ورزی تھیں۔” ابتدائی جائزوں سے معلوم ہوا ہے کہ یہ غیر مجاز تعمیرات عوامی تحفظ کے لیے سنگین خطرہ تھیں۔ ان میں سے کئی ڈھانچے یا تو تعمیراتی طور پر کمزور تھے یا انہوں نے حساس علاقوں پر قبضہ کر رکھا تھا، جس سے جان و مال کے نقصان کا خطرہ بڑھ گیا تھا، خاص طور پر قریبی رہائشی اور تجارتی مراکز کے لیے۔
مسماری کی یہ کارروائی جے ڈی اے کے انفورسمنٹ ونگ نے مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے انجام دی، تاکہ مہم کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے بغیر خوش اسلوبی سے مکمل ہو سکے۔
ترجمان نے بتایا کہ قانونی طریقہ کار کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو پہلے ہی نوٹس جاری کیے گئے تھے تاکہ انہیں ضوابط کی تعمیل کا مناسب موقع مل سکے۔ اتھارٹی نے جموں میں منظم ترقی کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ تعمیراتی اصولوں کی سختی سے پابندی کریں اور کسی بھی قسم کی تعمیر شروع کرنے سے پہلے ضروری اجازت نامے حاصل کریں۔
انہوں نے کہا کہ ’’غیر مجاز تعمیرات نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ عوامی تحفظ کو بھی خطرے میں ڈالتی ہیں اور شہر کی منظم ترقی میں رکاوٹ بنتی ہیں۔” ترجمان نے مزید واضح کیا کہ جے ڈی اے مستقبل میں بھی ایسی تمام خلاف ورزیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھے گی۔
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
ہندوستان1 week agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
دنیا7 days agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
دنیا1 week agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران
جموں و کشمیر6 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoپاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی
دنیا4 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا7 days agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
دنیا1 week agoامریکہ کے دوسرے ممالک پر فوجی حملے صرف تیل کے لیے ہیں: روس
دنیا1 week agoعباس عراقچی کے دورۂ پاکستان کے دوران جوہری معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی: ابراہیم عزیزی
جموں و کشمیر1 week agoکپواڑہ عدالت نے ڈی ایس پی کو بری کیا، سات پولیس اہلکاروں کے خلاف ٹرائل کا حکم











































































































