تازہ ترین
کشمیر: گلمرگ میں سرمائی کھیل 26 فروری سے شروع، تمام تیاریاں مکمل

وادی کشمیر کے مشہور زمانہ سکی ریزارٹ گلمرگ میں 26 فروری سے ‘کھیلو انڈیا’ کے نام سے شروع ہونے جا رہے سرمائی کھیلوں کے انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے
سری نگر: وادی کشمیر کے مشہور زمانہ سکی ریزارٹ گلمرگ میں 26 فروری سے ‘کھیلو انڈیا’ کے نام سے شروع ہونے جا رہے سرمائی کھیلوں کے انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشہور سکی ریزارٹ گلمرگ میں 26 فروری سے شروع ہونی والی ‘کھیلو انڈیا’ سرمائی کھیلوں کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرمائی کھیلوں کا یہ میگا ایونٹ 2 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔ قومی سطح کی ان کھیلوں کا اہتمام جموں و کشمیر وینٹر گیمز ایسوسی ایشن کی طرف کیا جا رہا ہے جنہیں جموں وکشمیر سپورٹس کونسل اور وزارت یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کا اشتراک حاصل ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ان کھیلوں کا افتتاح کریں گے۔ تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وزیر اعظم گلمرگ آئیں گے یا ویڈیو لنک کے ذریعے ان کھیلوں کا افتتاح کریں گے۔ دریں اثنا ضلع انتظامیہ بارہمولہ نے اس حکمنامے کو منسوخ کیا ہے جس میں ان کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور عہدیداروں کی گلمرگ کے ہوٹلوں میں پری بکنگ کو منسوخ کرنے کا حکم صادر کیا گیا تھا۔
انتظامیہ کے ایک عہدیدار کے مطابق کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو ہوٹلوں میں کمروں کی ضرورت کے پیش نظر پری بکنگ کے بارے میں جاری کئے گئے حکم نامہ کو منسوخ کیا گیا ہے۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ضلع انتظامیہ بارہمولہ کے اس حکمنامے کے ردعمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا: ‘یہ گیمز ہمارے کلینڈر میں ایک خوش آئند اضافہ ہیں لیکن حکومت کی طرف سے ان کھیلوں کو بہانہ بنا کر ہوٹل بکنگز کو منسوخ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے’۔
ادھر گلمرگ کے ہوٹل مالکان نے یہ میگا ایونٹ گلمرگ میں ہی منعقد کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کھلاڑیوں اور دیگر عہدیداروں و عملے کا والہانہ استقبال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ہوٹلوں میں ان کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور دیگر عہدیداروں وعملے کے لئے کمرے رکھے ہیں تاکہ انہیں کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ محکمہ سیاحت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ محکمہ گلمرگ ہوٹل مالکان اور جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کو اس میگا ایونٹ کے بحسن خوبی انعقاد کے لئے بھر پور تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کھیلوں کی میزبانی کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔
دنیا
’نہ پیچھے ہٹیں گے، نہ جھکیں گے‘، حزب اللہ کا اسرائیل سے براہ راست مذاکرات سے انکار
بیروت، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کےسربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کویکسر مسترد کر دیا۔
لبنانی تنظیم حزب اللہ کےسربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کے ساتھ بات چیت کو گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لبنان کوغیرمستحکم کردےگی لہٰذا اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں۔
سربراہ حزب اللہ کے مطابق مزاحمت مضبوطی سے جاری ہے، اسے شکست نہیں دی جا سکتی، حکام کوبراہ راست مذاکرات روک کر بالواسطہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اپنے ہتھیارنہیں ڈالیں گے، لبنان اور اس کے عوام کے دفاع کیلئے مزاحمت جاری رکھیں گے، چاہےدشمن کتنی ہی دھمکیاں دے، نہ پیچھے ہٹیں گے، نہ جھکیں گے اور نہ ہی شکست کھائیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 108 ڈالر سے تجاوز کرگئی
نیویارک، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 108.01 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں ، یہ گزشتہ تین ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان مسلسل جاری ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 108 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گئی ہیں۔ عالمی بینچ مارک برینٹ کی قیمت میں 2.55 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 108.01 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ یہ گزشتہ تین ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس کی قیمتیں 2.50 فیصد اضافے کے ساتھ 96.74 ڈالر فی بیرل پر ریکارڈ کی گئیں۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث امریکی اسٹاک مارکیٹ کے مستقبل کے سودوں میں مندی دیکھی گئی اور S&P 500 کے سودے 0.3 فیصد گر گئے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام تر توجہ آبنائے ہرمز پر مرکوز ہے، جو مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی ترسیل کا اہم ترین راستہ ہے، ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے اس راستے سے سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جو عالمی سطح پر رسد اور طلب میں عدم توازن پیدا کر رہا ہے۔ ماہرینِ معاشیات نے خبردار کیا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اس تیزی کے براہِ راست اثرات پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک پر پڑیں گے، جہاں ایندھن مہنگا ہونے سے مہنگائی کی لہر میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
باقر قالیباف کی ’جان فدا‘ مہم میں 3 کروڑ ایرانیوں کے اندراج کی تصدیق
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور امریکہ سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور اسرائیلی حملوں کے بعد ’جان فدا‘ مہم میں 3 کروڑ ایرانیواں نے اندراج کرالیا۔
باقر قالیباف نے 3 کروڑ رضاکاروں کے اندراج کو سراہا اور کہا کہ ایرانی قوم کے قربانی کےعزم نے دشمنوں کو مایوس اور حیران کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رضاکار تاریخ کے فاتح ہیں، اُنہیں فخر ہے کہ وہ 3 کروڑ رضاکاروں میں سے ایک ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر4 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا6 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دنیا1 week agoایرانی پولیس کی بڑی کارروائی: 100 سے زائد دہشت گرد گرفتار، ہزاروں ہتھیار برآمد
دنیا6 days agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
دنیا1 week agoشہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر
دنیا1 week agoامریکہ نیٹو سے دستبردار نہیں ہو گا، نیٹو سیکرٹری جنرل کا دعویٰ
دنیا1 week agoامریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ زیادہ دور نہیں
دنیا6 days agoٹرمپ امریکہ کو ایک اور تباہ کن ڈیل میں نہیں جھونکیں گے: وائٹ ہاؤس
دنیا6 days agoایرانی عوام کے حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں







































































































