تازہ ترین
کھیلو انڈیا: آندھرا پردیش کا جموں و کشمیر سے رگبی مقابلہ

مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے زیر اہتمام کھیلو انڈیا پروگرام کے تحت گلمرگ میں سنو رگبی کے مقابلے جاری ہیں۔
آندھرا پردیش کی ٹیم پہلی بار برف میں رگبی کھیل رہی ہے۔
ان مقابلوں میں آندھرا پردیش کی ٹیم نے بھی حصہ لیا ہے۔ آندھرا پردیش ٹیم کا اگلا مقابلہ ہوم ٹیم جموں و کشمیر سے ہونے جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں آندھرا کے کھلاڑیوں نے مثبت سونچ اور جیت کا جذبہ ظاہر کیا، انھوں نے کہا کہ اگرچہ جموں کشمیر ٹیم کو مقامی ہونے کی وجے ذہنی سبقت حاصل ہے مگر وہ پوری کوشش کریں گے اور جیت درج کرائیں گے۔اس موقع پر گلمرگ میں رہنے اور کھانے کے انتظامات کی تعریف کی اور کہا کہ جب وہ آندھراپردیش واپس جائیں گے تب مقامی کھلاڑیوں کو سنو رگبی کھیل کی ترغیب دیں گے۔
جموں و کشمیر میں پہلی بار اس طرح بڑے پیمانے پر مختلف کھیلوں کے انعقاد کا آغاز کیا گیا ہے۔’کھیلو انڈیا’ سرمائی کھیل کی تقریبات کے تحت ابھی تک آئس اسٹاک اسپورٹز، سنو شو، سنو رگبی، سنو بیس بال اور سنو بوڈنگ کھیلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے اور آج آئس اسٹاک اسپورٹز اور سنو شو کھیلوں کے فاتحین کو انعامات سے سرفراز کیا گیا۔
فاتح کھلاڑیوں نے کہا کہ ‘انہوں نے ان مقابلوں کے لیے کافی محنت کی تھی اور آج ان کو محنت کا پھل حاصل ہوا۔’انہوں نے کہا کہ ‘جموں و کشمیر میں ‘کھیلو انڈیا’ کھیل منعقد کیے جانے سے یہاں نہ صرف کھیل کود کا ڈھانچہ بہتر ہوگا بلکہ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔'(ای ٹی وی)
دنیا
ٹرمپ کا نیتن یاہو سے شام اور لبنان سے افواج نکالنے کا مطالبہ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر شام اور لبنان سے افواج کی واپسی کے لیے دباؤ بڑھادیا۔ حالیہ ٹیلیفونک رابطے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ شام میں اسرائیلی فوج کی موجودگی کشیدگی کو بڑھا سکتی ہے لہٰذا اسرائیلی فوج کو کم کیا جانا چاہیے۔
دوسری جانب نیتن یاہو درپیش داخلی سیاسی چیلنجز اور قریب آتے انتخابات کے باعث کسی بڑے انخلا کے فیصلے سے گریزاں دکھائی دیتے ہیں، ساتھ ہی لبنان معاہدہ تعطل کا شکار ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کے مطالبے کے حوالے سے اسرائیل کا مؤقف ہے کہ جنوبی شام اور جنوبی لبنان میں فوجی موجودگی ملکی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی معاہدے کا نفاذ ایک اہم سنگِ میل: وزیر اعظم مودی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے (سی ای ٹی اے) اور سماجی تحفظ کے معاہدے کے نفاذ کو ایک اہم لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے پی ایم مودی نے بدھ کے روز وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل کی سوشل میڈیا پر اس معاہدے کے آج سے نافذ ہونے سے متعلق پوسٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کا نفاذ ہندوستان-برطانیہ شراکت داری کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ “یہ ہندوستان-یونائیٹڈ کنگڈم شراکت داری کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے اور سماجی تحفظ کے معاہدے کے نفاذ کے ساتھ ہی ہمارے اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہونے جارہے ہیں۔ یہ دونوں تاریخی معاہدے ہماری مشترکہ امنگوں کو دونوں ممالک کے عوام کے لیے ٹھوس مواقع میں تبدیل کرتے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ سی ای ٹی اے ہمارے کسانوں، کاروباریوں اور ایم ایس ایم ای کے لیے نئی رفتار لے کر آئے گا۔ کئی ابھرتے ہوئے شعبوں کو برطانیہ کی مارکیٹ تک بہتر رسائی حاصل ہوگی۔ یہ ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ خدمات اور اختراع کے شعبوں میں تعاون کو بھی مزید مستحکم کرے گا، ساتھ ہی ہنر مند ہندوستانی صلاحیتوں کی نقل و حرکت کو بھی فروغ دے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سماجی تحفظ کا معاہدہ برطانیہ میں عارضی طور پر کام کرنے والے ہندوستان پیشہ ور افراد کو انمول تعاون فراہم کرے گا اور ہندوستانی اداروں کی مسابقت کو مزید مضبوط کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ “یہ کامیابی ہماری دونوں جمہوریتوں کے درمیان بھرپور اعتماد اور تجارت، ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور اختراع پر مبنی مستقبل کی شراکت داری کی تعمیر کے تئیں ہمارے مشترکہ عزم کی علامت ہے۔ ہندوستان اور یونائیٹڈ کنگڈم مشترکہ خوشحالی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔” دونوں ممالک نے گزشتہ سال یہ تاریخی معاہدہ کیا تھا۔
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
بابا برفانی کے درشن کے لیے چھ ہزار سے زائد زائرین کا نیا جتھہ جموں سے روانہ
جموں، جموں و کشمیر کے جموں میں واقع بھگوتی نگر یاتری نیواس آدھار کیمپ سے بدھ کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان 6,200 سے زائد عقیدت مندوں کا نیا جتھہ جنوبی کشمیر ہمالیہ میں واقع شری امرناتھ گپھا کے دونوں آدھار کیمپوں کے لیے روانہ ہوا۔
حکام نے بتایا کہ آج علی الصبح جموں میں واقع آدھار کیمپ سے 230 ہلکی اور بھاری موٹر گاڑیوں کے قافلے میں 6,251 عقیدت مند روانہ ہوئے۔ ان میں 2,985 عقیدت مند بالٹال راستے اور 3,266 عقیدت مند پہلگام راستے سے بابا برفانی کی مقدس گپھا کی یاترا پر نکلے۔ انہوں نے بتایا کہ یاترا کے محفوظ، اور خوش اسلوبی سے انعقاد کے لیے سول انتظامیہ، پولیس، سیکورٹی فورسز اور شری امرناتھ شرائن بورڈ کی جانب سے کثیر الجہتی سیکورٹی اور مربوط انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس دوران، شری امرناتھ یاترا نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے محض 13 دنوں میں تین لاکھ عقیدت مندوں کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ نے عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف رجسٹریشن کی تصدیق ہونے اور مقررہ تاریخ پر ہی یاترا کے لیے روانہ ہوں۔ بغیر رجسٹریشن والے کسی بھی عقیدت مند کو آدھار کیمپوں کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دو جولائی کو جموں سے شری امرناتھ یاترا کے پہلے جتھے کو روانہ کیا تھا۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا نفاذ مشکل لیکن ممکن: قالیباف
ہندوستان7 days agoرام مندر چڑھاوا تنازع گرما گیا، تیواری بولے– ’قصورواروإ کو بچانے میں مصروف بی جے پی حکومت‘
دنیا1 week agoایران کا انتقاماً یروشلم کو آزادی دلانے کا اعلان
دنیا7 days agoامریکہ کا ایران پر حملہ، اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری
دنیا7 days agoایران کے امریکی اڈوں پر میزائل حملے، امریکہ پر اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
دنیا7 days agoٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
دنیا1 week agoنیٹو سربراہی اجلاس سے قبل یوکرین پر روس کا بدترین فضائی حملہ، 11 افراد ہلاک
دنیا5 days agoشہید خامنہ ای کی آخری رسومات میں سوا 4 کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی: ایرانی میڈیا
دنیا6 days agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
دنیا1 week agoاسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز کی ایرانی قیادت کو دھمکی
ہندوستان5 days agoمیرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز
ہندوستان5 days agoاتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس








































































































