تازہ ترین
گورنر کا بیان تاریخی حقائق سے متصادم: سید صلاح الدین

خبراردو: متحدہ جہاد کونسل نے گورنر ستیہ پال ملک کے حالیہ بیان کو تاریخی حقائق سے مکمل طور پر متصادم قرار دیتے ہوئے اس کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی ایک ناکام کوشش سے تعبیر کیا ہے۔
متحدہ جہاد کونسل کے چیرمین سید صلاح الدین نے گورنر ستیہ پال ملک کے حالیہ بیان کو تاریخی حقائق سے متصادم قرار دیا۔ سید صلاح الدین کے بقول آٹھ لاکھ بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں پر روز و شب ڈھائے جارہے کمر تود اور جان لیوا مظالم کے رد عمل میں جب کشمیری مجاہدین تیر بہدف کاروائیوں سے اپنا لوہا منوا لیتے ہیں تو بھارتی قیادت الزام دانستہ اور حسب روایت پاکستان پر عائد کرتی ہے ۔
گذشتہ فروری کی پلوامہ اور اور حالیہ اسلام آباد (اننت ناگ) کاروائیوں میں بھارتی فورسز کو جو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے وہ جانے پہچانے مقامی مجاہدین کی کاروائیوں کے نتیجے میں ہوا ہے اور باہر کے کسی عنصر کا اس میں دور دور تک کوئی تعلق نہیں ۔گورنرست پال ملک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کو تسلیم کئے بغیر چارہ نہیں کہ بے پناہ مظالم نے ہر کشمیری کو موت سے بے خوف اور فدائی بننے پر مجبور کردیا ہے ۔سید صلاح الدین نے اس بات پر سخت رد عمل کا اظہار کیا کہ بھارتی گورنر نے حالیہ اننت ناگ کاروائی کو امرناتھ یاترہ کیلئے پیشگی خطرے کا سگنل قراردیا ہے اور اس طرح کشمیریوں کے فرقہ وارانہ بھائی چارے کی حسین روایات کو مسخ کرنے کی مذموم کوشش کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس سوچ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔جموں و کشمیر کثیرالمذاہب معاشرہ ہے ،کشمیریوں نے ہمیشہ یاتریوں کی مہمان نوازی کی ہے ۔موصولہ بیان کے مطابق سید صلاح الدین نے کہا کہ یہ بھارت کی ہی تاریخ ہے کہ جہاں سرکاری سطح پر ہزاروں ہندو مسلم فسادات کرائے گئے اور ہزار ہا مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں کا بے دردی سے خون بہایا گیا ۔
امیر حزب المجاہدین نے کہا کہ یہ بھارتی قیادت کی ہٹ دھرمی کا نتیجہ ہے کہ کشمیری عوام کو عسکری مزاحمت کا کردار بھی ادا کرنا پڑ رہا ہے ورنہ اگر بھارتی قیادت اقوام متحدہ کی قرادادوں کی روشنی میں ،کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرکے ،کشمیریوں کو اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے کا موقع فراہم کرے تو صورتحال بالکل مختلف ہو جائیگی اورمزاحمت کا تصور خود بخود ختم ہوگا۔سید صلاح الدین نے کہا کہ حصول منزل تک ہر محاذ پر جدوجہد جاری رہے گی ۔
دنیا
’نہ پیچھے ہٹیں گے، نہ جھکیں گے‘، حزب اللہ کا اسرائیل سے براہ راست مذاکرات سے انکار
بیروت، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کےسربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کویکسر مسترد کر دیا۔
لبنانی تنظیم حزب اللہ کےسربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کے ساتھ بات چیت کو گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لبنان کوغیرمستحکم کردےگی لہٰذا اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں۔
سربراہ حزب اللہ کے مطابق مزاحمت مضبوطی سے جاری ہے، اسے شکست نہیں دی جا سکتی، حکام کوبراہ راست مذاکرات روک کر بالواسطہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اپنے ہتھیارنہیں ڈالیں گے، لبنان اور اس کے عوام کے دفاع کیلئے مزاحمت جاری رکھیں گے، چاہےدشمن کتنی ہی دھمکیاں دے، نہ پیچھے ہٹیں گے، نہ جھکیں گے اور نہ ہی شکست کھائیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 108 ڈالر سے تجاوز کرگئی
نیویارک، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 108.01 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں ، یہ گزشتہ تین ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان مسلسل جاری ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 108 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گئی ہیں۔ عالمی بینچ مارک برینٹ کی قیمت میں 2.55 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 108.01 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ یہ گزشتہ تین ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس کی قیمتیں 2.50 فیصد اضافے کے ساتھ 96.74 ڈالر فی بیرل پر ریکارڈ کی گئیں۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث امریکی اسٹاک مارکیٹ کے مستقبل کے سودوں میں مندی دیکھی گئی اور S&P 500 کے سودے 0.3 فیصد گر گئے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام تر توجہ آبنائے ہرمز پر مرکوز ہے، جو مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی ترسیل کا اہم ترین راستہ ہے، ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے اس راستے سے سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جو عالمی سطح پر رسد اور طلب میں عدم توازن پیدا کر رہا ہے۔ ماہرینِ معاشیات نے خبردار کیا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اس تیزی کے براہِ راست اثرات پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک پر پڑیں گے، جہاں ایندھن مہنگا ہونے سے مہنگائی کی لہر میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
باقر قالیباف کی ’جان فدا‘ مہم میں 3 کروڑ ایرانیوں کے اندراج کی تصدیق
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور امریکہ سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور اسرائیلی حملوں کے بعد ’جان فدا‘ مہم میں 3 کروڑ ایرانیواں نے اندراج کرالیا۔
باقر قالیباف نے 3 کروڑ رضاکاروں کے اندراج کو سراہا اور کہا کہ ایرانی قوم کے قربانی کےعزم نے دشمنوں کو مایوس اور حیران کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رضاکار تاریخ کے فاتح ہیں، اُنہیں فخر ہے کہ وہ 3 کروڑ رضاکاروں میں سے ایک ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر4 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا6 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دنیا1 week agoایرانی پولیس کی بڑی کارروائی: 100 سے زائد دہشت گرد گرفتار، ہزاروں ہتھیار برآمد
دنیا1 week agoشہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر
دنیا6 days agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
دنیا1 week agoامریکہ نیٹو سے دستبردار نہیں ہو گا، نیٹو سیکرٹری جنرل کا دعویٰ
دنیا1 week agoامریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ زیادہ دور نہیں
دنیا7 days agoٹرمپ امریکہ کو ایک اور تباہ کن ڈیل میں نہیں جھونکیں گے: وائٹ ہاؤس
دنیا6 days agoایرانی عوام کے حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں







































































































