تازہ ترین
ہم انسان ہیں، مسلمان ہیں پھر بھی بیحیائی پر آمادہ ہیں!

جاوید اختر بھارتی
ان دنوں سوشل میڈیا پر فرضی آئی ڈی کی بھر مار ہے اور اس میں خواتین کے نام سے لوگ آئی ڈی بناکر سیدھے سادھے بھولے بھالے یا پھر کسی عزت دار کو ریکویسٹ بھیجھکر میٹھی میٹھی باتیں کرتے ہیں مزے کی بات تو یہ ہیکہ اس گھناؤنی حرکت میں مسلمان بھی بہت بڑھ چڑھکر دلچسپی لے رہے ہیں۔
اورپہلے دوستی کرتے ہیں پھر دھیرے دھیرے اسے فحش کلمات تک لاتے ہیں پھر تصویر کا لین دین کرتے ہیں پھر جب اور بات آگے بڑھتی ہے تو نیم عریاں تصاویر مانگتے بھیجتے ہیں اس کے بعد جب یہ سب اکٹھا کرلیتے ہیں تو اس کا اسکرین شارٹ انہیں بھیجتے ہیں اور اپنی ضرورت کے مطابق انہیں بلیک میل کی کوشش کرتے ہیں اور اسے دھمکی دیتے ہیں کہ اگر مانگ پوری نہیں کی گئی تو اسے فیسبک پر اپلوڈ کردینگے ساری دنیا کے سامنے آپکو بے نقاب کرینگے ۔
دوسری جانب آئی ڈی ہیک کے بارے میں تو سب کو معلوم ہےکہ جب بنک ہیک ہوجاتاہے اکاؤنٹ ہیک ہوجاتاہے تو ایک فیسبک آئی ڈی کو ہیک کرنا کون سی بڑی بات ہے ایسا کرنے والوں کو نہ اپنی عزت کی پرواہ ہوتی ہے اور نہ ہی معاشرے کی کوئی پرواہ ہوتی ہے بلکہ صرف مفاد پرستی ہوتی ہے، ہوس پرستی ہوتی ہے ابھی چند دنوں قبل کی بات ہے کہ واٹس ایپ سے متعلق کچھ پالیسی تبدیل کرنے کی خبریں ارہی تھیں تو سب کے ہوش اڑ گئے تھے، چہرے مرجھائے ہوئے تھے کہ اب ہماری ساری باتیں، سارے پیغامات کسی کے پاس محفوظ رہیں گے انسانوں اور مسلمانوں کے ایک معزز طبقے کے اندر بھی زبردست بے چینی تھی مگر جیسے ہی معاملہ ٹھنڈا ہوا تو فیس بک اور واٹس ایپ پر فرضی تصاویر لگنا شروع ہو گئیں، فرضی نام سے آئی ڈی بھی بننا شروع ہوگئی، ریکویسٹ بھیجنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا اب نہ تو کسی مذہبی ایپ اور فولڈر کی یاد ارہی ہے اور نہ ہی کوئی گھبراہٹ ہے لگتا ہے کہ اب پوری طرح یقین ہوگیا ہے کہ اب ہم جو چاہیں کریں ہماری کسی بھی حرکت کی کسی دوسرے کو خبر نہیں ہوگی نادان ہیں ایسے لوگ جو یہ بات سوچتے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے اور جب سے انٹر نیٹ ایجاد ہوا ہے تو ہر ایک کا ڈاٹا کہیں نہ کہیں محفوظ ہوتا ہے جب ضرورت محسوس کی جاتی ہے تو اس کی زندگی کے ایک ایک لمحات کو کھنگا لا جاتا ہے اور سب کچھ سامنے اجاتا ہے اب سائنس کا زمانہ ہے اور سائنس نے اسلام کی تعلیمات کا سہارا لیا ہے اس نے قرآن کا سہارا لیا ہے اور جو قوم اپنے آپ کو قرآن والی کہتی ہے اس قوم کی حالت یہ ہے کہ بڑوں کی تعظیم و توقیر بھولتی جارہی ہے، چھوٹوں سے پیار شفقت و محبت بھولتی جارہی ہے بس صرف اس بات کا گھمنڈ ہے کہ ہم مسلمان ہیں اس لیے کہ مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے ہیں بے شرمی اور بے حیائی کی حدیں آج انسان پار کرتا جارہا ہے، اور صرف دوسروں کی برائی پر نظر دوڑاتا ہے خود اپنی آئی ڈی پر عورتوں کی تصویر لگاتا ہے یہ احساس ہی نہیں ہوتا کہ ہم جس عورت کی تصویر اپنی آئی ڈی پر، اپنی پروفائل پر لگا رہے ہیں وہ بھی کسی کی بیٹی اور کسی کی بہن ہے،، آج ہم کسی کی بہن بیٹی کی تصویر واٹس ایپ اور فیس بک پر لگاتے ہیں تو ہو سکتا ہے کل ہماری بہن بیٹی کی تصویر بھی کوئی اپنی آئی ڈی اپنی پروفائل پر لگا سکتا ہے تو جب ہم اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے تو ہمیں کیسا لگے گا حقیقت یہ ہے کہ آ:بیل مجھے مار،، والا کام تو ہم خود کررہے ہیں –
مگر افسوس صد افسوس کہ انسان تو انسان خود مسلمانوں کا یہ حال ہے کہ کب کس کی عزت سے کھیل جائے گا، کب کس کے اوپر کیسی تہمت لگا دے گا، کب کہاں کس کو بے عزت کردے گا کوئی بھروسہ نہیں اور کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا غیرت تو اتنی مرچکی ہے مسلمانوں کی کہ چوراہے پر کھڑا رہتا ہے تو نقاب میں گذرنے والی خواتین کو دیکھ کر ایسے بدحواس ہوجاتا ہے کہ یہ بھی بھول جاتا ہے کہ کہیں یہ نقاب پوش خاتون اپنے ہی گھر کی نہ ہو،، کل تک مسلمانوں کے دشمن اور اسلام کے دشمن بھی اپنا گھر چھوڑ کر کہیں دوسری جگہ کسی کام سے جاتے تھے تو اپنی لڑکیوں کو مسلمانوں کے گھر رکھ کر جاتے تھے کیونکہ انہیں لاکھ دشمنی کے باوجود بھی یہ یقین رہتا تھا کہ مسلمانوں کے گھر ہماری لڑکیاں محفوظ رہیں گی اور آج نتیجہ یہ ہے کہ پڑوس کی بہن بیٹیوں کی عزت کو خطرہ خود پڑوسیوں سے ہے، رشتہ دار کی بہن بیٹیوں کی عزت کو خطرہ خود رشتہ دار کے بھائی بھتیجوں اور بیٹوں سے ہے آئے دن اس طرح کے معاملات کا انکشاف بھی ہوتا رہتا ہے،، گھر کے تمام افراد موجود ہوتے ہیں پھر بھی بیٹے کے کان میں موبائل لگی ہوئی گھنٹوں گھنٹوں بیٹا بات کررہا ہے گھر سے باہر نکلتا ہے پھر گھر آتا ہے کان میں موبائل لگی ہوئی ہے بات چیت ہورہی ہے باپ ایک بار بھی نہیں پوچھتا کہ کہاں بات کر رہے ہو، کس سے بات کر رہے ہو، کیا بات کر رہے ہو، کیوں بات کر رہے ہو،، جب اتنی چھوٹ ہوگی تو بیٹے کا حوصلہ اور بڑھے گا آج جس سے بات ہورہی ہے کل اس سے ملاقات بھی ہوسکتی ہے ، آگ اور پیٹرول اکٹھا بھی ہوسکتے ہیں نتیجہ یہ ہوگا کہ ناجائز تعلقات کا پردہ فاش ہوگا –
سوچنے اور غور کرنے کی بات ہے کہ موبائل میں ایک میموری لگی ہوئی ہے اسی میں ہم نعت رسول بھی رکھے ہوئے ہیں اور اسی میں فلموں کے گانے بھی رکھے ہوئے ہیں، اسی میں علماء کرام کی تقریریں بھی رکھے ہوئے ہیں اور اسی میں فلموں کی اسٹوری بھی رکھے ہوئے ہیں، اسی میں ہم قرآن بھی لوڈ کئے ہوئے ہیں اور اسی میں نیم عریاں تصاویر بھی لوڈ کئے ہوئے ہیں آخر کیا مطلب،، شائد مطلب اور مقصد یہی ہوگا کہ راضی رہے رحمن بھی اور خوش رہے شیطان بھی، جہیز میں ایک طرف بیٹی کو ریحل اور قرآن بھ دے رہے ہیں اور دوسری طرف ٹی وی بھی دے رہے ہیں آخر کیا مطلب،، شائد مطلب اور مقصد یہی ہوگا کہ بیٹی ٹی وی کے ذریعے گانے سن کر فلمیں دیکھ کر گناہ کرتی جا اور قرآن پڑھ پڑھ کر گناہ معاف کراتی جا،، حد ہو گئی بے حیائی کی اب صرف ایک ہی راستہ بچا ہے کہ ہر گھر کا سرپرست خود اپنے گھر کی اصلاح کی ذمہ داری نبھائے یعنی اب اصلاح معاشرہ مہم نہیں بلکہ اصلاحِ کنبہ، اصلاحِ مکان اور اصلاحِ اولاد کی ضرورت ہے اور بہترین تعلیم و تربیت کی ضرورت ہے تبھی معاشرہ پاکیزہ ہو سکتا ہے ورنہ نمائش و ریڈیمیڈ طریقوں سے کچھ بھی ہونے والا نہیں اس لئے کہ غیرت تو یہاں تک ختم ہو گئی کہ جلسے اور بزرگانِ دین کے آستانے کو بھی ہم سیر و تفریح کا ذریعہ سمجھ بیٹھے، بزرگانِ دین کے آستانوں اور خانقاہوں میں بیٹھ کر گانجہ اور چیلم خوری کرنے لگے، گاڑیاں اور ٹکٹ کی بکنگ میں کمیشن خوری کرنے لگے وہاں پہنچ کر بھی ہمیں احساس نہیں ہوتا کہ فنا ہونا اور فنا فی اللہ ہونے میں کیا فرق ہے –
جاوید اختر بھارتی (سابق سکریٹری یوپی بنکر یونین) محمدآباد گوہنہ ضلع مئو یوپی
رابطہ 8299579972، javedbharti508@gmail.com
دنیا
برطانیہ اور فرانس اپنی جوہری صلاحیتوں میں اضافہ کر کے ہتھیاروں کی دوڑ شروع کر رہے ہیں: روس
ماسکو، روس نے کہا ہے کہ برطانیہ اور فرانس اپنی جوہری صلاحیتوں کو بڑھا کر جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کو ہوا دے رہے ہیں۔ یہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کے اہداف سے مطابقت نہیں رکھتا۔
یہ بات روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نے روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کا نیا نظریاتی نقطہ نظر کئی طریقوں سے ایشیا پیسیفک کے علاقے میں امریکہ کی توسیع شدہ جوہری ڈیٹرنس پالیسی کی یاد دلاتا ہے اور وہ کھلے طور پر نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے مشترکہ ایٹمی مشنز میں حمعاون بننے کے منصوبوں کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔
مسٹر گرشکو نے کہا، “اس طرح کے اقدامات نیٹو کے رکن ممالک کی اشتعال انگیز فوجی جوہری سرگرمیوں کے عمومی پیٹرن کے مطابق ہیں، جو ہمارے ملک کے خلاف ہیں۔” برطانیہ اس سے قبل بھی اپنی جوہری صلاحیتوں کو بڑھانے کا اعلان کیا تھا اور وہ بھی روس مخالف نعروں کے تحت۔ یہ بذات خود اسلحے کی دوڑ کو بڑھانے کا کام کرتا ہے، جو نہ صرف این پی ٹی کے اہداف سے مطابقت نہیں رکھتا بلکہ معاہدے کی براہ راست ذمہ داریوں سے بھی متصادم ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ فرانسیسی حکام نے صورتحال کو اس طرح پیش کیا جیسے ان کا تازہ ترین “جوہری ڈیٹرنس” کا نظریہ فرانس اور اس کے اتحادیوں کی سلامتی کو مضبوط کرے گا۔ اس نظریے میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد کے حوالے سے شفافیت کو ترک کرنا اور دیگر یورپی یونین اور نیٹو ممالک کے علاقوں میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے امکانات شامل تھے۔
مسٹر گرشکو نے کہا، “دراصل، وہ علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے ایک اور دھچکا لگا رہے ہیں، جس سے اضافی اسٹریٹجک خطرات اور ایک جوہری ہتھیاروں کی نئی دوڑ کے لیے ترغیبات پیدا کر رہے ہیں،” ۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
معاہدہ طے پانے تک امریکہ ایرانی بندرگاہوں سے ناکہ بندی نہیں ہٹائے گا: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب تک ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہو جاتا، تب تک امریکہ ایرانی بندرگاہوں سے اپنی ناکہ بندی نہیں ہٹائے گا۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق مسٹر ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب اس بارے میں غیر یقینی صورتحال ہے کہ آیا جنگ کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان نئی بات چیت ہو گی۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر لکھا کہ ایک ہفتہ قبل شروع ہونے والی ناکہ بندی ایران کو مکمل طور پر تباہ کر رہی ہے اور امریکہ اس تنازع میں بہت آگے ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی بدھ کو ختم ہونے والی ہے تاہم اس بات کا کوئی یقین نہیں ہے کہ پاکستان میں امن مذاکرات کا دوسرا دور آگے بڑھے گا یا نہیں۔
اجلاس کے پیش نظر پاکستان کے دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاہم امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ابھی تک واشنگٹن روانہ نہیں ہوئے ہیں جب کہ ایران کا کہنا ہے کہ اس نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ وہ اس میں شرکت کرے گا یا نہیں۔ مسٹر وینس دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق، ناکہ بندی شروع ہونے کے بعد سے، امریکی فوج نے 27 بحری جہازوں کو واپس جانے یا ایرانی بندرگاہ کی طرف موڑنے کی ہدایت کی ہے۔
امریکہ نے تنازع کے دوران پہلی بار ایک ایرانی پرچم والے کارگو جہاز کو بھی روکا اور قبضے میں لیا۔ اس جہاز نے اتوار کو ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی تھی۔ سینٹ کام کے ذریعے شیئر کی گئی ویڈیو میں مبینہ طور پر دکھایا گیا ہے کہ جہاز پر فوجیوں کے اترنے سے پہلے اسے وارننگ دی گئی تھی۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
امریکہ پر انحصار اب ’کمزوری‘ بن گیا ہے: کینیڈین وزیرِ اعظم
اوٹاوا، کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ کینیڈا کے لیے امریکہ کے ساتھ طویل عرصے سے قائم معاشی تعلقات اب ’کمزوری‘ میں تبدیل ہو چکے ہیں جنہیں درست کرنا ضروری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مارک کارنی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ دنیا زیادہ خطرناک اور تقسیم شدہ ہو چکی ہے جبکہ امریکہ نے تجارتی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے محصولات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ کارنی کے مطابق کینیڈا کو اب کسی ایک ملک پر انحصار کم کرتے ہوئے دیگر ممالک کے ساتھ معاشی تعلقات مضبوط بنانے ہوں گے۔ م
یکرون اور مارک کارنی نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیدیا مارک کارنی نے اپنے بیان میں ’War of 1812‘ کے برطانوی کمانڈر جنرل آئزک بروک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا ماضی میں بھی ایسے چیلنجز کا سامنا کر چکا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات میں اضافے کی پالیسی نے عالمی تجارت سمیت کینیڈا اور امریکہ کے تعلقات کو بھی متاثر کیا ہے۔ واضح رہے کہ مارک کارنی 2025ء میں وزیرِ اعظم بنے تھے، انہوں نے عندیہ دیا ہے کہ کینیڈا اب چین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھا کر امریکا پر انحصار کم کرے گا۔
یواین آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا4 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
دنیا1 week agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
ہندوستان1 week agoخواتین کو بااختیاربنانے کے لیے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے حکومت: مودی
دنیا4 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا1 week agoٹرمپ دوبارہ جنگ کی طرف نہیں جائیں گے ، وہ سمجھ چکے ہیں انہیں یہ جنگ شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی: دی اکنامسٹ
جموں و کشمیر5 days agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا1 week agoہم اسلام آباد معاہدے سے چند انچ کے فاصلے پر تھے: ایرانی وزیر خارجہ
جموں و کشمیر4 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا






































































































