تازہ ترین
یاسین ملک کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

دہلی، (یو این آئی): جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو دہشت گردوں کو فنڈ فراہم کرنے کے الزام میں دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے بدھ کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
مسٹر ملک جنوری 1990 میں کشمیر میں اسکواڈرن لیڈر روی کھنہ سمیت ہندوستانی فضائیہ کے چار افسروں اور جوانوں کے قتل کے لیے خبروں میں تھے۔ ان کے خلاف 2017 میں دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مسٹر ملک نے 19 مئی 2022 کوسماعت کرنے والی پٹیالہ ہاوس کورٹ کی خصوصی عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔عدالت نے اس مقدمے میں سزا سنانے کے لیے آج سہ پہر کا وقت مقرر کیا تھا۔
معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت کے احاطے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور احاطے میں سیکیورٹی اہلکاروں کا کیمپ نظر آیا۔
سیکورٹی کے لیے پولیس کے علاوہ نیم فوجی دستوں کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے تھے۔ملک کو احاطے میں لانے سے پہلے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور تربیت یافتہ کتوں سے چیک کیا گیا تھا۔
اسپیشل این آئی اے جج پروین سنگھ کے شام 5.30 بجے کے قریب پہنچنے سے پہلے ملک کو کمرہ عدالت میں لایا گیا تھا۔بدھ کو عدالتی کارروائی کے دوران این آئی اے نے سزائے موت کے لیے دلائل دیے تھے۔اسے ایک بجے سنایا جانا تھا لیکن اس میں ایک گھنٹہ مزید تاخیر ہوئی۔دریں اثنا جموں و کشمیر میں سری نگر میں یاسین کے گھر کے علاقے مائسمہ میں پتھراوکے چھٹپٹ واقعات کی اطلاعات ہیں۔
اسکواڈرن لیڈر کھنہ کی اہلیہ نرمل کھنہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ جے کے ایل ایف کے اس دہشت گرد کے لیے سزائے موت چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے قتل کے باوجود 32 سال تک زندہ رہیں۔
سزا سنانے سے پہلے انہوں نے جموں میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں ‘موت کے بدلے موت کی سزا چاہتی ہوں۔
جہاں تک دہشت گردوں کو رقم کی منتقلی کا تعلق ہے تو ملک کو اس میں عدالت جو مناسب سمجھے سزا دے۔عدالت کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران جے کے ایل ایف سربراہ ملک کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل نے 28 سال قبل تشدد کا راستہ ترک کر دیا ہے اور اس کے بعد سے وہ کسی بھی پرتشدد واقعے میں ملوث نہیں رہا ہے۔
ملک کے خلاف اس معاملے میں تفتیشی ایجنسی نے ملک، علیحدگی پسند کشمیری کارکن فاروق احمد ڈار عرف بٹا کراٹے، نعیم خان، محمد احمد کھانڈے، راجہ مہرالدین کلوال، بشیر احمد بھٹ، ظہور احمد شاہ وتالی، شبیر احمد شاہ، عبدالرشید شیخ اور کشور کپور کو چارج شیٹ میں ملزم بنایا تھا۔
ان کے علاوہ لشکر طیبہ کے بانی حافظ سعید اور حزب المجاہدین لیڈر سید صلاح الدین کو اس معاملے میں مفرور ملزم قرار دیا گیا تھا۔اس سال مارچ میں عدالت نے ملک اور دیگر کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام (یو اے پی اے) ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا۔
ملک اور دیگر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 16 (دہشت گردی میں ملوث)، 17 (دہشت گردی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا)، 18 (دہشت گردی کی سازش) اور 20 (دہشت گرد گروہ یا تنظیم سے وابستگی) اور 120 (مجرمانہ سازش) اور 124A (بغاوت)کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
چارج شیٹ سننے کے بعد ملک نے کہا کہ وہ اپنے خلاف الزامات کا مقابلہ نہیں کریں گے۔این آئی اے عدالت کے جج پروین سنگھ نے کیس کی سماعت کے بعد یاسین ملک کی مالی حالت کے بارے میں حلف نامہ طلب کیا تھا اور این آئی اے سے 25 مئی کو رپورٹ داخل کرنے کو کہا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ اس معاملے میں سزا 25 مئی کو سنائی جائے گی۔
جموں و کشمیر
چاندن واری میں امرناتھ یاترا سے قبل پولیس کا موک ڈرل
سری نگر، جموں و کشمیر پولیس نے اننت ناگ میں مرکزی مسلح پولیس فورسز کے ساتھ مل کر امرناتھ یاترا 2026 سے قبل چاندن واری، پہلگام میں ایک جامع موک ڈرل کا انعقاد کیا۔
یہ مشق یاترا کے دوران سکیورٹی کو مؤثر، محفوظ اور بلا رکاوٹ بنانے کے لیے اداروں کی تیاریوں کو جانچنے اور بہتر بنانے کے مقصد سے کی گئی۔موک ڈرل کے دوران مختلف ہنگامی حالات کی فرضی مشق کی گئی، جن میں شامل تھے:
بھیڑ پر قابو پانا
زخمیوں کا انخلاء
ریسکیو آپریشنز
ممکنہ سکیورٹی خطرات سے نمٹنا
ان مشقوں کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ ہنگامی صورتحال میں مختلف ادارے کتنی تیزی اور مؤثر طریقے سے ردعمل دیتے ہیں۔
پولیس کے مطابق اننت ناگ پولیس اور سی اے پی کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر تیز اور مربوط کارروائی کا مظاہرہ کیا۔
اس دوران مواصلاتی نظام، بین الادارہ جاتی تعاون اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کارکو بھی جانچا گیا۔اننت ناگ پولیس اور سکیورٹی فورسز کے سینئر افسران نے اس مشق کی نگرانی کی اور اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ حکام نے یاترا کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کی چوکسی، پیشہ ورانہ مہارت اور باہمی تعاون پر زور دیا۔حکام کے مطابق یہ موک ڈرلز آئندہ دنوں میں بھی جاری رہیں گی تاکہ سکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور امرناتھ یاترا کے راستوں پر مجموعی حفاظتی انتظامات کو بہتر بنایا جا سکے۔یہ مشق اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کے دوران لاکھوں زائرین کی حفاظت کے لیے سکیورٹی ادارے مکمل طور پر متحرک اور تیار ہیں۔
یواین آئی ۔م ا ع
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دوبارہ دینے کا وعدہ پورا کیا جائے گا، وزیرِ اعظم کی یقین دہانی: فاروق عبداللہ
سرینگر، نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز انکشاف کیا ہے کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مرکز جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کے اپنے عزم کو پورا کرے گا۔اننت ناگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کو دوبارہ ریاست کا درجہ دینا ہمارا سب سے بڑا اور بنیادی مطالبہ ہے۔
نیشنل کانفرنس کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کوئی عام یقین دہانی نہیں تھی، بلکہ یہ ایک ایسا وعدہ تھا جو بین الاقوامی سطح پر کیا گیا تھا۔
“ریاست کے درجے کی بحالی کا وعدہ پوری دنیا کے سامنے کیا گیا تھا۔ ہم سب اب اس وعدے کے پورا ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ حال ہی میں جب وزیرِ اعظم مودی کی عمر عبداللہ سے ملاقات ہوئی، تو انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ اس عزم کا احترام کریں گے اور اسے پورا کریں گے۔”
جموں و کشمیر کی حکمراں جماعت ‘نیشنل کانفرنس’ نے ریاست کے درجے کی بحالی کے لیے اپنی مہم کو تیز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں درج ذیل اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔پارلیمنٹ کے باہر احتجاج: نیشنل کانفرنس پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس کے پہلے ہی دن نئی دہلی میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔اپوزیشن اتحاد کی دعوت: وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ‘انڈیا’ بلاک کے تمام مرکزی رہنماؤں کو اس احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے تاکہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق میں آواز کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔یاد رہے کہ اگست 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کو دو مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا، اور تب سے ہی تمام مقامی سیاسی جماعتیں ریاست کا پرانا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
یواین آئی ۔م ا ع
دنیا
اسرائیلی غنڈہ گردی نہ روکی گئی تو نتائج پوری انسانیت کو بھگتنا پڑیں گے، ترک صدر
انقرہ، ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔
ترک پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ شام اور لبنان پر اسرائیلی حملے ترکیے کے لیے بھی خطرہ بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی غنڈہ گردی نہ روکی گئی تو نتائج پورے خطے اور تمام انسانیت کو بھگتنا پڑیں گے۔
ترک صدر نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت روکنی چاہیے، یہ ذمہ داری انسانیت اور انسانی ہمدردی کے محاذ کی ہے، تاریخ دوبارہ دُہرانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
کھیل1 week agoعاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
جموں و کشمیر4 days agoجموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کی ہر کڑی توڑ رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
ہندوستان7 days agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
دنیا6 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا7 days agoامریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا
دنیا5 days agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر: شوپیاں کے دبجن علاقے میں کار سڑک سے پھسل گئی، 5 افراد زخمی
دنیا1 week agoجنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب
دنیا1 week agoامریکی سفارت کاری نہیں، میزائلوں کی زبان سمجھتے ہیں: ایران
دنیا5 days agoایران کے آبنائے ہرمز کی جانب ڈرون فائرنگ، امریکہ کا گورک اور جزیرہ قشم میں ریڈار پر حملہ
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کیلئے برطانیہ اور فرانس متحرک







































































































