جموں و کشمیر
ادھم پور میں آپریشن جاری، دو گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا: ایس ایس پی

جموں، جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان دو گھنٹے تک دوبدو فائرنگ کے بعد فورسز نے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر ممکنہ فرار کے تمام راستوں پر سخت پہرے لگا دیے ہیں۔
پولیس کے مطابق اندھیرا چھا جانے کی وجہ سے آپریشن کو جمعرات کی صبح تک موخر کر دیا گیا ہے۔
ضلع پولیس سربراہ (ایس ایس پی) ادھم پور، آمود ناگپوری نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ بدھ کی صبح فورسز کو اطلاع ملی کہ جوفر کے گھنے جنگلات میں ملی ٹینٹ چھپے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی ایس او جی (اسپیشل آپریشنز گروپ) کی ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ ہوئی اور تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔
ایس ایس پی کے مطابق، جب سلامتی اہلکار مشتبہ مقام کے قریب پہنچے تو وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کی۔ یہ فائرنگ دو گھنٹے تک جاری رہی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سخت ناکہ بندی کی ہے، جبکہ اندھیرے کی وجہ سے آپریشن عارضی طور پر روک کر جمعرات کی صبح دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی آمود ناگپوری کے مطابق، اطلاعات ہیں کہ علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹ موجود ہیں، اور اسی بنا پر آپریشن کا دائرہ مزید علاقوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔
یو این آئی، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
میں چاہتا ہوں کہ ایران پر مسلط کردہ یہ غیر منصفانہ جنگ بند ہو: عمر عبداللہ
سری نگر، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ’’ایران کے عوام پر مسلط کی گئی غیر منصفانہ جنگ بند ہو۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ہر وہ پیش رفت جو ہندوستان کو ایندھن کی قیمتیں کم رکھنے میں مدد دیتی ہے وہ فائدہ مند ہے، لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دیرپا فائدہ تبھی ہوگا جب مغربی ایشیا میں امن قائم ہوگا۔ سری نگر میں آبنائے ہرمز سے ایران کی جانب سے خام تیل کے دو ٹینکرز کو گزرنے کی اجازت دینے کے سوال پر عمر عبداللہ نے صحافیوں کو بتایا’’ کوئی بھی چیز جو ہمیں قیمتیں کم رکھنے کی اجازت دیتی ہے، وہ ہمارے لیے اچھی ہے۔ چاہے اس کا مطلب روس سے تیل خریدنا ہو یا اس آبنائے کے ذریعے اپنی گیس اور ایندھن کی سپلائی کو منتقل کرنا ہو جو کہ باقی سب کے لیے بند ہے، یہ ہمارے لیے بہتر ہے۔‘‘
تاہم، انہوں نے مزید کہا کہ معاشی فوائد خطے میں امن کی ضرورت پر حاوی نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا، ’’آخر کار، ہم جو چاہتے ہیں وہ امن ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایران کے لوگوں پر مسلط یہ غیر منصفانہ جنگ ختم ہو۔‘‘
عمر عبداللہ نے ایران کی قیادت پر اثر انداز ہونے کی بیرونی طاقتوں کی کوششوں پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا ’’جیسا کہ میں نے بارہا کہا ہے، امریکہ اور اسرائیل کو یہ فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے کہ ایران کی قیادت کون کررہا ہے۔ اسرائیل اور امریکہ یہ طے نہیں کر سکتے کہ سپریم لیڈر کون ہوگا۔ یہ وہاں کی کمیونٹی، وہاں کے عوام اور ایران کے شہریوں کا فیصلہ ہے۔‘‘
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا حوالہ دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ نہ صرف ایک قومی رہنما تھے بلکہ ایک ایسی مذہبی شخصیت تھے جن کا پوری مسلم دنیا میں احترام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ’’جس شخصیت کو انہوں نے شہید کیا، آیت اللہ خامنہ ای، وہ صرف ایران کے لیڈر نہیں تھے۔ وہ پوری مسلم امہ کے لیے ایک تسلیم شدہ مذہبی پیشوا تھے۔ اس لیے اسے صرف ایران کے ساتھ تنازع کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے، اس کے اثرات کہیں زیادہ وسیع ہیں۔‘‘
وزیر اعلیٰ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ایندھن کی قیمتوں پر اثر انداز ہونے والے بین الاقوامی تنازع کی وجہ سے ہوائی کرایوں میں اضافے کے خدشات کے باوجود، موسم گرما کے آنے والے سیزن میں بڑی تعداد میں سیاح کشمیر کا رخ کریں گے۔
عبداللہ نے کہا، ’’ توقع ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں آئیں گے، کشمیر کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوں گے اور واپس جائیں گے۔‘‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا عالمی کشیدگی اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتیں سیاحوں کی آمد پر اثر انداز ہو سکتی ہیں، تو انہوں نے کہا کہ خدشات موجود ہیں کیونکہ ہوائی جہاز کے ٹکٹ مہنگے ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
یاحت کا تعلق ہے، امید تو ہے، لیکن ٹکٹوں کی قیمت صرف بین الاقوامی پروازوں پر نہیں بڑھ رہی، انڈیگو نے یہاں بھی فیول سرچارج لگانا شروع کر دیا ہے۔ اب ہمیں دیکھنا ہوگا کہ اس کا ہمارے سیزن پر کتنا اثر پڑتا ہے۔‘‘ ان چیلنجوں کے باوجود عمر عبداللہ نے کہا کہ حکومت کو سیاحت کے اچھے سیزن کی امید ہے۔
یواین آئی۔ایف اے
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: سنسار میں دو لاکھ سے زیادہ کھلے ہوئے گل لالہ سیاحوں کے استقبال کے لیے تیار
جموں، جموں و کشمیر کے رام بن ضلع کے سرسبز و شاداب میدانوں میں واقع خوبصورت سنسار میں دو لاکھ سے زیادہ کھلے ہوئے گل لالہ سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
سسنار کا ٹیولپ گارڈن جلد ہی عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، جس سے نئے سیاحتی موسم کی شروعات ہوگی۔
رام بن کے ڈپٹی کمشنر محمد الیاس خان نے کہاکہ “جموں کا پہلا ٹیولپ گارڈن سنسار میں ایک شاندار پھولوں کی منزل بن گیا ہے۔
25 مختلف اقسام کے دو لاکھ سے زیادہ ٹیولپس کے ساتھ یہ پورے ملک سے آنے والے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچنے کے لیے تیار ہے اور اس سے خطے کی سیاحت کی صلاحیت مزید بڑھے گی۔”
انہوں نے بتایا کہ 35 کنال زمین پر لگے سینکڑوں کھلے ہوئے گل لالہ نہایت دلکش منظر پیش کر رہے ہیں۔ اس سال سنسار گارڈن میں 25 اقسام کے ٹیولپس لگائے گئے ہیں۔
مسٹر الیاس خان نے مزید کہا کہ پٹن ٹاپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سنسار میں گلف کورس بھی تیار کیا جا رہا ہے تاکہ گلف کی سرگرمیوں کے ساتھ دیگر ترقیاتی کام شروع کیے جا سکیں اور اس سیاحتی مقام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سرگرمیوں کے کیلنڈر میں ان مقامات کی تشہیر پر زور دیا جائے گا اور خاص طور پر پٹن ٹاپ اور سنسار کو “ویڈنگ ڈیسٹینیشن” اور “فلم شوٹنگ ڈیسٹینیشن” کے طور پر فروغ دیا جائے گا۔
محکمہ فلوریکلچر کے ضلعی افسر وکرانت شرما نے کہا کہ “25 اقسام کے دو لاکھ سے زیادہ گل لالہ مکمل طور پر کھل جائیں گے اور باغ جلد ہی عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ جموں و کشمیر بے مثال قدرتی خوبصورتی اور مناظر سے مالا مال ہے، جس میں سیاحت کی بے پناہ صلاحیت ہے۔”
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بڑی تعداد میں آئیں اور کھلے ہوئے ٹیولپ پھولوں کا نظارہ کریں۔ قابل ذکر ہے کہ 2023 میں حکومت نے جموں ڈویژن کا سب سے بڑا ٹیولپ گارڈن تیار کرنے کے منصوبے کو منظوری دی تھی، جو وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
بی جے پی نے عمر حکومت پر 18 فیصد کرایہ بڑھانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کا استحصال ہو رہا ہے
سری نگر، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہفتہ کو عمر عبداللہ حکومت پر حالیہ 18 فیصد ٹرانسپورٹ کرایہ بڑھانے کے فیصلے پر تنقید کی اور الزام لگایا کہ اس سے غریب اور متوسط طبقے کے مسافروں پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔
سری نگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی ترجمان منظور بھٹ نے کہا کہ کرایہ میں اضافہ براہِ راست عام لوگوں کو متاثر کرے گا جو روزانہ کے سفر کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ “زیادہ تر غریب اور متوسط طبقے کے لوگ بسوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ کرایہ میں 18 فیصد اضافہ ان کے لیے سنگین مشکلات پیدا کرے گا۔”
بھٹ نے پَریِمپورہ بس ٹرمینل کی حالت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ یہ سہولت کئی سال پہلے بٹمالو سے منتقل کیے جانے کے باوجود اب بھی خستہ حال ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بٹمالو علاقے کو منی سکریٹریٹ میں تبدیل کرنے کی تجویز کے تحت ٹرانسپورٹ خدمات کو پَریِمپورہ منتقل کیا گیا تھا، لیکن آج بٹمالو کی زمین غیر استعمال شدہ ہے اور پَریِمپورہ ٹرمینل خراب حالت میں ہے۔
بی جے پی رہنما نے کہا کہ بس اسٹینڈ کی منتقلی سے کئی چھوٹے تاجروں، ریڑھی والوں اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کی روزی روٹی بھی متاثر ہوئی ہے۔
خواتین کے لیے مفت بس سفر کی پالیسی پر بات کرتے ہوئے بھٹ نے کہا کہ بظاہر یہ اقدام فائدہ مند لگتا ہے، لیکن اس کا مالی بوجھ بالواسطہ طور پر دیگر مسافروں پر ڈالا جا رہا ہے۔ “کئی معاملات میں مرد مسافروں اور خاندان کے افراد کو زیادہ کرایہ دینا پڑ رہا ہے۔ یہ کیسی پالیسی ہے کہ حکومت ایک طرف مفت سہولت کا دعویٰ کرتی ہے اور دوسری طرف دوسروں سے زیادہ وصول کرتی ہے”
بھٹ نے عمر عبداللہ حکومت پر مؤثر ٹرانسپورٹ پالیسی بنانے میں ناکامی کا الزام لگایا اور کہا کہ عوام کے لیے کرایہ بڑھایا گیا ہے جبکہ وزیروں اور ایم ایل ایز کی تنخواہیں اور مراعات بڑھائی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے عام شہریوں پر غیر ضروری بوجھ ڈالتے ہیں جو پہلے ہی معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
بی جے پی ترجمان نے مزید دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت اپنی مدت کے دوران کئی محاذوں پر ناکام رہی ہے۔
تاہم انہوں نے وزیرِاعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی تعریف کی اور کہا کہ گزشتہ دہائی میں جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے مسلسل کوششیں کی گئی ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا3 days agoٹرمپ کے مشیر کی امریکہ کو ایران جنگ سے نکلنے کی تجویز پیش
ہندوستان1 week agoگھریلو ایل پی جی سلنڈر 60 روپے اور کمرشیل سلنڈر 114.50 روپے مہنگا
دنیا4 days agoامریکہ اور اسرائیل کا ایران پر جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑا حملہ
جموں و کشمیر5 days agoمحبوبہ مفتی نے ایرانی سفیر کے ساتھ کشمیری طلباء کا معاملہ اٹھایا
دنیا3 days agoامریکی شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی ہدایت
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران جنگ کے اگلے مرحلے کے آغاز کا اعلان
دنیا1 week agoجنگ شروع کرنے والوں کے ساتھ ثالثی کی جائے: پزشکیان
دنیا1 week agoایرانی صدر کا ہمسایہ ممالک کو اب نشانہ نہ بنانے کا باقاعدہ اعلان
دنیا1 week agoامریکی ایوان نمائندگان میں بھی ایران جنگ پر ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد مسترد
ہندوستان1 week agoفضائیہ کے سکھوئی طیارہ حادثہ میں دونوں پائلٹ ہلاک
دنیا5 days agoایران سے جنگ جلد ختم ہو گی: ڈونالڈ ٹرمپ
دنیا5 days agoآبنائے ہرمز: ایران کو امریکہ کی سخت حملے کی وارننگ







































































































