دنیا
کوئی بھی فوجی کارروائی ایران کی صلاحیتوں کو ختم نہیں کر سکتی”۔ڈیوڈ لیمی

لندن، برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کو مشرق وسطیٰ کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیااور خبردار کیا ہے کہ محض فوجی کارروائی ایران کی جوہری یا عسکری ترقی کے سامنے بند نہیں باندھ سکے گی ہاؤس آف کامنز میں اسمبلی ممبران سے خطاب میں ڈیوڈ لیمی نے کہا ہےکہ اسرائیل نے ایرانی مقامات پر “وسیع پیمانے کے حملے” کیے ہیں، جن میں فوجی اور جوہری تنصیبات کے ساتھ ساتھ اعلیٰ شخصیات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایران نے بیلسٹک میزائل فائر کے ساتھ جوابی کاروائی کی ہےجس سے خطے میں وسیع جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ اسرائیلی فوجی حملے میں شامل نہیں تھا لیکن ہم، اسرائیلی سلامتی کی حمایت کرتے ہیں۔ سفارت کاری کے دوبارہ آغاز کی ضرورت ہے کیونکہ کوئی بھی فوجی کارروائی ایران کی صلاحیتوں کو ختم نہیں کر سکتی”۔
انہوں نے کہا ہےکہ برطانیہ کی فوری توجہ اپنے شہریوں کی حفاظت پر مرکوز ہے۔ برطانوی شہریوں کو خطے سے نکالنے کے لئے مصر اور اردن میں بحرانی ٹیمیں متعین کر دی گئی ہیں ۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں موجود برطانوی شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ دفتر خارجہ میں اندراج کروائیں مدد طلب کریں۔
لیمی نے غزہ میں جاری تشدد، لبنان، شام اور عراق میں کشیدگی، اور بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں کا حوالہ دیا اور بڑے پیمانے پر عدم استحکام کے خطرے کو اجاگر کیا ہے۔ خاص طور پر آبنائے ہرمز کے تنگ راستے کی اسٹریٹجک اہمیت اور تیل کی عالمی رسد میں ایران کے کردار کے حوالے سے انہوں نے کسی بھی کشیدگی کے اقتصادی اثرات سے خبردار کیا ہے۔
وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے احتیاط کی اپیل کی، دونوں فریقوں کے پیچھے ہٹنے پر زور دیا اور کہا ہےکہ جنگ کی شدت “سنگین اور غیر متوقع نتائج” پیدا کر سکتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ “یہ اسرائیل کی طرف سے کی گئی فوجی کارروائی ہے۔اور برطانیہ اس میں شامل نہیں ہے”۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اسرائیلی قبضہ واشنگٹن معاہدے پر عملدرآمد میں بڑی رکاوٹ: لبنانی صدر
بیروت، لبنانی صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ اسرائیلی قبضہ واشنگٹن معاہدے پر عملدرآمد میں بڑی رکاوٹ ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فورسز کی موجودگی لبنانی فوج کی تعیناتی میں رکاوٹ ہے جنوبی لبنان میں صیہونی فورسز کی موجودگی مشترکہ اہداف کےحصول کیلئےنقصان دہ ہے۔
جوزف عون کا کہنا تھا کہ ملک میں خانہ جنگی کی گنجائش نہیں، اسرائیل کےتازہ حملوں میں 4افراد جاں بحق ہوئے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنانی حکومت کے ساتھ طے شدہ سکیورٹی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا سے صارف انکار کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کے زیرِ قبضہ لبنانی علاقے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک حزب اللہ خطرہ بنی رہے گی، اسرائیل اس علاقے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
واضح رہے کہ پچھلے دنوں امریکا کی ثالثی میں اسرائیلی اور لبنانی حکومتوں کے درمیان ایک سکیورٹی معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد سے نیتن یاہو کا مقبوضہ لبنانی علاقے کا یہ پہلا دورہ تھا، جس کے تحت اسرائیل دو علاقے لبنان کی فوج کے حوالے کرے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
بحرالکاہل میں چین کا بڑا عسکری مظاہرہ، ایٹمی آبدوز سے اسٹریٹیجک میزائل کا کامیاب تجربہ
بیجنگ، چین نے بحرالکاہل میں بڑا عسکری مظاہرہ کرتے ہوئے ایٹمی آبدوز سے اسٹریٹیجک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ، تجربہ سالانہ فوجی تربیت کاحصہ تھا۔
تفصیلات کے مطابق چینی بحریہ نے پیر کے روز بحرالکاہل میں اسٹریٹجک میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
چینی پیپلز لبریشن آرمی کی بحریہ کے ترجمان وانگ شومینگ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ‘وی چیٹ’ پر جاری ایک بیان میں تصدیق کی کہ “6 جولائی کی دوپہر 12 بج کر 1 منٹ پر چینی بحریہ کی ایک اسٹریٹجک نیوکلیئر آبدوز سے بحرالکاہل کے کھلے سمندر میں ایک اسٹریٹجک میزائل کامیابی سے داغا گیا۔” ترجمان کا کہنا تھا کہ سمندر میں وارہیڈ کیساتھ طویل فاصلے تک مار والے میزائل کا تجربہ کیا، جس نے سمندر میں پہلے سے طے شدہ ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ تجربہ سالانہ فوجی تربیت کا حصہ تھا جس کے بارے میں متعلقہ ممالک کو آگاہ کیا گیا تھا۔ اس تجربے سے قبل ہی پاپوا نیو گنی اور نیوزی لینڈ کے حکام نے غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کو بتایا تھا کہ چین بحرالکاہل میں جوہری صلاحیت کے حامل میزائل کا تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
پاپوا نیو گنی کے وزیر خارجہ جسٹن ٹکاچینکو نے تصدیق کی کہ چینی سفیر نے ذاتی طور پر فون کر کے انہیں اس تجربے کے حوالے سے پہلے سے مطلع کیا تھا۔
نیوزی لینڈ کے حکومتی ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ چین نے انہیں اس بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ٹیسٹ کے بارے میں الرٹ کر دیا تھا۔
دوسری جانب جاپان نے اس میزائل تجربے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، میزائل داغے جانے سے قبل جاری ایک مشترکہ حکومتی بیان میں ٹوکیو کا کہنا تھا کہ “ہم نے چین سے اس بیلسٹک میزائل تجربے پر نظرثانی کا پرزور مطالبہ کیا تھا تاکہ یہ جاپانی فضائی حدود سے گزر کر جاپان کی سلامتی کے لیے کوئی خطرہ پیدا نہ کرے۔”
دفاعی ماہرین کے مطابق بحرالکاہل میں چین کی اس تازہ ترین بحری اور جوہری طاقت کے مظاہرے سے خطے میں دفاعی تناؤ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل یوکرین پر روس کا بدترین فضائی حملہ، 11 افراد ہلاک
کیف، نیٹو سربراہی اجلاس سے پہلے روس نے یوکرین پر بڑا فضائی حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں شیڈول نیٹو سربراہی اجلاس سے پہلے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں اچانک شدت آگئی۔ روسی فوج نے یوکرینی دارالحکومت کیف پر اب تک کا ایک بہت بڑا فضائی حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
‘الجزیرہ ٹی وی’ نے کیف کے فوجی سربراہ کے حوالے سے بتایا روسی فوج نے یوکرینی دارالحکومت کو نشانہ بنانے کے لیے 68 ہلاکت خیز میزائل اور 351 ڈرون داغے۔ یوکرینی حکام کا کہنا تھا کہ محض ایک ہفتے کے دوران دارالحکومت کیف پر روس کا یہ دوسرا بڑا اور تباہ کن حملہ ہے، جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں، حملوں کے نتیجے میں اب تک 46 افراد کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ترکیہ میں ہونے والے اہم نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل ہی یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ روس اس اہم سفارتی بیٹھک کو سبوتاژ کرنے یا دباؤ بڑھانے کے لیے یوکرین کو بڑے حملوں کا نشانہ بنا سکتا ہے، جو اب سچ ثابت ہو گیا ہے۔
دوسری جانب یوکرینی فوج نے بھی اس حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے روس کے زیرِ کنٹرول جزیرہ نما کرائمیا میں روسی توانائی کے اہم انفراسٹرکچر کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔ . یوکرینی ڈرون حملے کے بعد روسی کنٹرول والے علاقے ‘سواستوپول’ میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے اور پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق نیٹو اجلاس کے دوران دونوں ممالک کی جانب سے ان حملوں میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا5 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
دنیا7 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صرف ایران ہٹائے گا، فرانس کا مؤقف مسترد
جموں و کشمیر6 days agoسری نگر میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر کی غیر منقولہ جائیداد ضبط
دنیا6 days agoامریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیدائشی شہریت برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو “بڑی غلطی” قرار دیا
ہندوستان5 days agoبی جے پی نے بھگوان رام کے نام کا صرف سیاسی استعمال کیا: کیجریوال
ہندوستان1 week agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ
ہندوستان6 days agoکھرگے کا الزام: مرکز منریگا کو کمزور کر رہا ہے، زیر التوا بقایا جات اور نئی دیہی روزگار اسکیم پر وزیر اعظم سے جواب طلب کیا
دنیا1 week agoایران کے خلاف جنگ ایک بڑی غلطی تھی: صدر سلووینیا
دنیا6 days agoعراقچی کی فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو، مفاہمتی یادداشت پر تبادلۂ خیال



































































































