جموں و کشمیر
انتظامیہ موسم سرما کے لئے پوری طرح سے تیار ہے: انشول گرگ

سری نگر، صوبائی کمشنر کشمیر انشول گرگ نے سیاحوں کو موسم سرما میں کشمیر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ عوامی خدمات کو یقینی بنانے اور سرمائی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں موسم سرما کے پیش نظر بھی بہتر سے بہتر تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔
صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں لالچوک میں ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
موسم سرما کی آمد کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘ہر سال کی طرح امسال بھی اس کے لئے بہتر سے بہتر تیاریاں کی گئی ہیں، صوبائی سطح پر تمام ضلع مسجٹریٹوں نے پختہ تیاریاں کی ہیں اور کنٹرول، روم برف ہٹانے ، بجلی وغیرہ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے تاکہ مقامی لوگوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے’۔
سیاحت کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ‘حکومت اس سیزن میں سرمائی سیاحت کا آغاز کرنے کی کوششوں میں جٹی ہوئی ہے، ہم تمام سیاحوں کو کشمیر آںے کی دعوت دیتے ہیں’۔
صوبائی کمشنر نے کہا کہ تمام اہم سیاحتی مقامات پر مناسب انتظامات کئے گئے ہیں اور ہم تمام سیاحوں کا یہاں وادی میں خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتطامیہ نے ہیلپ لائنز اور برف صاف کرنے کے نظام کو مزید فعال کر دیا ہے تاکہ سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لئے سفر میں کسی قسم کی کوئی دقت پیش نہ آئے۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
لیفٹیننٹ جنرل بل بیر سنگھ نے 15 کور کی کمان سنبھالنے کے بعد جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی
سرینگر، فوج کی اسٹریٹجک اہمیت کی حامل سرینگر میں قائم 15 کور کی کمان سنبھالنے کے ایک دن بعد لیفٹیننٹ جنرل بل بیر سنگھ نے آج جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ حکام نے یہ اطلاع دی۔
لیفٹیننٹ جنرل سنگھ نے جمعہ کے روز فوج کی 15 کور، جسے چنار کور بھی کہا جاتا ہے، کی کمان سنبھالی۔ انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل پرشانت سریواستو کی جگہ لی، جنہوں نے اپنی مدت پوری ہونے پر عہدہ چھوڑ دیا۔
سرینگر میں قائم فوج کی 15 کور کشمیر وادی میں فوجی کارروائیوں کی ذمہ دار ہے، جس میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان کے ساتھ سرحد کی نگرانی اور اندرونی علاقوں میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں شامل ہیں۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر
وزیر اعلیٰ نے جموں کے بنٹلاب پل حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا، جس میں تین مزدور ہلاک
سرینگر، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز جموں کے بنٹلاب علاقے میں پل گرنے کے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے، جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے اور کسی بھی کوتاہی کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔
عمر عبداللہ نے اس افسوسناک واقعے میں تین مزدوروں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار بھی کیا۔
یہ واقعہ جمعہ کے روز اس وقت پیش آیا جب بنٹلاب کے علاقے تھتھر کے قریب زیر تعمیر پل کا ایک حصہ گر گیا، جس کے ملبے تلے چار مزدور دب گئے۔ ہفتہ کی علی الصبح تین مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ ایک مزدور کو زندہ بچا لیا گیا۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ انہوں نے زخمی کے جلد صحت یاب ہونے کی بھی دعا کی۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ پل گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے مکمل تحقیقات کی جائیں۔
رپورٹس کے مطابق، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور پل کے قریب حفاظتی دیوار (ریٹیننگ وال) کی مرمت کا کام کر رہے تھے اور اسی دوران پل کا ایک حصہ گر گیا، جس کے نتیجے میں وہ ملبے تلے دب گئے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس نے شیو کھوری یاترا کے دوران سکیورٹی اور یاتریوں کی حفاظت کا جائزہ لیا
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے ضلع ریاسی میں شیو کھوری یاترا کے لیے سکیورٹی انتظامات کا جامع جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ یاتریوں کے لیے دوستانہ ماحول بھی برقرار رکھا جائے۔
شیو کمار شرما (ڈی آئی جی، ادھم پور–ریاسی رینج) نے ہفتہ کے روز پولیس، اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) اور سی آر پی ایف کے دستوں کی تیاری کا معائنہ کیا، جو رنسو، شیو کھوری اور پونی سمیت اہم مقامات پر تعینات ہیں، تاکہ یاترا کو محفوظ اور ہموار طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔
سرکاری ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی نے یاترا کے لیے کیے گئے مجموعی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور مختلف اہم مقامات پر تعیناتی کا معائنہ کرتے ہوئے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کو پرکھا۔ انہوں نے شیو کھوری میں یاتریوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے تجربے اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
انہوں نے ایکس رے بیگیج اسکیننگ پوائنٹس، سی سی ٹی وی کنٹرول روم، بازار علاقہ، بس اسٹینڈ، یاترا پرچی کاؤنٹر، کانڈا موڑ اور جندی موڑ جیسے حساس مقامات کا خود معائنہ کیا۔
ڈی آئی جی شرما نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دی کہ وہ مستعد رہیں، مختلف ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل برقرار رکھیں اور ہر وقت چوکس رہیں۔
انہوں نے نگرانی کے نظام کے مؤثر استعمال، مناسب چیکنگ کے طریقہ کار اور ہجوم کے بہتر انتظام پر بھی زور دیا تاکہ تمام یاتریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ فعال اقدامات جاری رکھیں اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھیں تاکہ یاترا پرامن اور بغیر کسی حادثے کے مکمل ہو سکے۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر5 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
ہندوستان1 week agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
ہندوستان1 week agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
دنیا1 week agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران
جموں و کشمیر5 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoپاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی
دنیا6 days agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
دنیا3 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا6 days agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا1 week agoعباس عراقچی کے دورۂ پاکستان کے دوران جوہری معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی: ابراہیم عزیزی
دنیا1 week agoامریکہ کے دوسرے ممالک پر فوجی حملے صرف تیل کے لیے ہیں: روس
جموں و کشمیر1 week agoکپواڑہ عدالت نے ڈی ایس پی کو بری کیا، سات پولیس اہلکاروں کے خلاف ٹرائل کا حکم












































































































