تازہ ترین
رام مندر تعمیر ہوا تو میں خود ایک پتھر لگاؤں گا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

خبراردو:
نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ایودھیا معاملے پر رائے زنی کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کو مل بیٹھ کر مسئلے کا حل تلا ش کرنا چاہیے تاہم انہوں نے صاف کردیا کہ اگر ایودھیا کی زمین پر رام مندر تعمیر ہوتا ہے تو اس کے لیے میرا بھر پور تعاون شامل رہے گا اور وہاں جاکر خود ایک پتھر لگاؤں گا۔
نیشنل کانفرنس کے صدر اوررکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے متنازعہ ایودھیا معاملے پر رائے زنی کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کو دوستانہ ماحول میں مل بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ایودھیا میں رام مندر کے متنازعہ معاملے سے متعلق ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے رام مندر قضیہ کا فوری حل تلاش کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین مسلمان اور ہندوؤں کو مل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ عدالت کی طرف رجو ع کرنے کے بجائے آپس میں مل بیٹھ کر ایک قابل قول حل تلاش کرے۔’اس تنازعے کو حل کرنے کی خاطر دونوں فریقین کو ٹیبل پر بیٹھ کر دوستانہ ماحول میں بات چیت شروع کرنی چاہیے۔ فریقین کیوں اس معاملے کو عدالت میں لے جانے پر بضد ہے؟ مجھے پورا یقین ہے کہ اس معاملے کا حل بات چیت میں مضمر ہے‘۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بتایا کہ ’بھگوان رام صرف ہندؤں کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا بھگوان ہے‘۔خیال رہے کہ 10جنوری 2019کو سپریم کورٹ میں ایودھیا معاملے کی سماعت نئی بنچ کی طرف سے ہونے جارہی ہے۔ نیشنل کانفرنس صدر نے مزید کہا کہ ’بھگوان رام کے ساتھ کسی کو بھی عداوت نہیں ہونی چاہیے کیوں کہ رام نہ صرف ہندوؤں کا بھگوان ہے بلکہ وہ دنیا میں رہ رہے سبھی لوگوں کا بھگوان ہے لہٰذا ایسے اقدام اُٹھائے جانے چاہے تاکہ یہا ں پر رام مندر کی تعمیر یقینی بن جائے‘۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ’ایودھیا میں جب بھی رام مندر تعمیر کیا جائے گا، میں اُس وقت وہاں جاکر اس کی تعمیر میں شرکت کروں گا۔ میں ذاتی طور پر اُس کے لیے ایک پتھر لگاؤں گا لہٰذا اس قضیہ کو جلد از جلد سلجھایا جانا چاہیے‘۔
دنیا
شہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر
تہران، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ قومی یومِ دختران پر اپنی سرزمین کی بیٹیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، شہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے عزیزوں، خصوصاً میناب اسکول کی معصوم بیٹیوں کی شہادت پر غمزدہ ہیں۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹیاں رمضان میں مسلط کردہ جنگ کے پہلے دن امریکی، صہیونی دشمن کے ہاتھوں شہید ہوئیں۔ باوقار ایرانی قوم جان لے ہماری شہید بیٹیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
قبل ازیں ایرانی صدر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ٹرمپ کو حق نہیں کہ وہ کہے، ایران اپنے جوہری حقوق سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران پہلے کے مقابلے میں زیادہ متحد ہے: ایرانی سفیر
ماسکو، روس میں ایرانی سفیر کاظم جلالی کا کہنا ہے کہ ایران پہلے کے مقابلے میں زیادہ متحد ہے، اس کے پاس آہنی عزم موجود ہے۔
روسی اخبار کے مطابق ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے ناکام ہو گئے۔ کاظم جلالی کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بناتا ہے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ روس کی جانب سے ایران کو انٹیلی جنس فراہمی کی رپورٹس درست نہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
ویانا، مشرق وسطی میں بے یقینی، ہفتے کے آغاز پر عالمی منڈی میں خام تیل قیمت میں 7 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔
ایرانی جہاز پر امریکی حملے اور ایران کے جوابی حملے کے خدشات کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 96 اور ڈبلیو ٹی آئی 90 ڈالر فی بیرل میں فروخت کیا جارہا ہے۔
برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 5 فیصد اضافہ ہوا ہے، 5.13 ڈالر اضافے سے برطانوی خام تیل کی قیمت 95.51 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا1 week agoایران مخلص ہے تو ہم بھی کھلے دل سے بات کریں گے: جے ڈی وینس
دنیا3 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر1 week agoبخاری نے 100 روزہ ’نشہ مکت‘ مہم کی حمایت کی، جموں و کشمیر میں عوامی تعاون کی اپیل
دنیا1 week agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
دنیا1 week agoایرانی وفد کی پیشگی شرائط منظور کرلیں تو دوپہر کو امریکی حکام سے مذاکرات ہوں گے: ایرانی میڈیا
دنیا1 week agoڈونلڈ ٹرمپ کی شہرت میں کمی: ڈیموکریٹ کملا ہیرس نے 2028ء کا صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دیدیا
دنیا7 days agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
ہندوستان1 week agoخواتین کو بااختیاربنانے کے لیے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے حکومت: مودی
دنیا1 week agoہم اسلام آباد معاہدے سے چند انچ کے فاصلے پر تھے: ایرانی وزیر خارجہ





































































































