تازہ ترین
پارلیمنٹ کی دونوں ایوانوں میں ہوا ہنگامہ، لوک سبھا کے چار اراکین معطل

خبراردو:
نئی دہلی: منگل کو ختم ہونے والے سرمائی اجلاس سے قبل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہمیشہ کی طرح پیر کو بھی ہنگامہ جاری رہا اور لوک سبھا میں ایوان کی کارروائی میں رخنہ ڈالنے کے لئے چار اراکین کو معطل کیا گیا جب کہ راجیہ سبھا میں کوئی کام کاج نہیں ہوسکا۔
لوک سبھا نے گذشتہ ہفتہ بھی دو اور تین جنوری کو انا ڈی ایم کے اور ٹی ڈی پی کے مجموعی طورپر 46اراکین کو اجلاس کی بقیہ مدت کے لئے معطل کیا گیا تھا۔ اس طرح ان چار اراکین کو ملا کر لوک سبھا کے اجلاس کی بقیہ مدت کے لئے معطل کئے گئے اراکین کی تعداد پچاس ہوگئی ہے۔ راجیہ سبھا میں بھی گذشتہ ہفتہ بارہ اراکین کو معطل کیا گیا تھا۔
آج شور شرابے کے درمیان جذام کو شادی ختم کرنے کے بنیاد کے طورپر ناقابل تسلیم قرار دینے والا بل صوتی ووٹوں سے لوک سبھا میں منظور ہوگیا ۔ راجیہ سبھا میں آج بھی تین طلاق سے متعلق بل پیش نہیں کیا جاسکا۔ لیکن دو دیگر بل پیش کئے گئے۔ ہنگامہ کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی تین مرتبہ ملتوی کرنے کے بعد اورراجیہ سبھا کی کارروائی دو بار ملتوی کرنے کے بعد دن بھر کے لئے ملتوی کردی گئی ۔
لوک سبھا میں صبح ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اداکار سے سیاست میں آئے تیلگو دیسم پارٹی کے این شیو پرساد ایوان کے درمیان آگئے ۔ انہوں نے ہاتھ میں چابک لے رکھا تھا اور سابق اداکار اور سیاسی رہنما ایم جی رام چندر ن کی نقل اپنا رکھی تھی۔اس کے بعد انہوں نے لوک سبھا سکریٹری جنرل کی میز پر ایک ٹیپ ریکارڈ ر رکھ کر ایم جی آر کا گانا بجانا شروع کردیا۔ انہوں نے اسپیکر کی نشست کے نزدیک ہی ڈانس کرنا اور اپنے آپ کو چابک مارنا شروع کردیا ۔ اسپیکر نے دو منٹ کے اندر ہی ایوان کی کارروائی ملتوی کردی۔
دوپہر بارہ بجے کارروائی دوبارہ شروع ہونے کے بعد بھی شیو کمار اس مرتبہ بھی کھڑتال بجاتے ہوئے اسپیکر کی نشست کے قریب آگئے۔ ایک طرف ایوان کی کارروائی چل رہی تھی اور دوسری طرف وہ کھڑتال بجاتے ہوئے تیلگو ڈائیلاگ بولتے جارہے تھے۔ انا ڈی ایم کے کے تین اراکین بھی اسپیکر کی نشست کے قریب آکر کاویری ندی پر میک دالو ڈیم بنانے کی مخالفت کرنے لگے۔ ایوان کے میز پر ضروری دستاویز رکھنے کے بعد وزیر دفاع نے ایک بیان پڑھا اور اس کے بعد اسپیکر نے انا ڈی ایم کے کے لیڈر پی وینو گوپال اور دو دیگر اراکین اور شیو کمار کو ایوان کی کارروائی سے دو دن کے لئے معطل کردیا۔
سماج وای پارٹی کے رکن اترپردیش میں پارٹی کے رہنماوں کے خلاف سی بی آئی کے غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کررہے تھے۔ دوسری طرف کانگریس کے رہنما ملک ارجن کھڑگے کو اسپیکر نے ہندوستان ایروناٹکس کی خراب ہوتی مالی حالت کا معاملہ وقفہ صفرمیں اٹھانے دیا۔ لیکن انہیں اپنی پوری بات رکھنے سے یہ کہہ کر منع کردیا کہ وقفہ صفر میں طویل تقریر نہیں ہوتی۔ا س پر کانگریس کے اراکین پورے وقفہ صفر میں ہنگامہ کرتے رہے ۔ اس کے بعد کانگریس کے اراکین بھی ایوان کے بیچ میں آکر نعرے بازی کرنے لگے۔
لوک سبھا میں وقفہ صفر سے پہلے وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے اعدادو شمار پیش کرتے ہوئے چار جنوری کو اپنے بیان کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہا ’’2014 سے 2018کے درمیان ایچ اے ایل نے 2657080کروڑ روپے کے آرڈر کے لئے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 73ہزار کروڑ روپے کے آرڈر پائپ لائن میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیکن ایچ اے ایل سے موصولہ ان حقائق سے ان کے بیان کی واضح طورپر تصدیق ہوتی ہے۔
وقفہ صفر کے دوران کانگریس نے وزیر دفاع پر ایک بار پھر غلط بیانی کا الزام لگایا اور ایچ اے ایل کی خراب ہوئی مالی حالت کا مسئلہ اٹھایا۔ ایوان میں پارٹی لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ رفائیل سودا میں آفسیٹ ایچ اے ایل سے چھین کر ایک نجی کمپنی کو دینے کی وجہ سے اس سرکاری ادارہ پر اثر پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے پاس نقدی کا اتنا بحران ہے کہ ملازمین کو تنخواہ دینے کے لئے ایک ہزار کروڑ روپے کا قرض لینا پڑا ہے۔
لنچ کے بعد کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے ہنگامے کے درمیان جذام کو شادی ختم کرنے کا بنیاد بنانے والے قوانین میں تبدیلی کے لئے بل پر بحث ہوئی اور اسے صوتی ووٹوں سے منظور کردیا گیا ۔ یہ بل پاس ہوتے ہی ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
اس سے قبل نیشنل ٹیچر ایجوکیشن کاونسل (ترمیمی) بل اور مفت اور لازمی بچوں کے تعلیم کا حق(ترمیمی) بل کے ناموں میں معمولی تبدیلی کو بھی ایوان سے شور شرابے کے درمیان ہی منظوری دی گئی۔
راجیہ سبھا میں ایس پی نے اس کے لیڈروں پر اترپردیش میں سی بی آئی کے چھاپے او رکانگریس نے رفائیل سودے کی جانچ کے لئے جے پی سی کا مطالبہ پر ہنگامہ کیا۔ انا ڈی ایم کے او ر ڈی ایم کے کے اراکین گذشتہ ہفتہ ان کے اراکین کے لئے معطلی واپس لینے کے لئے ہنگامہ کررہے تھے۔ ترنمول اور بہوجن سماج پارٹی کے اراکین بھی اپنے اپنے مطالبات پر زور دینے کے لئے شو ر شرابہ کررہے تھے۔
وقفہ صفر میں ملتوی ہونے کے بعد دوپہر دو بجے جب راجیہ سبھاکی کارروائی شروع ہوئی تو ہنگامے کے درمیان ہی آیوش کے وزیر شری پسد یوشو نائک نے نیشنل انڈین آیو روگیان سسٹم کمیشن بل 2019 اور نیشنل ہومیوپیتھی کمیشن بل 2019 پیش کئے۔
نائب چیئرمین ہری ونش نے نعرے بازی کرنے والے اراکین کو پرسکون رہنے اور اپنی سیٹوں پر جانے کی اپیل کی لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا تو انہوں نے دو بجکر سات منٹ پر ایوان کی کارروائی پندرہ منٹ کے لئے ملتوی کردی ۔ دوبارہ کارروائی شروع ہونے کے بعد اپوزیشن ارکین کا ہنگامہ جاری رہا ۔ نائب چیئرمین نے ایوان کی کارروائی چلانےکی کوشش کی ۔ لیکن اراکین کی نعرے بازی جاری رہی ۔ اس کے بعدانہوں نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کردی۔
دنیا
ایران نے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا
تہران، ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں مذاکرات کا امکان نہیں، اسرائیل اور اس کے حامیوں کو جوابدہ بنایا جائے گا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور باب المندب سمیت دیگر تمام محاذ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ عوام اور انقلاب کے راستے میں اپنی جان قربان کرنے کے لیے حاضر ہیں اور ہم کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ طاقت کے ساتھ اپنا راستہ جاری رکھیں گے یا شہید ہو جائیں گے۔ طاقت سے آگے بڑھیں یا شہادت ملے، دونوں صورتوں میں کامیابی ہماری ہی ہے۔ مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ میری جان ہمارے شہید رہبر کی جان سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔ ہم میدان میں ایماندار رہیں گے تو اللہ ہماری ضرور مدد کرے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
نیتن یاہو کا اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان کے علاقوں پر بمباری کا حکم
تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے ضاحیہ پر بمباری کا حکم دے دیا، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں میں شہریوں کو جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 7 دیہات کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ہومین الفوقا، بنافول، عرب سالم، رومین، عازہ، ارکی اور جباع شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کےترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ ان دیہات کے مکین فوری طور پر کم از کم 1,000 میٹر دور منتقل ہوجائیں کیونکہ اسرائیل ان علاقوں میں حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ کو خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر حزب اللّٰہ نےاسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھے تو جوابا ٹاؤن ضاحیہ پر حملے کریں گے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ حکم ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر کشیدگی اور جھڑپوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے مقامی آبادی اور انسانی امدادی سرگرمیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
دوسری جانب حزب اللّہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی، ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 25 ہوگئی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون سے رابطے کیے، امریکا نے پہلے حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل پر حملے روکنے، جواب میں اسرائیل کے بیروت میں حملے روکنے کی تجویز دی ہے۔ جرمنی، برطانیہ، مصر اور قطر نے اسرائیل سے حملے روکنے، لبنانی علاقوں سے مکمل انخلا کا مطالبہ کردیا، فرانس نے اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز میں بڑا اقدام
تہران، ایران نے عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز سے متعلق بڑا اقدام اٹھایا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ صرف ایران اور عمان وہ 2 ملک ہیں، جنہیں آبنائے ہُرمُز پر خود مختاری کے استعمال کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے آبی گزرگاہ میں ٹریفک اور نیویگیشن کے کنٹرول کا نیا ضابطہ عمل نافذ کیا ہے اور یہ انتظامات عمان کو اعتماد میں لے کر کیے گئے ہیں۔
کاظم غریب آبادی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے عمان پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں کی پروا نہ کرے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اگر عمان نے آبنائے ہُرمُز پر دوسرے ملکوں کی طرح برتاو نہ کیا تو وہ اسے تباہ کردیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا2 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
ہندوستان1 week agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا1 week agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
ہندوستان1 week agoایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی
دنیا2 days agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا6 days agoجس طرح بھی ممکن ہو آبنائے ہرمز نے کھلنا ہی ہے، امریکی وزیر خارجہ
دنیا3 days agoامریکہ اسرائیل کے تمام جرائم میں شریک ہے: ترجمان ایرانی دفترِ خارجہ
































































































