تازہ ترین
دہلی میں بوڑھی گائیوں اور بوڑھے افراد کا مشترکہ شیلٹر ہوم

خبراردو:
دہلی میں بڑی عمر کے افراد اور سڑکوں پر آوارہ گھومنے پھرنے والی گائیوں کے لیے خصوصی مشترکہ شلٹر ہوم بنایا جا رہا ہے، جہاں دونوں اکھٹے رہیں گے اور ایک دوسرے کا دل بہلائیں گے۔
اس کے علاوہ حکومت شہر میں بندروں اور آوارہ کتوں کی تعداد پر کنٹرول کرنے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔
ترقیاتی امور کے وزیر گوپال رائے نے کہا ہے کہ انہوں نے بدھ کے روز سے ان بڑی عمر کی گائیوں اور بوڑھے افراد کے لیے ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے، جہنیں معاشرہ نظر انداز کر دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسا شیلٹر ہوم بنا رہے ہیں جہاں گھروں سے بے دخل کی جانے والی گائیوں اور ان بوڑھے افراد کو رکھا جائے گا جنہیں لوگ اولڈ ایج ہاؤس میں چھوڑ جاتے ہیں۔
وزیر کا کہنا تھا کہ انہیں اکھٹا رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ دونوں کو پناہ بھی ملے اور وہ ایک دوسرے کا خیال رکھ کر اپنا وقت اچھا گزار سکیں۔ مشترکہ شیلٹر ہوم دہلی کے جنوب مشرقی حصے میں قائم کیا جا رہا ہے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ جب گائے دودھ دینے کی عمر سے گزر جاتی ہے تو لوگ اسے اپنے وسائل پر ایک بھاری بوجھ سمجھنا شروع کر دیتے ہیں اور انہیں یا تو گاؤشالا یعنی گائیوں کے شلٹر ہوم میں بھیج دیتے ہیں یا گھر سے نکال کر سڑکوں پر آوارہ پھرنے کے لیے چھوڑ دیتے ہیں۔
اب کچھ ایسا ہی سلوک انسانوں کے ساتھ ہونا بھی شروع ہو گیا ہے۔ جن بوڑھوں کے پاس جمع پونجی یا جائیداد نہیں ہوتی اور وہ کام کرنے کے بھی قابل نہیں رہتے تو بہت سے خاندان انہیں اپنے پاس نہیں رکھتے اور ’اولڈ ایج ہوم‘ پہنچا دیتے ہیں۔ جہاں ان کا وقت تنہائی اور اداسی میں گزرتا ہے۔
نیوز ایجنسی اے ایف پی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں بوڑھے افراد کو اولڈ ایج ہاؤس بھیجنے کا رواج بڑھتا جا رہا ہے اور اب گھاتے پیتے گھرانے بھی اپنے بزرگوں کو اولڈ ایج ہومز بھیج رہے ہیں۔
گوپال رائے کا کہنا تھا کہ بوڑھے لوگوں اور گھروں سے نکال دی جانے والی گائیوں کے لیے مشترکہ شلٹرہوم بنانے کا مقصد یہ ہے کہ بڑی عمر کے افراد کی مصروفیت کا کوئی سبب بن جائے۔ بوڑھے گائیوں کا خیال رکھیں۔ اس سے ان کا دل بھی بہلا رہے گا اور گائیوں کی دیکھ بھال بھی ہوتی رہے گی۔
دنیا
ایران نے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا
تہران، ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں مذاکرات کا امکان نہیں، اسرائیل اور اس کے حامیوں کو جوابدہ بنایا جائے گا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور باب المندب سمیت دیگر تمام محاذ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ عوام اور انقلاب کے راستے میں اپنی جان قربان کرنے کے لیے حاضر ہیں اور ہم کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ طاقت کے ساتھ اپنا راستہ جاری رکھیں گے یا شہید ہو جائیں گے۔ طاقت سے آگے بڑھیں یا شہادت ملے، دونوں صورتوں میں کامیابی ہماری ہی ہے۔ مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ میری جان ہمارے شہید رہبر کی جان سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔ ہم میدان میں ایماندار رہیں گے تو اللہ ہماری ضرور مدد کرے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
نیتن یاہو کا اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان کے علاقوں پر بمباری کا حکم
تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے ضاحیہ پر بمباری کا حکم دے دیا، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں میں شہریوں کو جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 7 دیہات کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ہومین الفوقا، بنافول، عرب سالم، رومین، عازہ، ارکی اور جباع شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کےترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ ان دیہات کے مکین فوری طور پر کم از کم 1,000 میٹر دور منتقل ہوجائیں کیونکہ اسرائیل ان علاقوں میں حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ کو خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر حزب اللّٰہ نےاسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھے تو جوابا ٹاؤن ضاحیہ پر حملے کریں گے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ حکم ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر کشیدگی اور جھڑپوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے مقامی آبادی اور انسانی امدادی سرگرمیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
دوسری جانب حزب اللّہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی، ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 25 ہوگئی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون سے رابطے کیے، امریکا نے پہلے حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل پر حملے روکنے، جواب میں اسرائیل کے بیروت میں حملے روکنے کی تجویز دی ہے۔ جرمنی، برطانیہ، مصر اور قطر نے اسرائیل سے حملے روکنے، لبنانی علاقوں سے مکمل انخلا کا مطالبہ کردیا، فرانس نے اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز میں بڑا اقدام
تہران، ایران نے عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز سے متعلق بڑا اقدام اٹھایا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ صرف ایران اور عمان وہ 2 ملک ہیں، جنہیں آبنائے ہُرمُز پر خود مختاری کے استعمال کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے آبی گزرگاہ میں ٹریفک اور نیویگیشن کے کنٹرول کا نیا ضابطہ عمل نافذ کیا ہے اور یہ انتظامات عمان کو اعتماد میں لے کر کیے گئے ہیں۔
کاظم غریب آبادی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے عمان پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں کی پروا نہ کرے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اگر عمان نے آبنائے ہُرمُز پر دوسرے ملکوں کی طرح برتاو نہ کیا تو وہ اسے تباہ کردیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
ہندوستان1 week agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
دنیا2 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا1 week agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
ہندوستان1 week agoایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی
دنیا2 days agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا6 days agoجس طرح بھی ممکن ہو آبنائے ہرمز نے کھلنا ہی ہے، امریکی وزیر خارجہ
دنیا3 days agoامریکہ اسرائیل کے تمام جرائم میں شریک ہے: ترجمان ایرانی دفترِ خارجہ
































































































