تازہ ترین
جموں وکشمیر کے متنازعہ حیثیت کیساتھ چھیڑچھاڑناقابل قبول:میرواعظ عمرفاروق

خبراردو:
مزاحمتی قائد میرواعظ محمد عمر فاروق نے جموں وکشمیر کے متنازعہ مسئلہ کے ہیئت اور حیثیت کو بگاڑنے کے کسی بھی عمل کیخلاف بھر پور مزاحمت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کشمیری عوام پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے یہاں کے مبنی برحق جدوجہد کوکمزور کرنے اور اس مسئلہ کی تاریخی حیثیت اور ہیئت کو بگاڑنے کے منصوبوں کے حوالے سے چوکنا رہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ میں عنقریب35A ،اسٹیٹ سبجیکٹ قانون کے حوالے سے دائر پٹیشن کے ضمن میں اگر ایسا کوئی فیصلہ آتا ہے جس سے کشمیر کی متنازعہ حیثیت اور ہیئت متاثر ہوتی ہو تو اس کے خلاف بھر پور عوامی احتجاج کیا جائیگا۔
جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حریت(ع) چیرمین نے کہا کہ اس حوالے سے مشترکہ مزاحمتی قیادت کشمیر کی تمام سیاسی، تجارتی ، مذہبی اور سماجی انجمنوں، سول سوسائٹی کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اگر بھارت کی سپریم کورٹ کی جانب سے اس دفعہ کے ضمن میں کشمیری عوام کے مفادات کیخلاف کوئی فیصلہ آتا ہے تو یہاں کی مزاحمتی قیادت اور کشمیری عوام ماضی کی طرح ایسے کسی بھی فیصلے کی شدید اور بھرپور مزاحمت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہندوستان یہاں ایک منصوبے کے تحت اس ریاست کی آبادی Demography کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے تاکہ اس متنازعہ مسئلہ کی تاریخی حیثیت کو تبدیل کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی سپریم کورٹ ایسا کوئی بھی فیصلہ کرنے سے گریز کرے گا جسے مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو زک پہنچنے کا اندیشہ ہو کیونکہ جموں وکشمیر ایک متنازعہ ریاست ہے اور اس کے سیاسی مستقبل کا تعین یہاں کے عوام کے آزادانہ استصواب رائے سے ہی ممکن ہو سکتا ہے ۔میرواعظ نے کہا کہ چونکہ یہ ہماری تحریک، ہماری آزادی اور ہمارے مستقبل سے جڑا ہوا معاملہ ہے اس لئے کشمیری عوام نے جس طرح گزشتہ سال 35A کے حوالے سے ہو رہی شنوائی کے موقعہ پر اپنے سیاسی حقوق کے دفاع کے تئیں بھر پور اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا تھا ۔
اسی طرح اب کی بار ہونے جا رہی شنوائی کے حوالے سے حریت کانفرنس اور یہاں کی مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے قوم کے سامنے ایک جامع احتجاجی پروگرام رکھا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کبھی سپریم کورٹ اور کبھی دوسرے ذریعے سے جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت اور ہیئت کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے لہٰذا جموں وکشمیر کے حریت پسند عوام کو ان کوششوں سے نہ صرف آگاہ رہنا چاہئے بلکہ اس ضمن میں یہاں کی متحدہ سیاسی مزاحمتی قیادت کی جانب سے جو بھی پروگرام آئیگا اُس پر من و عن عمل کریں۔انہوں نے بانڈی پورہ میں تین نوجوانوں توصیف لون، عبدالصمد اور سہیل پرے کو گرفتاری کے بعد ان پر بدنام زمانہ PSA عائد کرکے کورٹ بلوال جیل منتقل کرنے کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کو طاقت کے بل پر پشت بہ دیوار کرکے انہیں عسکریت کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کررہا ہے اور پھر تصادموں کے دوران انہیں بے دردی سے قتل کردیتا ہے اور پھر اس کو اپنی بڑی کامیابی گردانتا ہے۔میرواعظ نے کہا کہ حکومت ہندوستان نے کشمیری نوجوانوں کیخلاف جس جارحیت کا مظاہرہ کررہی ہے وہ ان کی عوام دشمن پالیسی کے خدوخال کو عیاں کرتی ہے۔
دنیا
ایران نے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا
تہران، ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں مذاکرات کا امکان نہیں، اسرائیل اور اس کے حامیوں کو جوابدہ بنایا جائے گا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور باب المندب سمیت دیگر تمام محاذ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ عوام اور انقلاب کے راستے میں اپنی جان قربان کرنے کے لیے حاضر ہیں اور ہم کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ طاقت کے ساتھ اپنا راستہ جاری رکھیں گے یا شہید ہو جائیں گے۔ طاقت سے آگے بڑھیں یا شہادت ملے، دونوں صورتوں میں کامیابی ہماری ہی ہے۔ مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ میری جان ہمارے شہید رہبر کی جان سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔ ہم میدان میں ایماندار رہیں گے تو اللہ ہماری ضرور مدد کرے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
نیتن یاہو کا اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان کے علاقوں پر بمباری کا حکم
تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے ضاحیہ پر بمباری کا حکم دے دیا، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں میں شہریوں کو جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 7 دیہات کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ہومین الفوقا، بنافول، عرب سالم، رومین، عازہ، ارکی اور جباع شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کےترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ ان دیہات کے مکین فوری طور پر کم از کم 1,000 میٹر دور منتقل ہوجائیں کیونکہ اسرائیل ان علاقوں میں حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ کو خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر حزب اللّٰہ نےاسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھے تو جوابا ٹاؤن ضاحیہ پر حملے کریں گے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ حکم ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر کشیدگی اور جھڑپوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے مقامی آبادی اور انسانی امدادی سرگرمیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
دوسری جانب حزب اللّہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی، ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 25 ہوگئی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون سے رابطے کیے، امریکا نے پہلے حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل پر حملے روکنے، جواب میں اسرائیل کے بیروت میں حملے روکنے کی تجویز دی ہے۔ جرمنی، برطانیہ، مصر اور قطر نے اسرائیل سے حملے روکنے، لبنانی علاقوں سے مکمل انخلا کا مطالبہ کردیا، فرانس نے اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز میں بڑا اقدام
تہران، ایران نے عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز سے متعلق بڑا اقدام اٹھایا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ صرف ایران اور عمان وہ 2 ملک ہیں، جنہیں آبنائے ہُرمُز پر خود مختاری کے استعمال کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے آبی گزرگاہ میں ٹریفک اور نیویگیشن کے کنٹرول کا نیا ضابطہ عمل نافذ کیا ہے اور یہ انتظامات عمان کو اعتماد میں لے کر کیے گئے ہیں۔
کاظم غریب آبادی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے عمان پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں کی پروا نہ کرے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اگر عمان نے آبنائے ہُرمُز پر دوسرے ملکوں کی طرح برتاو نہ کیا تو وہ اسے تباہ کردیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا2 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
ہندوستان1 week agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا1 week agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
ہندوستان1 week agoایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی
دنیا2 days agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا6 days agoجس طرح بھی ممکن ہو آبنائے ہرمز نے کھلنا ہی ہے، امریکی وزیر خارجہ
دنیا3 days agoامریکہ اسرائیل کے تمام جرائم میں شریک ہے: ترجمان ایرانی دفترِ خارجہ
































































































