تازہ ترین
گرمیت رام رحیم ‘ صحافی قتل کیس میں مجرم قرار

خبراردو:
ہریانہ کے پنچکولہ کی خصوصی سی بی آئی عدالت نے جمعہ کے دن ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کو سرسہ کے صحافی رام چندر چھترپتی کے قتل کیس میں مجرم قراردیا۔ گرمیت رام رحیم کے 3 قریبی ساتھیوں کو بھی عدالت نے قصوروار ٹھہرایا۔ کشن لال‘ کلدیپ اور نرمل کو جو عدالت میں موجود تھے‘ پولیس نے فوری حراست میں لے کر انبالہ جیل منتقل کردیا۔
فیصلہ سی بی آئی جج جگدیپ سنگھ نے پنچکولہ میں سنایا جو چندی گڑھ سے متصل ہے۔ چھترپتی کو جو سرسہ میں ایک اخبار کا ایڈیٹر تھا‘ اکتوبر 2002 میں ہریانہ کے سرسہ ٹاؤن میں 5 گولیاں ماری گئی تھیں۔ چند دن ہسپتال میں رہ کر اس نے نومبر میں دم توڑدیا تھا۔ گرمیت رام رحیم کو روہتک کے قریب واقع سناریہ جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ حاضر عدالت کیا گیا کیونکہ ہریانہ پولیس اور حکومت نے اسے عدالت لانے کے تعلق سے سیکوریٹی خدشات ظاہر کئے تھے۔ سزا کا اعلان 17 جنوری کو ہوگا۔ جج جگدیپ سنگھ نے ہی گرمیت رام رحیم کو عصمت ریزی کے دو معاملوں میں 25 اگست 2017 کو خاطی قراردیا تھا اور 20 سال قیدمشت کی سزا سنائی تھی۔ پنچکولہ میں آج کورٹ کامپلکس کے اندر اور اطراف کڑے سیکوریٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ فیصلہ سے قبل روہتک اور سرسہ کے علاوہ پنجاب کے بعض حصوں میں سیکوریٹی بڑھائی گئی تھی۔
ہریانہ اور پنجاب میں ڈیرہ سچا سودا کے نام چرچا گھروں پر پولیس تعینات کی گئی تھی تاکہ نظم وضبط کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو اور صورتحال قابو میں رہے۔ ڈیرا سچا سودا کے ماننے والوں کو بڑی تعداد میں اکٹھا ہونے نہیں دیا گیا۔ گرمیت رام رحیم کے سابق ڈرائیور کھٹا سنگھ نے قبل ازیں عدالت سے کہا تھا کہ صحافی کو ہلاک کرنے کا حکم ‘ رام رحیم نے دیا تھا ۔گرمیت رام رحیم پنجاب اور ہریانہ میں لگ بھگ 20 برس سیاسی قائدین اور جماعتوں کا دلارا تھا کیونکہ وہ انہیں اپنے حامیوں کے ووٹ دلانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ چھترپتی قتل کیس کے علاوہ گرمیت رام رحیم کو ڈیرہ کے سابق منیجر رنجیت سنگھ کے قتل کیس کا بھی سامنا ہے جس کی سماعت سی بی آئی عدالت میں جاری ہے۔ رنجیت سنگھ کو جو سمجھا جاتا ہے کہ ڈیرہ سچا سودا ہیڈکوارٹرس میں ہونے والی کرتوتوں سے باخبر تھا‘ جولائی 2003 میں گولی مارکر ہلاک کردیا گیا تھا۔
Share this:
دنیا
ایران نے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا
تہران، ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے احتجاجاً امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں مذاکرات کا امکان نہیں، اسرائیل اور اس کے حامیوں کو جوابدہ بنایا جائے گا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور باب المندب سمیت دیگر تمام محاذ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ عوام اور انقلاب کے راستے میں اپنی جان قربان کرنے کے لیے حاضر ہیں اور ہم کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ طاقت کے ساتھ اپنا راستہ جاری رکھیں گے یا شہید ہو جائیں گے۔ طاقت سے آگے بڑھیں یا شہادت ملے، دونوں صورتوں میں کامیابی ہماری ہی ہے۔ مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ میری جان ہمارے شہید رہبر کی جان سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔ ہم میدان میں ایماندار رہیں گے تو اللہ ہماری ضرور مدد کرے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
نیتن یاہو کا اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان کے علاقوں پر بمباری کا حکم
تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے ضاحیہ پر بمباری کا حکم دے دیا، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں میں شہریوں کو جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 7 دیہات کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ہومین الفوقا، بنافول، عرب سالم، رومین، عازہ، ارکی اور جباع شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کےترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ ان دیہات کے مکین فوری طور پر کم از کم 1,000 میٹر دور منتقل ہوجائیں کیونکہ اسرائیل ان علاقوں میں حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ کو خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر حزب اللّٰہ نےاسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھے تو جوابا ٹاؤن ضاحیہ پر حملے کریں گے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ حکم ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر کشیدگی اور جھڑپوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے مقامی آبادی اور انسانی امدادی سرگرمیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
دوسری جانب حزب اللّہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی، ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 25 ہوگئی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون سے رابطے کیے، امریکا نے پہلے حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل پر حملے روکنے، جواب میں اسرائیل کے بیروت میں حملے روکنے کی تجویز دی ہے۔ جرمنی، برطانیہ، مصر اور قطر نے اسرائیل سے حملے روکنے، لبنانی علاقوں سے مکمل انخلا کا مطالبہ کردیا، فرانس نے اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز میں بڑا اقدام
تہران، ایران نے عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز سے متعلق بڑا اقدام اٹھایا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ صرف ایران اور عمان وہ 2 ملک ہیں، جنہیں آبنائے ہُرمُز پر خود مختاری کے استعمال کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے آبی گزرگاہ میں ٹریفک اور نیویگیشن کے کنٹرول کا نیا ضابطہ عمل نافذ کیا ہے اور یہ انتظامات عمان کو اعتماد میں لے کر کیے گئے ہیں۔
کاظم غریب آبادی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے عمان پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں کی پروا نہ کرے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اگر عمان نے آبنائے ہُرمُز پر دوسرے ملکوں کی طرح برتاو نہ کیا تو وہ اسے تباہ کردیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا2 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
ہندوستان1 week agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا1 week agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
دنیا6 days agoجس طرح بھی ممکن ہو آبنائے ہرمز نے کھلنا ہی ہے، امریکی وزیر خارجہ
ہندوستان1 week agoایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی
دنیا2 days agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا3 days agoایرانی صدر نے ایک بار پھر پاکستان کے کردار کو سراہا
































































































